الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
40. باب فِي أُهُبِ الْمَيْتَةِ
باب: مردہ جانور کی کھال کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4120 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 4120
مسند احمد: 2369
الفتح الربانی: 423
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7041
حدیث نمبر: 4120
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، وَوَهْبُ بْنُ بَيَانٍ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَابْنُ أَبِي خَلَفٍ، قَالُوا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ مُسَدَّدٌ، وَوَهْبٌ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ:" أُهْدِيَ لِمَوْلَاةٍ لَنَا شَاةٌ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَمَاتَتْ فَمَرَّ بِهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" أَلَا دَبَغْتُمْ إِهَابَهَا وَاسْتَنْفَعْتُمْ بِهِ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ، قَالَ: إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا".
ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میری ایک لونڈی جسے میں نے آزاد کر دیا تھا کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ میں ملی تو وہ مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم اس کی کھال کو دباغت دے کر اسے اپنے کام میں کیوں نہیں لاتے؟“، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ تو مردار ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام ہے“ (نہ کہ اس کی کھال سے نفع اٹھانا)۔ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4120]
ام المؤمنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ ہماری ایک باندی کو صدقہ کی ایک بکری ہدیہ کی گئی، پھر وہ مر گئی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے کو رنگ کیوں نہیں لیا، اس سے کوئی فائدہ اٹھا لیتے؟“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! یہ مردار ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حرام تو اس کا کھانا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب اللباس /حدیث: 4120]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الزکاة 61 (1492) والبیوع 101 (2221)، صحیح مسلم/الحیض 27 (364، 365)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة 3 (4240)، (تحفة الأشراف: 18066، 5839)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/اللباس 7 (1727)، سنن ابن ماجہ/اللباس 25 (3610)، موطا امام مالک/الصید 6 (16)، مسند احمد (1/261، 327، 329، 365)، سنن الدارمی/الأضاحي 20 (2031) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (1492) صحيح مسلم (363)
حدیث نمبر: 2369
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ صَالِحٍ ، قَالَ: وَحَدَّثَ ابْنُ شِهَابٍ ، أَنَّ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَهُ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا؟" , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهَا مَيْتَةٌ , فَقَالَ:" إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک مردہ بکری پر گزر ہوا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے کیوں نہ فائدہ اٹھا لیا؟“ لوگوں نے کہا: یا رسول اللہ! یہ مردہ ہے، فرمایا: ”اس کا صرف کھانا حرام ہے (باقی اس کی کھال دباغت سے پاک ہو سکتی ہے)۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2369]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1492، م: 363
حدیث نمبر: 423
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ فَقَالَ: ( (هَلَّا اسْتَمْتَعْتُمْ بِإِهَابِهَا) ) فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ: ( (إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مردار بکری کے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کے چمڑے سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا۔“ انہوں نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! بیشک یہ تو مردار ہے،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب الطهارة/حدیث: 423]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 2221، 5531، ومسلم: 363، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2369 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2369»
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 2221
حدیث نمبر: 7041
«هلا أخذتم إهابها فدبغتموه فانتفعتم به؟ إنما حرم أكلها»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی، اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟ اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7041]
”تم نے اس کی کھال کیوں نہ لے لی، اسے دباغت دے کر اس سے فائدہ کیوں نہ اٹھایا؟ اس کا صرف کھانا حرام کیا گیا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الهاء/حدیث: 7041]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م 4] عن ابن عباس. مختصر مسلم 117.»
قال الشيخ الألباني: صحيح