الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. باب فِي دُخُولِ الْكَعْبَةِ
باب: کعبہ میں داخل ہونے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2030 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2030
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2504
حدیث نمبر: 2030
حَدَّثَنَا ابْنُ السَّرْحِ، وَسَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، وَمُسَدَّدٌ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ الْحَجَبِيِّ، حَدَّثَنِي خَالِي، عَنْ أُمِّي صَفِيَّةَ بِنْتِ شَيْبَةَ، قَالَتْ: سَمِعْتُ الَأسْلَمِيَّةَ، تَقُولُ: قُلْتُ لِعُثْمَانَ: مَا قَالَ لَكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَعَاكَ؟ قَالَ: قَالَ:" إِنِّي نَسِيتُ أَنْ آمُرَكَ أَنْ تُخَمِّرَ الْقَرْنَيْنِ، فَإِنَّهُ لَيْسَ يَنْبَغِي أَنْ يَكُونَ فِي الْبَيْتِ شَيْءٌ يَشْغَلُ الْمُصَلِّيَ"، قَالَ ابْنُ السَّرْحِ: خَالِي مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ.
اسلمیہ کہتی ہیں کہ میں نے عثمان رضی اللہ عنہ سے پوچھا ۱؎: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو بلایا تو آپ سے کیا کہا؟ تو انہوں نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہیں یہ بتانا بھول گیا کہ مینڈھے ۲؎ کی دونوں سینگوں کو چھپا دو اس لیے کہ کعبہ میں کوئی چیز ایسی رہنی مناسب نہیں ہے جو نماز پڑھنے والے کو غافل کر دے“۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2030]
منصور حجبی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ مجھے میرے ماموں (مسافع بن شیبہ) نے میری والدہ صفیہ بنت شیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کیا، وہ کہتی ہیں کہ میں نے اسلمیہ رضی اللہ عنہا سے سنا، کہتی تھیں کہ میں نے عثمان (بن طلحہ الحجبی) رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب تمہیں بلایا تھا تو کیا فرمایا تھا؟ انہوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”میں تجھے یہ کہنا بھول گیا تھا کہ دو سینگوں کو ڈھانپ دو، بیت اللہ میں کوئی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جو نمازی کو مشغول کرنے والی ہو۔“ ابن السرح نے اپنی سند میں «حَدَّثَنِي خَالِي» ”مجھ سے میرے ماموں نے بیان کیا“ کے بعد «مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ» ”مسافع بن شیبہ“ کے نام کی تصریح کی ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب المناسك /حدیث: 2030]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 9762)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/380) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عثمان سے مراد عثمان بن طلحہ حجبی رضی اللہ عنہ ہیں۔
۲؎: اس دنبہ کی سینگیں جس کو اسماعیل علیہ السلام کی جگہ پر ذبح کرنے کے لئے جبریل علیہ السلام لے آئے تھے۔
۲؎: اس دنبہ کی سینگیں جس کو اسماعیل علیہ السلام کی جگہ پر ذبح کرنے کے لئے جبریل علیہ السلام لے آئے تھے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
انظر مسند الحميدي بتحقيقي (565 وسنده حسن) الأسلمية أراھا صحابية بدليل رواية صفية بنت شيبة وھي صحابية عنھا والله أعلم
انظر مسند الحميدي بتحقيقي (565 وسنده حسن) الأسلمية أراھا صحابية بدليل رواية صفية بنت شيبة وھي صحابية عنھا والله أعلم
حدیث نمبر: 2504
«إني نسيت أن آمرك أن تخمر القرنين فإنه ليس ينبغي أن يكون في البيت شيء يشغل المصلي»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میں تمہیں یہ حکم دینا بھول گیا تھا کہ (قربانی کے مینڈھے کے) دونوں سینگوں کو ڈھانپ دو، کیونکہ گھر میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جو نمازی کی توجہ ہٹا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2504]
”میں تمہیں یہ حکم دینا بھول گیا تھا کہ (قربانی کے مینڈھے کے) دونوں سینگوں کو ڈھانپ دو، کیونکہ گھر میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں ہونی چاہیے جو نمازی کی توجہ ہٹا دے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2504]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [د] عن عثمان الحجبي. صفة الصلاة 62: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح