الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
11. باب إِذَا أَقَامَ بِأَرْضِ الْعَدُوِّ يَقْصُرُ
باب: دشمن کے علاقہ میں قیام کرنے پر قصر کرنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1235
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ:" أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ عِشْرِينَ يَوْمًا يَقْصُرُ الصَّلَاةَ". قَالَ أَبُو دَاوُد: غَيْرُ مَعْمَرٍ لَا يُسْنِدُهُ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام فرمایا اور نماز قصر کرتے رہے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: معمر کے علاوہ سبھی اسے مرسل روایت کرتے ہیں، کوئی اسے مسند روایت نہیں کرتا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1235]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تبوک میں بیس دن ٹھہرے اور نماز قصر کرتے رہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں: ”صرف معمر ہی نے اسے مسند بیان کیا ہے۔“ (دوسرے مرسل بیان کرتے ہیں۔) [سنن ابي داود/كتاب صلاة السفر/حدیث: 1235]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 2589)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/295) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
يحيي بن أبي كثير مدلس ولم أجد تصريح سماعه في ھذا الحديث ولأصل الحديث شواهد
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
إسناده ضعيف
يحيي بن أبي كثير مدلس ولم أجد تصريح سماعه في ھذا الحديث ولأصل الحديث شواهد
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 52
حدیث نمبر: 346
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: أقام النبي صلى الله عليه وآله وسلم تسعة عشر يقصر. وفي لفظ:" بمكة تسعة عشر يوما". رواه البخاري. وفي رواية لأبي داود:" سبع عشرة". وفي أخرى:" خمس عشرة". وله عن عمران بن حصين رضي الله عنهما:" ثماني عشرة". وله عن جابر رضي الله عنه:" أقام بتبوك عشرين يوما يقصر الصلاة." ورواته ثقات إلا أنه اختلف في وصله.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس روز قیام فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم قصر ہی فرماتے رہے اور ایک روایت میں ہے کہ مکہ میں انیس روز قیام فرمایا۔ (بخاری) اور ابوداؤد کی روایت میں سترہ روز ہے اور ایک دوسری روایت میں پندرہ روز ہے۔ اور ابوداؤد میں ہی عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدت قیام اٹھارہ دن تھی اور انہیں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا قول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تبوک میں بیس دن قیام فرمایا اور نماز قصر ادا کرتے رہے، اس روایت کے راوی ثقہ ہیں، مگر اس کے موصول ہونے میں اختلاف ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 346]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «أَقَامَ» قیام کیا – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «تِسْعَةَ عَشَرَ» انیس (دن) – «يَقْصُرُ» (اس حال میں کہ) قصر کرتے رہے۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «بِمَكَّةَ» مکہ میں – «تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا» انیس دن۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبُخَارِيُّ» بخاری نے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ» اور ایک روایت میں – «لِأَبِي دَاوُدَ» ابو داود کی: – «سَبْعَ عَشْرَةَ» سترہ (دن)۔ – «وَفِي أُخْرَى» اور دوسری (روایت) میں: – «خَمْسَ عَشْرَةَ» پندرہ (دن)۔ – «وَلَهُ» اور انہی (ابو داود) کی روایت میں ہے – «عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ» عمران بن حصین سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «ثَمَانِيَ عَشْرَةَ» اٹھارہ (دن)۔ – «وَلَهُ» اور انہی کی روایت میں ہے – «عَنْ جَابِرٍ» جابر سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَقَامَ» (آپ نے) قیام کیا – «بِتَبُوكَ» تبوک میں – «عِشْرِينَ يَوْمًا» بیس دن – «يَقْصُرُ الصَّلَاةَ» نماز قصر کرتے رہے۔ – «وَرُوَاتُهُ» اور اس کے راوی – «ثِقَاتٌ» ثقہ ہیں – «إِلَّا أَنَّهُ» مگر یہ کہ – «اخْتُلِفَ» اختلاف کیا گیا ہے – «فِي وَصْلِهِ» اس کے موصول ہونے میں۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس (دن) قیام کیا اور قصر کرتے رہے۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: ”مکہ میں انیس دن۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: ”سترہ (دن)“، اور دوسری میں: ”پندرہ (دن)“۔ اور انہی (ابو داود) کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت میں ہے: ”اٹھارہ (دن)“۔ اور انہی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے: ”آپ نے تبوک میں بیس دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔“ اس کے راوی ثقہ ہیں، مگر اس کے موصول ہونے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 346]
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس (دن) قیام کیا اور قصر کرتے رہے۔ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: ”مکہ میں انیس دن۔“ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: ”سترہ (دن)“، اور دوسری میں: ”پندرہ (دن)“۔ اور انہی (ابو داود) کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت میں ہے: ”اٹھارہ (دن)“۔ اور انہی کی سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے: ”آپ نے تبوک میں بیس دن قیام کیا اور نماز قصر کرتے رہے۔“ اس کے راوی ثقہ ہیں، مگر اس کے موصول ہونے میں اختلاف کیا گیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 346]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، تقصير الصلاة، باب ما جاء في التقصير، حديث:1080، وأبوداود، صلاة السفر، حديث:1230-1232، وحديث عمران أخرجه أبوداود، صلاة السفر، حديث:1229 وهو حديث حسن، وحديث جابر أخرجه أبوداود، صلاة السفر، حديث:1235 وهو حديث صحيح.»
الحكم على الحديث:
صحيح