الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. باب مَا جَاءَ فِي الْهِجْرَةِ وَسُكْنَى الْبَدْوِ
باب: ہجرت کا ذکر اور صحراء و بیابان میں رہائش کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2478 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 2478
سنن ابن ماجہ: 4185
مشکوۃ المصابیح: 4854
مسند احمد: 12689
الفتح الربانی: 9225
صحیح ابن حبان: 551
الجامع الكامل: 13863
1 تا 10
حدیث نمبر: 2478
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، وَعُثْمَانُ ابْنَا أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عنها عَنِ الْبَدَاوَةِ، فَقَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْدُو إِلَى هَذِهِ التِّلَاعِ وَإِنَّهُ أَرَادَ الْبَدَاوَةَ مَرَّةً فَأَرْسَلَ إِلَيَّ نَاقَةً مُحَرَّمَةً مِنْ إِبِلِ الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِي:"يَا عَائِشَةُ ارْفُقِي فَإِنَّ الرِّفْقَ لَمْ يَكُنْ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ وَلَا نُزِعَ مِنْ شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ".
شریح کہتے ہیں کہ میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے صحراء و بیابان (میں زندگی گزارنے) کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان ٹیلوں پر جایا کرتے تھے، آپ نے ایک بار صحراء میں جانے کا ارادہ کیا تو میرے پاس صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک اونٹ بھیجا جس پر سواری نہیں ہوئی تھی، اور مجھ سے فرمایا: ”عائشہ! اس کے ساتھ نرمی کرنا کیونکہ جس چیز میں بھی نرمی ہوتی ہے وہ اسے عمدہ اور خوبصورت بنا دیتی ہے، اور جس چیز سے بھی نرمی چھین لی جائے تو وہ اسے عیب دار کر دیتی ہے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2478]
مقدام بن شریح اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ بستی اور دیہات میں سکونت اختیار کرنا کیسا ہے؟“ تو انہوں نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (کبھی کبھار) ان ٹیلوں اور میدانوں کی طرف چلے جایا کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک بار باہر جانے کا ارادہ فرمایا اور میری طرف صدقہ کے اونٹوں میں سے ایک جوان اونٹنی بھیجی (کہ سواری کے دوران میں اس پر کچھ سختی کرنی پڑی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! نرم خوئی سے کام لو، نرمی جس چیز میں بھی آ جائے وہ مزین ہو جاتی ہے اور جس سے نکال لی جائے، وہ عیب دار ہو جاتی ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2478]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، ویأتی ہذا الحدیث في الأدب (4808)، (تحفة الأشراف: 16150)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/البر والصلة 23 (2594)، مسند احمد (6/58، 222) (صحیح)» (اس میں سے صرف قول رسول صلی اللہ علیہ وسلم صحیح ہے اور اتنا ہی صحیح مسلم میں ہے، ٹیلوں پرجانے کا واقعہ صحیح نہیں ہے، اور یہ مؤلف کا تفرد ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح م دون جملة التلاع
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
شريك القاضي تابعه شعبة عند مسلم (2594)
شريك القاضي تابعه شعبة عند مسلم (2594)
حدیث نمبر: 4185
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ , وَلَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدنما کر دیتی ہے، اور حیاء جس چیز میں بھی ہو اسے خوشنما کر دیتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البروالصلة 47 (1974)، (تحفة الأشراف: 472)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/165) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 466
حَدَّثَنَا الْغُدَانِيُّ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”لَا يَكُونُ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلاَّ شَانَهُ، وَإِنَّ اللَّهَ رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ.“
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اکھڑ پن جس چیز میں بھی ہو اس کو بدنما بنا دیتا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ نرمی والا ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب الرفق/حدیث: 466]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند البزار برقم: 359/13» انظر صحيح الترغيب: 2672
«أخرجه مسند البزار برقم: 359/13» انظر صحيح الترغيب: 2672
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 601
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ”مَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلاَّ زَانَهُ، وَلاَ كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ إِلا شَانَهُ.“
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا جس چیز میں بھی ہو اسے خوبصورت بنا دیتی ہے اور بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدنما بنا دیتی ہے۔“ [الادب المفرد/كتاب/حدیث: 601]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1974، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4185» انظر المشكاة: 4854
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1974، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4185» انظر المشكاة: 4854
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 363
363/466 عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:" لا يكون الخُرقُ (3) في شيء إلا شانه، وإن الله رفيق يحب الرفق"..
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اکھڑپن جس چیز میں ہو اسے بدنما کر دیتا ہے بیشک اللہ نرم خو ہے اور نرمی کو پسند کرتا ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 363]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه مسند البزار برقم: 359/13» انظر صحيح الترغيب: 2672
«أخرجه مسند البزار برقم: 359/13» انظر صحيح الترغيب: 2672
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 470
470/601 عن أنس بن مالك، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:"ما كان الحياء في شيء إلا زانه، ولا كان الفحش في شيء إلا شانه".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حیا جس چیز میں بھی ہو اسے مزین کر دیتی ہے اور بے حیائی جس چیز میں بھی ہو اسے عیب دار کر دیتی ہے۔“ [صحيح الادب المفرد/حدیث: 470]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث صحيح الأدب المفرد قال الألباني: صحيح .»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1974، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4185» انظر المشكاة: 4854
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1974، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4185» انظر المشكاة: 4854
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 4854
4854 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ ، وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فحش گوئی جس چیز میں ہو، وہ اسے معیوب بنا دیتی ہے اور حیا جس چیز میں ہو وہ اسے مزین کر دیتی ہے۔“ اسنادہ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الآداب/حدیث: 4854]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده صحيح، رواه الترمذي (1974 وقال: حسن غريب)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 12689
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ، وَلَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس چیز میں بےحیائی پائی جاتی ہو وہ اسے عیب دار کردیتی ہے اور جس چیز میں بھی حیاء پائی جاتی ہو، وہ اسے زینت بخش دیتی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12689]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 793
793 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُمَرَ الْمُقْرِئُ، أبنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَعْسَمُ، ثنا أَبُو هَمَّامٍ، هَاشِمُ بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي صَالِحٍ الْمِصِّيصِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، ثنا كَثِيرُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا ثَابِتٌ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الرِّفْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ، وَمَا كَانَ الْخُرْقُ فِي شَيْءٍ إِلَّا شَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں رفق ہو وہ اسے خوشنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں اکھڑپن ہو وہ اسے بدنما بنا دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الادب المفرد: 466»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 794
794 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَنْصُورٍ الرَّمَادِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أبنا مَعْمَرٌ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ، وَمَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ إِلَّا زَانَهُ»
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز میں بے حیائی ہو وہ اسے بدنما بنا دیتی ہے اور جس چیز میں حیا ہو وہ اسے خوشنما بنا دیتی ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 794]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1974، 3301، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3697، 4185، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12129»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ نرمی اور حیا دو ایسی خصلتیں ہیں کہ جس انسان کو یہ مل جائیں تو گویا اسے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مل گئیں، وہ شخص نہ صرف لوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں بھی مقبول اور پسندیدہ لوگوں میں ہو جائے گا، اس سے بڑی زینت اور خوبصورتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں محبوب بن جائے؟ نرمی اور حیا کے مقابلے میں اکھڑپن اور بے حیائی ہے یہ دونوں جس کے اندر آجائیں وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا، ایسا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں ناپسندیدہ ہے، انسان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دھبہ ہوگا کہ وہ خالق اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہو؟ بہر حال نرمی اور حیا میں خیر ہی خیر ہے جبکہ سختی اور بے حیائی میں شر ہی شر ہے۔
مطلب یہ ہے کہ نرمی اور حیا دو ایسی خصلتیں ہیں کہ جس انسان کو یہ مل جائیں تو گویا اسے دنیا اور آخرت کی بھلائیاں مل گئیں، وہ شخص نہ صرف لوگوں میں ہر دلعزیز اور محبوب ہوگا بلکہ اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں بھی مقبول اور پسندیدہ لوگوں میں ہو جائے گا، اس سے بڑی زینت اور خوبصورتی اور کیا ہو سکتی ہے کہ انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں محبوب بن جائے؟ نرمی اور حیا کے مقابلے میں اکھڑپن اور بے حیائی ہے یہ دونوں جس کے اندر آجائیں وہ دنیا اور آخرت کی بھلائیوں سے محروم ہو گیا، ایسا انسان خالق اور مخلوق دونوں کے ہاں ناپسندیدہ ہے، انسان کے لیے اس سے بڑھ کر اور کیا دھبہ ہوگا کہ وہ خالق اور مخلوق کے نزدیک ناپسندیدہ ہو؟ بہر حال نرمی اور حیا میں خیر ہی خیر ہے جبکہ سختی اور بے حیائی میں شر ہی شر ہے۔
الحكم على الحديث:
صحيح