الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. باب فِي الْعِيَادَةِ
باب: عیادت (بیمار پرسی) کا بیان۔
حدیث نمبر: 3094
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَحْيَى، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعُودُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ فِي مَرَضِهِ الَّذِي مَاتَ فِيهِ، فَلَمَّا دَخَلَ عَلَيْهِ عَرَفَ فِيهِ الْمَوْتَ، قَالَ:" قَدْ كُنْتُ أَنْهَاكَ عَنْ حُبِّ يَهُودَ"، قَالَ: فَقَدْ أَبْغَضَهُمْ أسْعَدُ بْنُ زُرَارَةَ فَمَهْ، فَلَمَّا مَاتَ أَتَاهُ ابْنُهُ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أُبَيٍّ قَدْ مَاتَ، فَأَعْطِنِي قَمِيصَكَ أُكَفِّنْهُ فِيهِ، فَنَزَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَمِيصَهُ، فَأَعْطَاهُ إِيَّاهُ.
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی کے مرض الموت میں اس کی عیادت کے لیے نکلے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس پہنچے تو اس کی موت کو بھانپ لیا، فرمایا: ”میں تجھے یہود کی دوستی سے منع کرتا تھا“، اس نے کہا: اسعد بن زرارہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا پایا، جب عبداللہ بن ابی مر گیا تو اس کے لڑکے (عبداللہ) آپ کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! عبداللہ بن ابی مر گیا، آپ مجھے اپنی قمیص دے دیجئیے تاکہ اس میں میں اسے کفنا دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اپنی قمیص اتار کر دے دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3094]
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی (منافق) کی عیادت کے لیے تشریف لے گئے، اس بیماری میں جس میں کہ وہ مر گیا تھا۔ چنانچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کے ہاں پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر موت کے اثرات محسوس کیے (اور) فرمایا: ”میں تجھے منع کیا کرتا تھا کہ یہود سے محبت نہ رکھ۔“ اس نے کہا: ”اسعد بن زرادہ نے ان سے بغض رکھا تو کیا ہوا؟“ پھر جب وہ مر گیا تو اس کا بیٹا (عبداللہ رضی اللہ عنہ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا: ”اے اللہ کے نبی! بے شک عبداللہ بن ابی مر گیا ہے، تو آپ مجھے اپنی قمیص عنایت فرما دیں کہ میں اسے اس میں کفن دوں۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتار کر اسے دے دی۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3094]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 108)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/201) (حسن)» (بیہقی نے دلائل النبوة (5؍ 285) میں ابن اسحاق کی زہری سے تحدیث نقل کی ہے، نیز قمیص کا جملہ صحیحین میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث سے ہے، ملاحظہ ہو: صحیح ابی داود 8؍ 410)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد لكن قصة القميص صحيحة ق
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 114
إسناده ضعيف
ابن إسحاق عنعن
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 114
حدیث نمبر: 438
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: لما توفي عبد الله بن أبي جاء ابنه إلى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم فقال: أعطني قميصك أكفنه فيه، فأعطاه صلى الله عليه وآله وسلم قميصه.متفق عليه
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ عبداللہ بن ابی جب فوت ہوا تو اس کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قمیص عنایت فرما دیں کہ میں اس میں اسے کفن دے دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قمیص اتار کر عنایت فرما دی۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 438]
«وَعَنْ» اور سے – «ابْنِ عُمَرَ» ابن عمر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا» اللہ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «لَمَّا تُوُفِّيَ» جب فوت ہوا – «عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُبَيٍّ» عبداللہ بن ابی – «جَاءَ ابْنُهُ» اس کا بیٹا آیا – «إِلَى رَسُولِ اللَّهِ» اللہ کے رسول کے پاس – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «فَقَالَ» اور کہا: – «أَعْطِنِي» مجھے عطا فرمائیں – «قَمِيصَكَ» اپنی قمیص – «أُكَفِّنْهُ فِيهِ» کہ میں اسے اس میں کفن دوں – «فَأَعْطَاهُ» تو آپ نے اسے دے دی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَمِيصَهُ» اپنی قمیص۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عبداللہ بن ابی (منافق) مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ مجھے اپنی قمیص عطا فرما دیں تاکہ میں اسے اس میں کفن دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنی قمیص دے دی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 438]
اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: جب عبداللہ بن ابی (منافق) مر گیا تو اس کا بیٹا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: آپ مجھے اپنی قمیص عطا فرما دیں تاکہ میں اسے اس میں کفن دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اسے اپنی قمیص دے دی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ [بلوغ المرام/حدیث: 438]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الجنائز، باب الكفن في القميص الذي يكف أو لا يكف، حديث:1269، ومسلم، صفات المنافقين، حديث:2774.»
الحكم على الحديث:
صحيح