🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. باب فِي الإِقَامَةِ
باب: اقامت (تکبیر) کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 510 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 510
السنن الكبرى للبيهقي: 1967
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 510
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، سَمِعْتُ أَبَا جَعْفَرٍ يُحَدِّثُ، عَنْ مُسْلِمٍ أَبِي الْمُثَنَّى، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ:" إِنَّمَا كَانَ الْأَذَانُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّتَيْنِ مَرَّتَيْنِ، وَالْإِقَامَةُ مَرَّةً مَرَّةً، غَيْرَ أَنَّهُ، يَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، فَإِذَا سَمِعْنَا الْإِقَامَةَ تَوَضَّأْنَا ثُمَّ خَرَجْنَا إِلَى الصَّلَاةِ"، قَالَ شُعْبَةُ: لَمْ أَسْمَعْ مِنْ أَبِي جَعْفَرٍ غَيْرَ هَذَا الْحَدِيثِ.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اذان کے کلمات دو دو بار اور اقامت کے کلمات سوائے: «قد قامت الصلاة» کے ایک ایک بار کہے جاتے تھے، چنانچہ جب ہم اقامت سنتے تو وضو کرتے پھر نماز کے لیے آتے تھے ۱؎۔ شعبہ کہتے ہیں: میں نے ابو جعفر سے اس حدیث کے علاوہ اور کوئی حدیث نہیں سنی۔ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 510]
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اذان کے کلمات دو دو بار کہے جاتے تھے اور اقامت (تکبیر) کے ایک ایک بار، سوائے اس کے کہ مؤذن «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» کہا کرتا تھا (یعنی دو بار)، تو جب ہم اقامت سنتے تو وضو کر کے نماز کے لیے نکل پڑتے۔“ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”میں نے ابوجعفر رحمہ اللہ سے صرف یہی حدیث سنی ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصلاة/حدیث: 510]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن النسائی/الأذان 2 (629)، 28 (669)، (تحفة الأشراف: 7455)، مسند احمد (2/87) (حسن)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: یہ کبھی کبھی کا معاملہ تھا، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرات لمبی ہوا کرتی تھی تو پہلی رکعت پا لینے کا یقین رہتا تھا۔
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
مشكوة المصابيح (643)
وصححه ابن خزيمة (374 وسنده حسن) وله شاھد صحيح عند أبي عوانة (1/329) والدارقطني (1/239)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1967
أَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى الْإِسْفَرَايِينِيُّ بِنَيْسَابُورَ أنا أَبُو بَحْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنُ كَوْثَرٍ الْبَرْبَهَارِيُّ، ثنا بِشْرُ بْنُ مُوسَى الْأَسَدِيُّ ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحُمَيْدِيُّ ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَعْدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عَائِذِ الْقَرَظِ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارٍ، وَعَمَّارٌ، وَعُمَرُ، ابْنَا حَفْصِ بْنِ عُمَرَ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِيهِ سَعْدِ الْقَرَظِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ:" إِنَّ هَذَا الْأَذَانَ أَذَانُ بِلَالٍ الَّذِي أَمَرَ بِهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِقَامَتَهُ وَهُوَ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَقُولُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حِيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَالْإِقَامَةُ وَاحِدَةً وَاحِدَةً وَيَقُولُ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّةً وَاحِدَةً" وَذَكَرَ بَاقِي الْحَدِيثِ بِطُولِهِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: ثنا أَبُو إِسْمَاعِيلَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: سَمِعْتُ جَدِّي عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ أَبِي مَحْذُورَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ أَبِي مَحْذُورَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى هَذَا الْأَذَانَ عَلَيْهِ فَذَكَرَ التَّكْبِيرَ فِي صَدْرِهِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ ثُمَّ ذَكَرَ الْأَذَانَ بِالتَّرْجِيعِ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: وَثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي مَحْذُورَةَ قَالَ: ⦗٦١٣⦘ أَدْرَكْتُ جَدِّي وَأَبِي وَأَهِلِي يُقِيمُونَ فَيَقُولُونَ فَذَكَرَ الْإِقَامَةَ فُرَادَى وَقَالَ: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: الْقَوْلُ فِيهِمَا مَعًا قَوْلُ أَهْلِ مَكَّةَ قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: شَهِدَ أَبُو مَحْذُورَةَ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَلْقَى عَلَيْهِ فِي أَوَّلِ الْأَذَانِ: اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ، وَشَهِدَ سَعْدٌ عَلَى بِلَالٍ بِمَرَّةٍ وَاحِدَةٍ فَكَانَ مُوَافِقًا لِأَبِي مَحْذُورَةَ فِيهَا وَكَانَ أَبُو مَحْذُورَةَ زَائِدًا شَاهِدًا عَلَى الْآخَرِ فَصِرْنَا إِلَى: قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ مَرَّتَيْنِ لِأَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ: أُمِرَ بِلَالٌ أَنْ يَشْفَعَ الْأَذَانَ وَيُوتِرَ الْإِقَامَةَ إِلَّا الْإِقَامَةَ فَصَارَ أَنَسٌ شَاهِدًا عَلَى أَنَّ بِلَالًا أُمِرَ بِتَثْنِيَةِ كَلِمَةِ الْإِقَامَةِ فَمِنْ أَجْلِ ذَلِكَ صِرْنَا إِلَى تَثْنِيَةِ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ وَلِأَنَّ احْتِجَاجَ النَّاسِ عَلَى أَهْلِ الْمَدِينَةِ بِتَثْنِيَتِهِمَا قَالَ الشَّيْخُ: وَهَذَا الْكَلَامُ الَّذِي ذَكَرَهُ الْحُمَيْدِيُّ فَإِنَّمَا أَخَذَهُ عَنْ أُسْتَاذِهِ مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى ذِكْرُهُ فِي كِتَابِ الْقَدِيمِ رِوَايَةَ الزَّعْفَرَانِيِّ عَنْهُ بِمَعْنَاهُ مُخْتَصَرًا.
عمار بن سعد اپنے باپ سعد قرظ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ یہی بلال رضی اللہ عنہ کی اذان اور اقامت ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو حکم دیا تھا۔  «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں“ پھر دوبارہ کہے «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الصَّلَاةِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اللہ کے رسول ہیں، نماز کی طرف آؤ، نماز کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، کامیابی کی طرف آؤ، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“ اور اقامت ایک ایک مرتبہ اور فرماتے تھے: «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ بھی ایک مرتبہ۔ اور پھر لمبی حدیث ذکر کی۔
(ب) ابی محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو یہ اذان سکھائی، اس کے شروع میں چار مرتبہ «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ کا ذکر کیا پھر ترجیع کے ساتھ اذان کا ذکر کیا۔
(ج) ابراہیم بن عبدالعزیز بن عبدالملک بن ابی محذورہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے دادا اور والد اور اہل کو پایا کہ وہ اقامت کہتے، اور جب وہ اقامت کہتے تو ایک مرتبہ ذکر کی اور کہا «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، یقیناً نماز کھڑی ہوگئی، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں“۔
(د) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ان دونوں (اذان و اقامت) میں یہی قول اہل مکہ کا ہے۔ (س) حمیدی رحمہ اللہ کہتے ہیں: ابی محذورہ رضی اللہ عنہ نے گواہی دی کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں اذان کے شروع میں «اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ، اللَّهُ أَکْبَرُ اللَّهُ أَکْبَرُ» ”اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے، اللہ بہت بڑا ہے“ سکھایا، اور سعد رضی اللہ عنہ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایک مرتبہ کی گواہی دی، تو اس میں وہ ابی محذورہ رضی اللہ عنہ کے موافق ہیں، اور ابی محذورہ رضی اللہ عنہ زیادتی بیان کرنے والے اور دوسرے پر گواہ ہیں۔ ہم یہاں تک پہنچے ہیں کہ «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ۔ کیونکہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ بلال رضی اللہ عنہ کو اذان جفت اور اقامت طاق کہنے کا حکم دیا گیا سوائے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے۔ انس رضی اللہ عنہ کی روایت سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کے لیے شاہد ہے۔ اس پر کہ انھیں «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ کے کلمات دو دو دفعہ کہنے کا حکم دیا گیا، اس وجہ سے «قَدْ قَامَتِ الصَّلَاةُ» ”یقیناً نماز کھڑی ہوگئی“ دو مرتبہ ہے اور اس لیے بھی کہ لوگ اہل مدینہ کے خلاف اس کو دو مرتبہ کہنے سے دلیل پکڑتے ہیں۔ شیخ رحمہ اللہ کہتے ہیں: یہ کلام جسے حمیدی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں، یہ انھوں نے اپنے استاد محمد بن ادریس شافعی رحمہ اللہ سے لیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے یہ عبارت اپنی کتاب القدیم میں نقل کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 1967]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں