🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. باب الْحَدِّ فِي الْخَمْرِ
باب: شراب کی حد کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 4480 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 4480
بلوغ المرام: 1064
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4480
حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ، وَمُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيل الْمَعْنَى، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ الدَّانَاجُ، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ هُوَ أَبُو سَاسَانَ، قَالَ:" شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ، فَشَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ، وَرَجُلٌ آخَرُ، فَشَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ شَرِبَهَا يَعْنِي الْخَمْرَ وَشَهِدَ الْآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّأُ، فَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْ حَتَّى شَرِبَهَا، فَقَالَ لِعَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِلْحَسَنِ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، فَقَالَ الْحَسَنُ: وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا، فَقَالَ عَلِيٌّ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ: أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ، قَالَ: فَأَخَذَ السَّوْطَ فَجَلَدَهُ وَعَلِيٌّ يَعُدُّ فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ، قَالَ: حَسْبُكَ جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ، أَحْسَبُهُ قَالَ: وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ، وَعُمَرُ ثَمَانِينَ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ".
حضین بن منذر رقاشی ابوساسان کہتے ہیں کہ میں عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا کہ ولید بن عقبہ کو ان کے پاس لایا گیا، اور حمران اور ایک اور شخص نے اس کے خلاف گواہی دی، ان میں سے ایک نے گواہی دی کہ اس نے شراب پی ہے، اور دوسرے نے گواہی دی کہ میں نے اسے (شراب) قے کرتے دیکھا ہے، تو عثمان نے کہا: جب تک پیئے گا نہیں قے نہیں کر سکتا، پھر انہوں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: تم اس پر حد قائم کرو، تو علی نے حسن رضی اللہ عنہ سے کہا: تم اس پر حد قائم کرو، تو حسن نے کہا: جو خلافت کی آسانیوں اور خیرات کا ذمہ دار رہا ہے وہی اس کی سختیوں اور برائیوں کا بھی ذمہ دار ہے، پھر علی رضی اللہ عنہ نے عبداللہ بن جعفر سے کہا: تم اس پر حد قائم کرو، تو انہوں نے کوڑا لے کر اسے مارنا شروع کیا، اور علی رضی اللہ عنہ گننے لگے، تو جب چالیس کوڑے ہوئے تو علی رضی اللہ عنہ نے کہا: بس کافی ہے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس کوڑے ہی مارے ہیں، اور میرا خیال ہے انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس کوڑے مارے ہیں، اور عمر رضی اللہ عنہ نے اسی، اور سب سنت ہے، اور یہ چالیس کوڑے مجھے زیادہ پسند ہیں۔ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4480]
حضین بن منذر رقاشی ابو ساسان کہتے ہیں کہ ”میں سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاں حاضر تھا کہ ولید بن عقبہ کو لایا گیا۔ تو حمران اور ایک دوسرے آدمی نے اس پر گواہی دی۔ ایک نے کہا کہ میں نے اس کو شراب پیتے دیکھا ہے اور دوسرے نے کہا کہ میں نے اس کو قے کرتے دیکھا ہے۔ تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اس نے شراب پی تبھی قے کی۔“ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ”اس کو حد لگاؤ۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ”اس کو حد لگاؤ۔“ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ”اس کی حرارت اسی کے حوالے کریں جو اس کی ٹھنڈک سے لطف اندوز ہوتا ہے۔“ (اشارہ تھا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ ہی کو یہ کڑوا کسیلا کام کرنا چاہیے)۔ پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ ”اس کو حد لگاؤ۔“ تو انہوں نے کوڑا لیا اور مارنے لگے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ گنتے جاتے تھے۔ جب چالیس کو پہنچے تو کہا کہ ”بس، کافی ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس ضربیں ماری تھیں۔“ (حضین نے کہا) میرا خیال ہے کہ یوں کہا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی ضربیں ماریں اور سب ہی سنت ہے اور یہ مجھے زیادہ محبوب ہے۔““ [سنن ابي داود/كتاب الحدود /حدیث: 4480]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏صحیح مسلم/الحدود 8 (1707)، سنن ابن ماجہ/الحدود 16 (2571)، (تحفة الأشراف: 1352، 10080)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحدود 4 (6773)، مسند احمد (1/82، 140، 144)، سنن الدارمی/الحدود 9 (2358) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1707)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1064
عن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أتي برجل قد شرب الخمر فجلده بجريدتين نحو أربعين قال: وفعله أبو بكر،‏‏‏‏ فلما كان عمر استشار الناس فقال عبد الرحمن بن عوف: أخف الحدود ثمانون فأمر به عمر. متفق عليه. ولمسلم: عن علي رضي الله عنه في قصة الوليد بن عقبة جلد النبي صلى الله عليه وآله وسلم أربعين وجلد أبو بكر أربعين وجلد عمر ثمانين وكل سنة وهذا أحب إلي. وفي الحديث: أن رجلا شهد عليه أنه رآه يتقيأ الخمر فقال عثمان: إنه لم يتقيأها حتى شربها.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی رکھی تھی۔ پس اس شخص کو دو چھڑیوں سے چالیس کے لگ بھگ کوڑے لگائے گئے۔ راوی کا بیان ہے کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی یہ سزا دی۔ جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور خلافت آیا تو انہوں نے صحابہ رضی اللہ عنہم سے مشورہ کیا۔ سیدنا عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہلکی ترین سزا اسی کوڑے ہیں۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کا حکم صادر فرمایا۔ (بخاری و مسلم) اور مسلم میں ولید بن عقبہ کے قصہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے سزا دی اور ہر ایک سنت ہے اور یہ مجھے زیادہ محبوب ہے اور اس حدیث میں یہ بھی ہے کہ ایک آدمی نے ولید کے خلاف شہادت دی کہ اس نے ولید کو شراب کی قے کرتے دیکھا ہے۔ اس پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس نے شراب پی نہ ہو گی تو قے کیسے ہو گی۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1064]
«عَنْ» سے – «أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ» انس بن مالک – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ النَّبِيَّ» کہ نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أُتِيَ بِرَجُلٍ» کے پاس ایک آدمی لایا گیا – «قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ» جس نے شراب پی تھی – «فَجَلَدَهُ» تو آپ نے اسے مارا – «بِجَرِيدَتَيْنِ» کھجور کی دو چھڑیوں سے – «نَحْوَ أَرْبَعِينَ» تقریباً چالیس (ضربیں) – «قَالَ» (انس نے) کہا: – «وَفَعَلَهُ» اور ایسا ہی کیا – «أَبُو بَكْرٍ» ابو بکر نے – «فَلَمَّا كَانَ عُمَرُ» پھر جب عمر (کا دور) آیا – «اسْتَشَارَ النَّاسَ» تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا – «فَقَالَ» تو کہا – «عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ» عبدالرحمن بن عوف نے: – «أَخَفُّ الْحُدُودِ» سب سے ہلکی حد – «ثَمَانُونَ» اسی (کوڑے) ہے – «فَأَمَرَ بِهِ عُمَرُ» تو عمر نے اسی کا حکم دیا۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت ہے – «عَنْ عَلِيٍّ» علی سے – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «فِي قِصَّةِ» واقعے میں – «الْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ» ولید بن عقبہ کے: – «جَلَدَ النَّبِيُّ» نبی نے کوڑے مارے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَرْبَعِينَ» چالیس – «وَجَلَدَ أَبُو بَكْرٍ» اور ابو بکر نے کوڑے مارے – «أَرْبَعِينَ» چالیس – «وَجَلَدَ عُمَرُ» اور عمر نے کوڑے مارے – «ثَمَانِينَ» اسی – «وَكُلٌّ سُنَّةٌ» اور ہر ایک سنت ہے – «وَهَذَا» اور یہ (چالیس) – «أَحَبُّ إِلَيَّ» مجھے زیادہ پسند ہے۔ – «وَفِي الْحَدِيثِ» اور (اسی) حدیث میں ہے: – «أَنَّ رَجُلًا» کہ ایک آدمی نے – «شَهِدَ عَلَيْهِ» اس کے خلاف گواہی دی – «أَنَّهُ رَآهُ» کہ اس نے اسے دیکھا – «يَتَقَيَّأُ الْخَمْرَ» شراب کی قے کرتے ہوئے – «فَقَالَ عُثْمَانُ» تو عثمان نے کہا: – «إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا» یقیناً اس نے اس کی قے نہیں کی – «حَتَّى شَرِبَهَا» یہاں تک کہ اسے پیا ہو۔
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے شراب پی تھی، تو آپ نے اسے کھجور کی دو چھڑیوں سے تقریباً چالیس ضربیں لگوائیں۔ انہوں نے کہا: اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ایسا ہی کیا۔ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دور آیا تو انہوں نے لوگوں سے مشورہ کیا، تو سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: سب سے ہلکی حد اسی کوڑے ہے، چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کا حکم دے دیا۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ولید بن عقبہ کے واقعے میں مروی ہے: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے چالیس کوڑے مارے، سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے چالیس اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے مارے، اور ہر ایک سنت ہے، اور یہ (چالیس) مجھے زیادہ پسند ہے۔ اور اسی حدیث میں ہے کہ ایک آدمی نے اس کے خلاف گواہی دی کہ اس نے اسے شراب کی قے کرتے دیکھا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس نے شراب کی قے اسی وقت کی ہے جب اسے پیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 1064]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الحدود، باب ما جاء في ضرب شارب الخمر، حديث:6773، ومسلم، الحدود، باب حد الخمر، حديث:1706، وحديث علي رضي الله عنه: أخرجه مسلم، الحدود، حديث:1707.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں