الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. باب مَنْ نَذَرَ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ثُمَّ أَدْرَكَ الإِسْلاَمَ
باب: زمانہ جاہلیت میں نذر مانی پھر مسلمان ہو گیا تو کیا کرے؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3325 (کل: 7 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 3325
سنن ابن ماجہ: 2130
الجامع الكامل: 7115
السنن الكبرى للبيهقي: 20141
المعجم الکبیر للطبرانی: 16476
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1764
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4850
حدیث نمبر: 3325
حدثنا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ قَالَ:" يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ فِي الْجَاهِلِيَّةِ أَنْ أَعْتَكِفَ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ لَيْلَةً، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَوْفِ بِنَذْرِكَ".
عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ انہوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے زمانہ جاہلیت میں مسجد الحرام میں ایک رات کے اعتکاف کی نذر مانی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کر لو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3325]
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے، انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت میں نذر مانی تھی کہ مسجد الحرام میں ایک رات کے لیے اعتکاف کروں گا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الأيمان والنذور /حدیث: 3325]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الاعتکاف 5 (2032)، 15 (2042)، 16 (2043)، الخمس 19 (3144)، المغازي 54 (4320)، الأیمان 29 (6697)، صحیح مسلم/الأیمان 6 (1656)، سنن الترمذی/الأیمان 11 (1539)، سنن النسائی/الأیمان 35 (3851)، سنن ابن ماجہ/الصیام 60 (1772)، الکفارات 18 (2129)، (تحفة الأشراف: 10550)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/37، 2/20، 82، 153)، سنن الدارمی/النذور 1 (2378) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2032) صحيح مسلم (1656)
أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ
أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ
حدیث نمبر: 2130
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاق الْجَوْهَرِيُّ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ ، أَنْبَأَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ، فَقَالَ:" فِي نَفْسِكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاهِلِيَّةِ"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نے مقام بوانہ میں قربانی کرنے کی نذر مانی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے دل میں جاہلیت کا کوئی اعتقاد باقی ہے“؟ اس نے کہا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2130]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے بوانہ کے مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے دل میں جاہلیت والی کوئی بات تو نہیں؟“ اس نے کہا: ”نہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنی نذر پوری کر لے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الكفارات/حدیث: 2130]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5486، ومصباح الزجاجة: 750) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مکہ کے نشیب میں یا ینبوع کے پیچھے ایک جگہ ہے۔ اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ بت یا قبر جس کی لوگ پوجا کریں، اس پر ذبح کرنا جائز نہیں، اور جو جانور اولیاء اللہ کی قبروں پر ذبح کئے جاتے ہیں اور انہی کے نام پر پالے جاتے ہیں ان کا کھانا حرام ہے، اگرچہ ذبح کے وقت اللہ تعالی کا نام لیا جائے، کیونکہ مقصود ان کے ذبح کرنے سے غیر اللہ کی تعظیم ہے، تو وہ «وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللّهِ» (سورة البقرة: 173) میں سے ہوا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
حدیث نمبر: 7115
7115- عن عبد الله بن عباس أن رجلاً جاء إلى النبي صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله! إني نذرت أن أنحر ببوانة فقال: في نفسك شيء من أمر الجاهلية؟ قال: لا. قال: أوفِ بنذرك
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجة (2130) عن محمد بن يحيى وعبد الله بن إسحاق الجوهري، قالا: حدثنا عبد الله بن رجاء قال: أنبانا المسعودي، عن حبيب بن أبي ثابت، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 20141
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي غَرَائِبِ الشُّيُوخِ أنبأ أَحْمَدُ بْنُ سَلْمَانَ الْفَقِيهُ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ سَلَّامٍ السَّوَّاقُ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ رَجَاءٍ الْغُدَانِيُّ، ثنا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَذْبَحَ بِبُوَانَةَ، فَقَالَ:" فِي قَلْبِكَ مِنَ الْجَاهِلِيَّةِ شَيْءٌ؟"، قَالَ: لَا، قَالَ:" أَوْفِ بِنَذْرِكَ".
ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اس نے کہا: میں نے نذر مانی کہ بوانہ نامی جگہ پر ذبح کروں گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تیرے دل میں جاہلیت کی کوئی چیز ہے؟“ اس نے کہا: نہیں، تو فرمایا: ”اپنی نذر پوری کر۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب النذور/حدیث: 20141]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 16476
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، ثَنَا كَامِلُ بْنُ طَلْحَةَ الْجَحْدَرِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو أَنَّ كَرْدَمَ بْنَ سُفْيَانَ الثَّقَفِيَّ أَتَى رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ذَوْدَ إِبِلٍ بِبُوَانَةَ! فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَى وَثَنٍ؟ فَقَالَ: لَا، فَقَالَ: أَعَلَى جَمْعٍ مِنْ جُمُوعِ الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ: لَا، قَالَ: أَوْفِ بِنَذْرِكَ حَيْثُ كَانَ، يَا كَرْدَمُ إِنَّهُ لَا نَذْرَ وَلَا يَمِينَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ.
سیدنا کردم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے نذر مانی ہے کہ بوانہ میں اونٹوں کا ایک ریوڑ ذبح کروں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”کیا کسی بت پر؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا زمانہ جاہلیت کے کسی اجتماع پر؟“ انہوں نے کہا: نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو جہاں بھی ہو اپنی نذر پوری کرو، اے کردم! اللہ کی نافرمانی میں نہ کوئی نذر ہے نہ کوئی قسم۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16476]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 190، حدیث 427»
حدیث نمبر: 1764
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيُّ ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ ، قَالَ - وَلَقِيَهُ - قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ذَوْدًا عَلَى صَنَمٍ مِنْ أَصْنَامِ الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَوْفِ بِنَذْرِكَ، وَلَا تَأْثَمْ رَبَّكَ» . ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ تَعَالَى، وَلَا فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ» .
سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے جاہلیت کے بتوں میں سے ایک بت کے مقام پر چند اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی تھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اپنی نذر پوری کرو اور اپنے رب کے حضور گناہ گار نہ بنو“۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس حوالے سے شرعی قاعدہ بیان کرتے ہوئے) ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی معصیت و نافرمانی، قطع رحمی اور جس چیز کا انسان خود مالک نہ ہو، اس میں نذر کی کوئی وفاداری (یعنی اسے پورا کرنا شرعاً جائز) نہیں ہے“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الوليمة/حدیث: 1764]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه أبو فروة يزيد بن سنان وثقه أبو حاتم وغيره وضعفه جماعة (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 188)»
«قال الهيثمي: وفيه يزيد بن سنان وفيه كلام وقد وثق (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 78)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6961، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4850»
«قال الهيثمي: وفيه يزيد بن سنان وفيه كلام وقد وثق (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 3، ص 78)»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6961، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4850»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ منقطع
حدیث نمبر: 4850
قَالَ اللَّهُ - جَلَّ ثَنَاؤُهُ وَتَقَدَّسَتْ أَسْمَاؤُهُ -: (يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا) وَقَالَ تَعَالَى فِي حَقِّ آخَرِينَ: (وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ فَلَمَّا آتَاهُمْ مِنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوْا وَهُمْ مُعْرِضُونَ فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ) الْآيَةَ.
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيُّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ - قَالَ: وَلَقِيَهُ وَكَلَّمَهُ - قَالَ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ذَوْدًا عَلَى صَنَمٍ مِنْ أَصْنَامِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: أَوْفِ بِنَذْرِكَ وَلَا تَأْثَمْ بِرَبِّكَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ".
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنِي أَبُو فَرْوَةَ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ رُوَيْمٍ اللَّخْمِيُّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ - قَالَ: وَلَقِيَهُ وَكَلَّمَهُ - قَالَ: " قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ ذَوْدًا عَلَى صَنَمٍ مِنْ أَصْنَامِ الْجَاهِلِيَّةِ. قَالَ: أَوْفِ بِنَذْرِكَ وَلَا تَأْثَمْ بِرَبِّكَ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ، وَلَا فِي قَطِيعَةِ رَحِمٍ، وَلَا فِيمَا لَا يَمْلِكُ ".
اللہ جل ثناؤہ و تقدست اسماؤہ نے فرمایا: ﴿يُوفُونَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُونَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهُ مُسْتَطِيرًا﴾ ”وہ نذر پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کی برائی ہر طرف پھیلی ہوئی ہوگی“ [سورة الإنسان: 7] ، اور اللہ تعالیٰ نے کچھ دوسرے لوگوں کے بارے میں فرمایا: ﴿وَمِنْهُمْ مَنْ عَاهَدَ اللَّهَ لَئِنْ آتَانَا مِنْ فَضْلِهِ لَنَصَّدَّقَنَّ وَلَنَكُونَنَّ مِنَ الصَّالِحِينَ فَلَمَّا آتَاهُمْ مِنْ فَضْلِهِ بَخِلُوا بِهِ وَتَوَلَّوْا وَهُمْ مُعْرِضُونَ فَأَعْقَبَهُمْ نِفَاقًا فِي قُلُوبِهِمْ إِلَى يَوْمِ يَلْقَوْنَهُ بِمَا أَخْلَفُوا اللَّهَ مَا وَعَدُوهُ وَبِمَا كَانُوا يَكْذِبُونَ﴾ ”اور ان میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اللہ سے عہد کیا کہ اگر اس نے ہمیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو ہم ضرور صدقہ کریں گے اور ضرور نیک لوگوں میں سے ہو جائیں گے، پھر جب اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا تو انہوں نے اس میں بخل کیا اور منہ پھیر کر پلٹ گئے، تو اس نے اس کے نتیجے میں ان کے دلوں میں اس دن تک کے لیے نفاق ڈال دیا جس دن وہ اس سے ملیں گے، اس لیے کہ انہوں نے اللہ سے کیے ہوئے وعدے کی خلاف ورزی کی اور اس لیے کہ وہ جھوٹ بولتے تھے“ [سورة التوبة: 75-77] ۔
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے یہ نذر مانی ہے کہ زمانہ جاہلیت کے بتوں میں سے کسی بت کے مقام پر اونٹوں کا ایک ریوڑ ذبح کروں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو اور اپنے رب کے حضور گناہ گار نہ بنو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نافرمانی، قطع رحمی اور جس چیز کا انسان خود مالک نہ ہو، ان صورتوں میں نذر کو پورا کرنا جائز نہیں ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النذور/حدیث: 4850]
سیدنا ابو ثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میں نے یہ نذر مانی ہے کہ زمانہ جاہلیت کے بتوں میں سے کسی بت کے مقام پر اونٹوں کا ایک ریوڑ ذبح کروں گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اپنی نذر پوری کرو اور اپنے رب کے حضور گناہ گار نہ بنو۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی نافرمانی، قطع رحمی اور جس چیز کا انسان خود مالک نہ ہو، ان صورتوں میں نذر کو پورا کرنا جائز نہیں ہے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب النذور/حدیث: 4850]
تخریج الحدیث: «أبو فروة يزيد بن سنان الرهاوي: ضعيف (من الحفظ)؛ عروة بن رويم اللخمي: صدوق يرسل كثيرا (التقريب)، وروايته عن أبي ثعلبة الخشني مرسلة عند أبي حاتم (من الحفظ).»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6961، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1764»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 6961، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 1764»
الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف أبي فروة الرهاوي، ولإرسال عروة بن رويم