🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
213. باب كَفَّارَةِ مَنْ تَرَكَهَا
باب: جمعہ چھوڑنے والے کے کفارہ کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1053 (کل: 8 مقامات، 5 کتب)
سنن ابوداود: 1053، 2168
سنن نسائی: 290، 370
سنن ابن ماجہ: 640
سنن دارقطنی: 3746، 3748
المعجم الکبیر للطبرانی: 11871
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1053
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَخْبَرَنَا هَمَّامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ وَبَرَةَ الْعُجَيْفِيِّ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ جُنْدُبٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مَنْ تَرَكَ الْجُمُعَةَ مِنْ غَيْرِ عُذْرٍ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ". قَالَ أَبُو دَاوُد: وَهَكَذَا رَوَاهُ خَالِدُ بْنُ قَيْسٍ، وَخَالَفَهُ فِي الْإِسْنَادِ وَوَافَقَهُ فِي الْمَتْنِ.
سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”جو شخص بغیر عذر کے جمعہ چھوڑ دے تو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر اسے ایک دینار میسر نہ ہو تو نصف دینار کرے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے خالد بن قیس نے اسی طرح روایت کیا ہے، اور سند میں ان کی مخالفت کی ہے اور متن میں موافقت۔ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1053]
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کسی عذر کے بغیر جمعہ چھوڑ دیا ہو وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر نہ پائے تو آدھا دینار۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خالد بن قیس نے ایسے ہی روایت کیا ہے مگر سند میں اختلاف کیا ہے اور متن میں موافقت کی ہے۔“ [سنن ابي داود/تفرح أبواب الجمعة /حدیث: 1053]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الجمعة 3 (1373)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 93 (1128)، (تحفة الأشراف: 4631، 19231)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/8، 14) (ضعیف)» ‏‏‏‏ (قدامہ مجہول راوی ہیں، نیز سمرہ‘‘ رضی اللہ عنہ سے ان کا سماع ثابت نہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
نسائي (1373ب) ابن ماجه (1128)
قتادة عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 48

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2168
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، وَغَيْرُهُ، عَنْ سَعِيدٍ، حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ:" يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جو اپنی بیوی سے حالت حیض میں صحبت کر بیٹھتا ہے فرمایا: ”وہ ایک یا آدھا دینار (بطور کفارہ) صدقہ ادا کرے“۔ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2168]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ وہ شخص جو اپنی بیوی سے اس کے ایامِ حیض میں مجامعت کر بیٹھے (اس کی بابت) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک دینار صدقہ دے یا آدھا دینار۔“ [سنن ابي داود/كتاب النكاح /حدیث: 2168]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظرحدیث رقم: 264، (تحفة الأشراف: 6490) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابو داود (264) ترمذي (136،137) ابن ماجه (640) نسائي (290)
رواية الإمام شعبة عن المدلسين محمولة علٰي سماعهم فالسند صحيح و لكن شعبة رجع عن رفع ھذا الحديث،ولعل الموقوف أرجح
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 82

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 290
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ الْحَكَمِ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مُقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي" الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے جماع کرے، اور وہ حائضہ ہو کہ وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے۔ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 290]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں روایت کرتے ہیں جو اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں جماع کرتا ہے کہ: ”وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے۔“ [سنن نسائي/ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه/حدیث: 290]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطھارة 106 (264)، النکاح 48 (2168)، سنن ابن ماجہ/الطھارة 123 (640)، (تحفة الأشراف: 6490)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطھارة 103 (137)، مسند احمد 1/229، 237، 272، 286، 312، 325، 363، 367، سنن الدارمی/الطھارة 112 (1146، 1147)، ویأتي عند المؤلف في الحیض 9، (برقم: 370) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کا کہنا ہے کہ جب وہ بیوی سے شروع حیض میں جماع کرے تو ایک دینار صدقہ کرے، اور جب خون بند ہو جانے پر جماع کرے تو آدھا دینار صدقہ کرے، بعض لوگوں نے کہا ہے کہ یہاں نوعیت بتانا مقصود نہیں بلکہ یہ راوی کا تردد ہے، واضح رہے کہ یہ حکم استحبابی ہے وجوبی نہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف، إسناده ضعيف، ابو داود (264) انوار الصحيفه، صفحه نمبر 322

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 370
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، قال: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، قال: حَدَّثَنِي الْحَكَمُ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فِي" الرَّجُلِ يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ، يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جو آدمی اپنی بیوی کے پاس آئے ۱؎ اور وہ حائضہ ہو تو وہ ایک دینار یا آدھا دینار صدقہ کرے ۲؎۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 370]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس شخص کے بارے میں روایت بیان کرتے ہیں جو حیض کی حالت میں اپنی بیوی سے جماع کرتا ہے کہ: ”وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے۔“ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 370]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 290 (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: آنے سے کنایہ جماع کرنے کی طرف ہے۔ ۲؎: یہ حکم استحبابی ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 640
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، وَابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ الْحَكَمِ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَأْتِي امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ:" يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ، أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی سے حیض کی حالت میں مجامعت کرے، وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ کرے“۔ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 640]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایامِ حیض میں عورت سے مباشرت کرنے والے کے بارے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ایک دینار یا نصف دینار صدقہ دے۔“ [سنن ابن ماجه/أبواب التيمم/حدیث: 640]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابی داود/الطہارة 106 (264)، سنن النسائی/الطہارة 182 (290)، الحیض 9 (370)، (تحفة الأشراف: 6490)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الطہارة 103 (136)، مسند احمد (1/2237، 272، 286، 312، 325، 363، 367)، سنن الدارمی/الطہارة 112 (1145) (یہ حدیث مکرر ہے، دیکھئے: 650) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (264)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 401

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3690 ترقیم الرسالہ : -- 3746
نَا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمٍ الْبَاهِلِيُّ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ حَيَّانَ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَرَّرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ بْنِ مَالِكِ ، وَخُصَيْفٍ ، وَعَلِيِّ بْنِ بَذِيمَةَ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ وَقَعَ عَلَى امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ أَوْ بِنِصْفِ دِينَارٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی کے حیض کے دوران اس کے ساتھ صحبت کر لیتا ہے، وہ ایک دینار (راوی کو شک ہے، شاید) نصف دینار صدقہ کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3746]
ترقیم العلمیہ: 3690
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 118، 119، 121، 122، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 616، 617، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 288، 368، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 278، 9050، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 264، 265، 266، 2168، 2169، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 136، 137، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 640، 650، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3745، 3746، 3747، 3748، 3749، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2060، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 12507، 12508، 12509، 12511، 12519»
«قال النوي: حديث ضعيف باتفاق الحفاظ، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (3 / 534)»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3692 ترقیم الرسالہ : -- 3748
نَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ، نَا زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى ، نَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الْكَرِيمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِذَا كَانَ الدَّمُ عَبِيطًا فَلْيَتَصَدَّقْ بِدِينَارٍ، وَإِنْ كَانَ صُفْرَةً فَبِنِصْفِ دِينَارٍ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنی بیوی کے ساتھ اس وقت صحبت کرے، جب اس کا (حیض کا) عبیط (گہرے سرخ رنگ کا مواد خارج ہو رہا ہو)، اس پر ایک دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا اور (اگر) زرد (مواد خارج ہو رہا ہو)، تو نصف دینار (صدقہ کرنا) لازم ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب النكاح/حدیث: 3748]
ترقیم العلمیہ: 3692
تخریج الحدیث: «ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 118، 119، 121، 122، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 616، 617، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 288، 368، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 278، 9050، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 264، 265، 266، 2168، 2169، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 136، 137، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 640، 650، الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 3745، 3746، 3747، 3748، 3749، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2060، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 12507، 12508، 12509، 12511، 12519»
«قال النوي: حديث ضعيف باتفاق الحفاظ، المنهاج في شرح صحيح مسلم بن الحجاج: (3 / 534)»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11871
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَطَاءٍ الْعَطَّارِ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الَّذِي يَغْشَى امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ قَالَ: " يَتَصَدَّقُ بِدِينَارٍ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ فَبِنِصْفِ دِينَارٍ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کے بارے میں جو حیض کی حالت میں اپنی بیوی کے پاس جائے، فرمایا: ”وہ ایک دینار صدقہ کرے، اگر نہ پائے تو آدھا دینار۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11871]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 334، حدیث 11921»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں