الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. باب فِي تَرْكِ الْوُضُوءِ مِمَّا مَسَّتِ النَّارُ
باب: آگ کی پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو نہ ٹوٹنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 190 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 190
مسند اسحاق بن راہویہ: 110
حدیث نمبر: 190
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ،" أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انْتَهَشَ مِنْ كَتِفٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے دست کا گوشت نوچ کر کھایا پھر نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 190]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دستی کا گوشت دانتوں سے نوچ کر کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 190]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود (تحفة الأشراف: 6551)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/279، 361) (صحیح)»
وضاحت: دانتوں سے نوچ کر کھانا سنت ہے اور لذت کا باعث بھی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
وله شواھد كثيرة عند البخاري: 3340 و مسلم: 194 وغيرھما
وله شواھد كثيرة عند البخاري: 3340 و مسلم: 194 وغيرھما
حدیث نمبر: 110
أَخْبَرَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ، عَنْ هِنْدَ بِنْتِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنْ عَمَّتِهَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ( (أَكَلَ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ) ) .
ہند بنت سعید بن ابی سعید خدری نے اپنی پھوپھی سے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کی دستی کا گوشت کھایا، پھر نماز پڑھی اور وضو نہ کیا۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الطهارة /حدیث: 110]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الوضوء، باب من لم يتوضاء من لحم والسويق، رقم: 208 . مسلم، كتاب الحيض، باب نسخ الوضو مما مست النار، رقم: 355 . سنن ابوداود، رقم: 187 . سنن ترمذي، رقم: 1836»