🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشهاب میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1499)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
444. اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ
آگ سے بچو اگر چہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو
شواہد الحدیث — مسند الشهاب حدیث نمبر 680 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
مسند الشهاب: 680، 678
مسند احمد: 25057
سنن دارقطنی: 2015
الفتح الربانی: 3584
الجامع الكامل: 4065، 4066
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4581
المعجم الکبیر للطبرانی: 7986، 12716
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 962
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2707
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 680
680 - أنا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ نا مُحَمَّدُ بْنُ خَلَفِ بْنِ حَيَّانَ الشَّافِعِيُّ، بِبَغْدَادَ، نا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَامِدٍ نا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ يَعْنِي ابْنَ الْقَاسِمِ التَّيْمِيَّ أَبُو بَكْرٍ الْوَرَّاقَ الْمُلَقَّبُ بِغَرِيفٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا حَفْصٍ الْفَلَّاسَ، يَقُولُ: نا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ شُعْبَةَ فَجَاءَ سَائِلٌ فَقَالَ شُعْبَةُ: تَصَدَّقُوا، فَلَمْ يَتَصَدَّقُوا، فَقَالَ: حَدَّثنا أَبُو إِسْحَاقَ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» . فَلَمْ يُعْطَ السَّائِلُ شَيْئًا، فَقَالَ: حَدَّثنا الْأَعْمَشِيُّ، عَنْ خَيْثَمَةَ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقٍّ تَمْرَةٍ» فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: حَدَّثنا مُحِلُّ بْنُ خَلِيفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَدِيَّ بْنَ حَاتِمٍ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» قَالَ: فَلَمْ يُعْطُوا شَيْئًا. فَقَالَ: وَاللَّهِ لَا أُحَدِّثَنَّكُمُ الْيَوْمَ بِشَيْءٍ، قُومُوا دُكَّانَ الثَّعَاوِبَةِ
ابوبحر بکراوی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم امام شعبہ کے پاس تھے کہ ایک سائل آیا تو شعبہ نے کہا: صدقہ کرو۔ لیکن لوگوں نے صدقہ نہ کیا تو انہوں نے فرمایا: ہمیں ابواسحاق نے عبداللہ بن معقل از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ بے شک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ (حدیث سن کر بھی) سائل کو کچھ نہ دیا گیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں اعمشی نے خیثمہ از عدی بن حاتم کی سند سے حدیث بیان کی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ اس بار بھی لوگوں نے (سائل کو) کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: ہمیں محل بن خلیفہ نے حدیث بیان کی انہوں نے کہا: کہ میں نے عدی بن حاتم کو یہ کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ راوی کہتا ہے کہ لوگوں نے پھر بھی کچھ نہ دیا تو امام شعبہ نے فرمایا: اللہ کی قسم! آج میں تمہیں کوئی حدیث بیان نہیں کروں گا، بخیل دکاندارو! یہاں سے اٹھ کر چلے جاؤ۔ [مسند الشهاب/حدیث: 680]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، ابوبحر بکراوی جمہور کے نزدیک ضعیف ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 25057
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ" .
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جہنم کی آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے سے ہی کیوں نہ ہو۔ [مسند احمد/ مسند النساء/حدیث: 25057]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 678
678 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا سَعْدَانُ هُوَ ابْنُ نَصْرٍ الْمُخَرِّمِيُّ، ثنا وَكِيعٌ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْمَكِّيُّ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ , عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(جہنم کی) آگ سے بچو اگرچہ کھجور کے ایک ٹکڑے کے ساتھ ہی ہو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 678]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه أحمد: 6/ 137، والتاريخ الكبير للبخاري: 1/ 105»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1990 ترقیم الرسالہ : -- 2015
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثنا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثنا أَبُو أُمَيَّةَ بْنُ يَعْلَى ، ثنا أَبُو الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ، فَإِنَّهَا تَشُدُّ مِنَ الْجَائِعِ مَا تَشُدُّ مِنَ الشَّبْعَانِ" .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو، ایک کھجور کے ٹکڑے کے ذریعے ایسا کرو، کیونکہ یہ بھوکے کے لیے بھی اسی طرح رکاوٹ بنتی ہے، جس طرح سیراب شخص کے لیے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة/حدیث: 2015]
ترقیم العلمیہ: 1990
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2015، والبزار فى ((مسنده)) برقم: 9586»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3584
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ (بْنِ مَسْعُودٍ) رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لِيَتَّقِ أَحَدُكُمْ وَجْهَهُ مِنَ النَّارِ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ) )
۔ سیدناعبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے ہر آدمی اپنے چہرے کو آگے سے بچائے، اگرچہ وہ کھجور کا ایک حصہ صدقہ کرنے کی صورت میں ہو۔ [الفتح الربانی/كتاب الزكاة/حدیث: 3584]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره۔ اخرجه ابو نعيم في ’’الحلية‘‘: 8/ 214، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3679 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3679»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره۔ اخرجه ابو نعيم في ’’الحلية‘‘: 8/ 214
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4065
4065. عن عائشة، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اتّقوا النّار ولو بشقّ تمرة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أحمد (25057) عن وكيع، والبزار- كشف الأستار (936)- عن محمد بن بشار، ومحمد بن خداش، قالا: ثنا أبو عاصم - كلاهما عن محمد بن سليم -، وهو رجل من أهل مكة (قاله البزار) - عن ابن أبي مليكة، عن عائشة، فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4066
4066. عن أنس بن مالك، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: اتقوا النّار ولو بشقّ تـمرة.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه البزار - كشف الأستار (934) -، عن محمد بن بشار، ثنا محمد بن الفضل، ثنا حماد بن سلمة، عن حميد، عن أنس، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4581
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ".
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جہنم سے بچنے کی کوشش کرو خواہ نصف کھجور کے ذریعے ہی ہو“۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4581]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (137/6) اخرجه الامام البزار فى المسند (936)»

الحكم على الحديث:
إسناده صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7986
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ الْبِرِنْدُ ، ثَنَا فَضَالُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَبُو مُهَنَّدٍ الْغُدَانِيُّ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ صُدَيَّ بْنَ عَجْلَانَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّقُوا النَّارَ، وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ.
سیدنا ابوامامہ صدی بن عجلان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو، جہنم سے بچو، خواہ کھجور کا ایک ٹکڑا دے کر ہی سہی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 262، حدیث 8017»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12716
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثَنَا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: اتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آگ سے بچو، خواہ کھجور کے ایک ٹکڑے (کے صدقے) ہی سے کیوں نہ ہو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12716]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 163، حدیث 12771»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں