🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. باب مَا يُقْرَأُ فِي الْوِتْرِ
باب: وتر میں کون سی سورۃ پڑھے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 1424 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 1424
بلوغ المرام: 305
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3466
المعجم الاوسط: 8839
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1424
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي شُعَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، حَدَّثَنَا خُصَيْفٌ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ: بِأَيِّ شَيْءٍ كَانَ يُوتِرُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَذَكَرَ مَعْنَاهُ، قَالَ:" وَفِي الثَّالِثَةِ بِ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ و الْمُعَوِّذَتَيْنِ".
عبدالعزیز بن جریج کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں کون سی سورتیں پڑھتے تھے؟ پھر انہوں نے اسی مفہوم کی حدیث بیان کی، اور کہا تیسری رکعت میں آپ «قل هو الله أحد» اور معوذتین (یعنی «قل اعوذ برب الفلق» اور «قل اعوذ برب الناس») پڑھتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1424]
عبدالعزیز بن جریج کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتروں میں کیا پڑھا کرتے تھے؟ تو مذکورہ بالا حدیث کے ہم معنی بیان کیا اور کہا: ”تیسری رکعت میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ [سورة الإخلاص: 1] اور ”معوذتین“ (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھا کرتے تھے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1424]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن الترمذی/الصلاة 223 (الوتر 9) (463)، سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 115 (1173)، (تحفة الأشراف:16306)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/227) (صحیح)» ‏‏‏‏ (متابعات کی بنا پر یہ روایت بھی صحیح ہے ورنہ عبدالعزیز ابن جریج کی ملاقات عائشہ رضی اللہ عنہا سے ثابت نہیں)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (463) ابن ماجه (1173)
خصيف ضعيف،ضعفه الجمهور،وله شاهد حسن لذاته عند ابن حبان (2423) دون قوله: ’’والمعوذتين‘‘ انظر مشكوة المصابيح (1/ 420 ح 1269)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 57

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 305
وعن أبي بن كعب رضي الله عنه قال: كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يوتر بـ"سبح اسم ربك الأعلى" و:"قل يا أيها الكافرون" و:"قل هو الله أحد". رواه أحمد وأبو داود والنسائي. وزاد: ولا يسلم إلا في آخرهن ولأبي داد والترمذي نحوه عن عائشة رضي الله عنها وفيه: كل سورة في ركعة وفي الأخيرة"قل هو الله أحد" والمعوذتين.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین رکعات وتر کی صورت میں بالترتیب پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو الله أحد» پڑھتے تھے۔
اس کو احمد، ابوداؤد اور نسائی نے روایت کیا ہے اور نسائی نے اتنا اضافہ بھی نقل کیا ہے ” اور سلام آخری رکعت میں پھیرتے تھے۔ “ ابوداؤد اور ترمذی نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالہ سے اسی طرح روایت نقل کی ہے اور اس روایت میں ہے کہ ہر رکعت میں ایک سورۃ تلاوت فرماتے تھے اور آخری رکعت میں «قل هو الله أحد» اور معوذتین پڑھتے تھے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 305]
«وَعَنْ» اور سے – «أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ» ابی بن کعب – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يُوتِرُ» وتر پڑھا کرتے تھے – «بِسَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى» سبح اسم ربک الاعلیٰ (سورۃ الاعلیٰ) کے ساتھ – «وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ» اور قل یا ایہا الکافرون کے ساتھ – «وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور قل ہو اللہ احد کے ساتھ۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «أَحْمَدُ» احمد – «وَأَبُو دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالنَّسَائِيُّ» اور نسائی نے – «وَزَادَ» اور (نسائی نے) اضافہ کیا: – «وَلَا يُسَلِّمُ» اور سلام نہ پھیرتے – «إِلَّا فِي آخِرِهِنَّ» مگر ان کے آخر میں۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود – «وَالتِّرْمِذِيِّ» اور ترمذی کی روایت ہے – «نَحْوُهُ» اسی طرح – «عَنْ عَائِشَةَ» عائشہ سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «وَفِيهِ» اور اس میں ہے: – «كُلُّ سُورَةٍ» ہر سورت – «فِي رَكْعَةٍ» ایک رکعت میں – «وَفِي الْأَخِيرَةِ» اور آخری (رکعت) میں – «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» قل ہو اللہ احد – «وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ» اور معوذتین (سورۃ الفلق و سورۃ الناس)۔
اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وتر میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾، ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ اور ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ پڑھا کرتے تھے۔ اسے احمد، ابو داود اور نسائی نے روایت کیا ہے، اور (نسائی نے) یہ اضافہ کیا ہے: اور آپ صرف ان کے آخر میں سلام پھیرتے تھے۔ اور ابو داود اور ترمذی میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی طرح کی روایت ہے، اور اس میں ہے: ہر سورت ایک رکعت میں (پڑھتے)، اور آخری رکعت میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ اور معوذتین (پڑھتے)۔ [بلوغ المرام/حدیث: 305]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الصلاة، باب ما يقرأ في الوتر، حديث:1423، والنسائي، قيام الليل، حديث:1700، وأحمد:3 /406، 407، و5 /123، وحديث عائشة أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1424، والترمذي، الوتر، حديث:463 وهو حديث حسن.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3466
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الْوِتْرِ بِ: سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ دَاوُدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں: آپ وتر کی پہلی رکعت میں سورت الاعلی، دوسری رکعت میں سورت الکافرون، اور تیسری رکعت میں سورت اخلاص اور معوذتین کی تلاوت کرتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں مقدام بن داؤد کے حوالے سے نقل کی ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3466]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8834، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2448، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2686»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8839
حَدَّثَنَا مِقْدَامٌ : ثَنَا عَمِّي سَعِيدُ بْنُ عِيسَى : ثَنَا مُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنْ أَبِي عِيسَى الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ أَبِي الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ كَانَ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى مِنَ الْوِتْرِ بِـ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى، وَفِي الثَّانِيَةِ: قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ وَفِي الثَّالِثَةِ: قُلْ هُوَ اللهُ أَحَدٌ وَالْمُعَوِّذَتَيْنِ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی پہلی رکعت میں ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ اور دوسری رکعت میں ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ پڑھا کرتے تھے، اور تیسری رکعت میں ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ اور معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھتے تھے۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8839]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: المقدام بن داود ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 2، ص 243» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4935»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف المقدام بن داود
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں