🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
238. ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ , فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَالثَّلَاثُ الْمُنْجِيَاتُ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا
تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) بخل، جس کی اطاعت کی جائے (۲) خواہش نفس، جس کے پیچھے چلاجائے (۳) اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: (۱) پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا (۲) مالداری اور محتاجی (دونوںحالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا (۳) خوشی اور غصے کی حالت میں عدل وانصاف سے کام لینا
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 325 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مسند الشهاب: 325
مشکوۃ المصابیح: 5122
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 313، 315
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3045
المعجم الاوسط: 5754
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 325
325 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ السُّكَّرِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، ثنا أَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ، ثنا الْفَضْلُ بْنُ بَكْرٍ الْعَبْدِيُّ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ. فَالثَّلَاثُ الْمُهْلِكَاتُ: شُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَقَالَ: وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ: خَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا"
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کر دینے والی ہیں اور تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں۔ پس ہلاک کر دینے والی تین چیزیں یہ ہیں: بخل، جس کی اطاعت کی جائے، خواہش نفس، جس کے پیچھے چلا جائے اور انسان کا اپنی تعریف سن کر خوش ہونا۔ اور نجات دلانے والی تین چیزیں یہ ہیں: پوشیدہ و علانیہ (ہر حال) میں اللہ سے ڈرنا، مالداری اور محتاجی (دونوں حالتوں) میں میانہ روی اختیار کرنا، خوشی اور غصے کی حالت میں عدل و انصاف سے کام لینا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 325]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه شعب الايمان: 731، وبزار: 7293» ایوب بن عتبہ اپنے حافظے کی وجہ سے ضعیف، فضل بن بکر مجروح ہے، اس میں ایک اور علت بھی ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5122
5122 - وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"ثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ  ؟ فَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَتَقْوَى اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ، وَالْقَوْلُ بِالْحَقِّ فِي الرِضَا وَالسُّخْطِ، وَالْقَصْدُ فِي الْغِنَى وَالْفَقْرِ. وَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ: فَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ، وَهِيَ أَشَدُّهُنَّ". رَوَى الْبَيْهَقِيُّ الْأَحَادِيثَ الْخَمْسَةَ فِي"شُعَبِ الْإِيمَانِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں باعثِ نجات ہیں اور تین چیزیں باعثِ ہلاکت ہیں، باعثِ نجات چیزیں یہ ہیں: ظاہر و باطن میں اللہ کا تقویٰ اختیار کرنا، رضا و ناراضی میں حق بات کرنا، اور تونگری و محتاجی میں میانہ روی اختیار کرنا، اور باعثِ ہلاکت چیزیں یہ ہیں: ایسی خواہش جس کی اتباع کی جائے، ایسا بخل جس کی اطاعت کی جائے، اور انسان کی خود پسندی، اور یہ ان سب سے زیادہ مہلک ہے۔“ امام بیہقی رحمہ اللہ نے پانچوں احادیث شعب الایمان میں نقل کی ہیں۔ [سندہ ضعیف، رواہ البیھقی فی شعب الایمان] ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 5122]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «سنده ضعيف، رواه البيھقي في شعب الإيمان (7252، نسخة محققة: 6865)
٭ بکر بن سليم ضعفه الجمھور و باقي السند حسن، و للحديث شواھد ضعيفة .»
قال الشيخ الألباني: حسن بشواهده
قال الشيخ زبير على زئي:سنده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 313
عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ ; فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتٌ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَا، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللَّهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَالصَّلَاةُ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَمَنْ لَا يُعْرَفُ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”تین چیزیں ہلاکت کا شکار کرنے والی ہیں، تین چیزیں نجات دلانے والی ہیں، تین چیزیں کفارہ بنے والی ہیں، تین چیزیں درجات (میں اضافہ کا باعث) ہیں، جہاں تک ہلاکت کا شکر کرنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایسی کنجوسی ہے، جس کی اطاعت کی جائے، اور ایسی نفسانی خواہش ہے، جس کی پیروی کی جائے اور آدمی کا اپنے بارے میں خود پسندی کا شکار ہونا ہے، جہاں تک نجات دلانے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ غضب یا رضامندی کے عالم میں (یعنی ہر حال میں) عدل کرنا، تنگی یا خوشحالی (ہر حال میں) میانہ روی اختیار کرنا، پوشیدہ اور علانیہ (ہر حال میں) اللہ تعالیٰ سے ڈرنا ہے، جہاں تک کفارہ بنے والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سخت سردی میں اچھی طرح وضو کرنا، اور قدم اُٹھا کر (یعنی زیادہ دور سے چل کے) باجماعت نماز کے لیے جانا ہے، جہاں تک درجات (میں اضافہ کا باعث بننے) والی چیزوں کا تعلق ہے، تو وہ کھانا کھلانا، سلام پھیلانا اور رات کے وقت (نفل) نماز ادا کرتا ہے، جب لوگ سو رہے ہوں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک تو ابن لہیعہ ہے اور دوسرا ایک ایسا راوی ہے، جس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 313]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5754، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5750»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 315
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْمُهْلِكَاتُ ثَلَاثٌ: إِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ، وَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”ہلاکت کا شکار کرنے والی چیزیں تین ہیں، آدمی کا خود پسندی کا شکار ہونا، بخل کی اطاعت کیا جانا، اور نفسانی خواہش کی پیروی کی جانا“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 315]
تخریج الحدیث: «اورده المؤلف فى كشف الاستار 82 اورده ابونعيم فى الحلية 2193 اورده المؤلف فى كشف الاستار 83، أخرجه مسند البزار برقم: 3366، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 210»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3045
" ثلاث مهلكات وثلاث منجيات وثلاث كفارات وثلاث درجات; فأما المهلكات: فشح مطاع وهوى متبع وإعجاب المرء بنفسه وأما المنجيات: فالعدل في الغضب والرضا والقصد في الفقر والغنى وخشية الله تعالى في السر والعلانية; وأما الكفارات: فانتظار الصلاة بعد الصلاة وإسباغ الوضوء في السبرات ونقل الأقدام إلى الجماعات; وأما الدرجات: فإطعام الطعام وإفشاء السلام والصلاة بالليل والناس نيام"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تین چیزیں ہلاک کرنے والی، تین نجات دلانے والی، تین کفارہ بننے والی، اور تین درجات بلند کرنے والی ہیں۔ ہلاک کرنے والی: حرص کی اطاعت، خواہش کی پیروی، اور آدمی کا اپنے آپ پر ناز کرنا۔ نجات دلانے والی: غصے اور خوشی میں انصاف کرنا، تنگدستی اور خوشحالی میں میانہ روی، اور پوشیدہ اور ظاہر میں اللہ تعالیٰ کا خوف۔ کفارہ بننے والی: ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سردی میں مکمل وضو کرنا، اور جماعتوں کی طرف قدم اٹھانا۔ درجات بلند کرنے والی: کھانا کھلانا، سلام کو عام کرنا، اور رات کو نماز پڑھنا جبکہ لوگ سوئے ہوئے ہوں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3045]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [طس] عن ابن عمر. الصحيحة 1802.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5754
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، قَالَ: نَا مَحْفُوظُ بْنُ بَحْرٍ الْأَنْطَاكِيُّ، قَالَ: ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ التَّمِيمِيُّ ، عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ثَلَاثٌ مُهْلِكَاتٌ، وَثَلَاثٌ مُنْجِيَاتٌ، وَثَلَاثٌ كَفَّارَاتٌ، وَثَلَاثٌ دَرَجَاتٌ. فَأَمَّا الْمُهْلِكَاتُ: فَشُحٌّ مُطَاعٌ، وَهَوًى مُتَّبَعٌ، وَإِعْجَابُ الْمَرْءِ بِنَفْسِهِ. وَأَمَّا الْمُنْجِيَاتُ: فَالْعَدْلُ فِي الْغَضَبِ وَالرِّضَى، وَالْقَصْدُ فِي الْفَقْرِ وَالْغِنَى، وَخَشْيَةُ اللهِ فِي السِّرِّ وَالْعَلَانِيَةِ. وَأَمَّا الْكَفَّارَاتُ: فَانْتِظَارُ الصَّلَاةِ بَعْدَ الصَّلَاةِ، وَإِسْبَاغُ الْوُضُوءِ فِي السَّبَرَاتِ، وَنَقْلُ الْأَقْدَامِ إِلَى الْجَمَاعَاتِ. وَأَمَّا الدَّرَجَاتُ: فَإِطْعَامُ الطَّعَامِ، وَإِفْشَاءُ السَّلَامِ، وَصَلَاةٌ بِاللَّيْلِ وَالنَّاسُ نِيَامٌ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ إِلَّا عَطَاءُ بْنُ دِينَارٍ ، وَلَا عَنْ عَطَاءٍ إِلَّا ابْنُ لَهِيعَةَ ، تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، وَلَا يُرْوَى عَنِ ابْنِ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین چیزیں ہلاک کرنے والی ہیں، تین نجات دینے والی، تین گناہوں کا کفارہ بننے والی اور تین درجات بلند کرنے والی ہیں۔ ہلاک کرنے والی چیزیں یہ ہیں: ایسا بخل جس کی اطاعت کی جائے، ایسی خواہشِ نفس جس کی پیروی کی جائے، اور آدمی کا اپنے آپ کو پسند کرنا (خود پسندی)۔ نجات دینے والی چیزیں یہ ہیں: غصے اور خوشی دونوں حالتوں میں عدل پر قائم رہنا، فقر و غنا دونوں میں میانہ روی اختیار کرنا، اور تنہائی و کھلے عام (ہر حال میں) اللہ کا خوف رکھنا۔ کفارہ بننے والی چیزیں یہ ہیں: ایک نماز کے بعد دوسری نماز کا انتظار کرنا، سخت سردی کے اوقات میں اچھی طرح وضو کرنا، اور جماعتوں (نمازِ باجماعت) کی طرف قدم اٹھا کر چلنا۔ اور درجات بلند کرنے والی چیزیں یہ ہیں: کھانا کھلانا، سلام کو عام کرنا، اور رات کو اس وقت نماز پڑھنا جب لوگ سو رہے ہوں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سعید بن جبیر سے صرف عطاء بن دینار نے روایت کی ہے، اور عطاء سے صرف ابن لہیعہ نے، اس میں ولید بن عبدالواحد منفرد ہیں، اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5754]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه ابن لهيعة ومن لا يعرف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 1، ص 91» »
«قال الطبراني: لم يروه عن سعيد بن جبير إلا عطاء بن دينار ولا عن عطاء إلا ابن لهيعة تفرد به الوليد بن عبد الواحد التميمي ولا يروى عن ابن عمر إلا بهذا الإسناد «الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه الإمام، ج 5، ص 80» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، فيه ابن لهيعة ومن لا يُعرف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں