🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. باب كَيْفَ الرُّقَى
باب: جھاڑ پھونک کیسے ہو؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 3899 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن ابوداود: 3899
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17026
المعجم الاوسط: 7093
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3899
حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، حَدَّثَنِي الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ طَارِقٍ يَعْنِي ابْنَ مَخَاشِنٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِلَدِيغٍ لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ: فَقَالَ:" لَوْ قَالَ أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ لَمْ يُلْدَغْ أَوْ لَمْ يَضُرَّهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے کاٹ لیا تھا تو آپ نے فرمایا: ”اگر وہ یہ دعا پڑھ لیتا: «أعوذ بكلمات الله التامة من شر ما خلق» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ چاہتا ہوں اس کی تمام مخلوقات کی برائی سے“ تو وہ نہ کاٹتا یا اسے نقصان نہ پہنچاتا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3899]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا جسے بچھو نے ڈنک مارا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر اس نے «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کے ساتھ پناہ لیتا ہوں ہر اس چیز کے شر سے جو اس نے پیدا فرمائی ہے۔“ کے کلمات پڑھے ہوتے تو اسے ڈنک نہ لگتا۔“ یا فرمایا: ”اسے دکھ نہ پہنچتا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطب /حدیث: 3899]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 13516)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطب 35 (3518)، مسند احمد (2/375) (ضعیف الإسناد)» ‏‏‏‏ (اس کے راوی طارق لین الحدیث ہیں)
قال الشيخ الألباني: ضعيف الإسناد
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن
الزھري صرح بالسماع عند النسائي في الكبريٰ (10434) وعمل اليوم والليلة (598)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17026
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ. قَالَ:" وَلِمَ؟". قَالَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ:" إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عرض کی گئی: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کیوں؟ اس نے بتایا: اُسے بچھو نے ڈنک مار لیا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر وہ اپنے بستر پر جا کر یہ پڑھ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ تعالیٰ کے مکمل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں، ہر اس چیز کے شر سے، جو اُس نے پیدا کی ہے۔“ تو اُس (یعنی بچھو نے) اس (یعنی شخص) کو نقصان نہیں پہنچانا تھا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی وہب بن راشد رقی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 17026]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7089»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7093
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ الرَّقِّيُّ ، نَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قِيلَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ فُلَانًا لَمْ يَنَمِ الْبَارِحَةَ قَالَ: I " وَلِمَ؟ I "، قِيلَ: لَدَغَتْهُ عَقْرَبٌ، قَالَ: أَمَا إِنَّهُ لَوْ قَالَ حِينَ آوَى إِلَى فِرَاشِهِ: أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ، لَمْ يَضُرَّهُ I ".
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا وَهْبُ بْنُ رَاشِدٍ I ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”عرض کیا گیا: یا رسول اللہ! فلاں شخص گزشتہ رات سو نہیں سکا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”کیوں؟“ عرض کیا گیا: اسے بچھو نے ڈس لیا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ، اگر وہ اپنے بستر پر لیٹتے وقت یہ کلمات کہہ لیتا: «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللهِ التَّامَّةِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ» ”میں اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتا ہوں اس کی پیدا کردہ مخلوق کے شر سے“، تو وہ اسے کوئی نقصان نہ پہنچا پاتا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ثابت رحمہ اللہ سے صرف وہب بن راشد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7093]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: وهذه الأحاديث ومنها الحديث عن ثابت وعن فرقد غير محفوظة ولا أعلم يرويها غير وهب بن راشد «الكامل في الضعفاء، ج 8، ص 341» »
«قال أبو حاتم الرازي: حديث منكر يعني بهذا الإسناد ووهب ضعيف الحديث «علل الحديث، ج 5، ص 455» »
«قال الهيثمي: وفيه وهب بن راشد الرقي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 120» »

الحكم على الحديث:
منكر، فيه وهب بن راشد الرقي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں