سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
17. بَابُ : الْحَيَاءِ
باب: شرم و حیاء کا بیان۔
حدیث نمبر: 4185
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْخَلَّالُ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ , عَنْ ثَابِتٍ , عَنْ أَنَسٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ:" مَا كَانَ الْفُحْشُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا شَانَهُ , وَلَا كَانَ الْحَيَاءُ فِي شَيْءٍ قَطُّ إِلَّا زَانَهُ".
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اس کو عیب دار بنا دے گی، اور حیاء جس چیز میں ہو اس کو خوبصورت بنا دے گی“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بےحیائی جس چیز میں بھی ہو اسے بدنما کر دیتی ہے، اور حیاء جس چیز میں بھی ہو اسے خوشنما کر دیتی ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الزهد/حدیث: 4185]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/البروالصلة 47 (1974)، (تحفة الأشراف: 472)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/165) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
تخریج وتحقیقِ محدثانہ نکات و اصطلاحی مطالعہ از محدثِ مدینہ ڈاکٹر محمد عبداللہ اعظمی رحمہ اللہ
الجامع الكامل حدیث نمبر :
13863
الجامع الكامل حدیث نمبر :
13863
الرواة الحديث:
تخريج الحديث:
کتاب | نمبر | مختصر عربی متن |
|---|---|---|
جامع الترمذي |
1974
| ما كان الفحش في شيء إلا شانه ما كان الحياء في شيء إلا زانه |
سنن ابن ماجه |
4185
| ما كان الفحش في شيء قط إلا شانه لا كان الحياء في شيء قط إلا زانه |
سنن ابن ماجہ کی حدیث نمبر 4185 کے فوائد و مسائل
مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث4185
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
(1)
حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔
(2)
بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔
ڈھٹائی، بے مروتی، سنگ دلی، بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔
فوائد و مسائل:
(1)
حیا زندگی کے ہر مرحلے اور ہر میدان میں ضروری ہے۔
(2)
بے حیائی کلام میں ہو یا حرکات میں یا معاملات میں وہ بری ہی ہے۔
ڈھٹائی، بے مروتی، سنگ دلی، بد معاملہ ہونا اور بے عہدی وغیرہ اصل میں بے حیائی ہی کے مختلف پہلو ہیں۔
[سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث/صفحہ نمبر: 4185]
Sunan Ibn Majah Hadith 4185 in Urdu
ثابت بن أسلم البناني ← أنس بن مالك الأنصاري