الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
38. باب سُؤْرِ الْهِرَّةِ
باب: بلی کے جھوٹے کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 76 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن ابوداود: 76
بلوغ المرام: 9
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2437
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 20
حدیث نمبر: 76
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ صَالِحِ بْنِ دِينَارٍ التَّمَّارِ، عَنْ أُمِّهِ، أَنَّ مَوْلَاتَهَا أَرْسَلَتْهَا بِهَرِيسَةٍ إِلَى عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا فَوَجَدَتْهَا تُصَلِّي، فَأَشَارَتْ إِلَيَّ أَنْ ضَعِيهَا، فَجَاءَتْ هِرَّةٌ فَأَكَلَتْ مِنْهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَتْ أَكَلَتْ مِنْ حَيْثُ أَكَلَتِ الْهِرَّةُ، فَقَالَتْ: إِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، إِنَّمَا هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ"، وَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَتَوَضَّأُ بِفَضْلِهَا.
داود بن صالح بن دینار تمار اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی مالکن نے انہیں ہریسہ (ایک قسم کا کھانا) دے کر ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں بھیجا تو انہوں نے عائشہ کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھے کھانا رکھ دینے کا اشارہ کیا (میں نے کھانا رکھ دیا)، اتنے میں ایک بلی آ کر اس میں سے کچھ کھا گئی، جب ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نماز سے فارغ ہوئیں تو بلی نے جہاں سے کھایا تھا وہیں سے کھانے لگیں اور بولیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”یہ ناپاک نہیں ہے، کیونکہ یہ تمہارے پاس آنے جانے والوں میں سے ہے“، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بلی کے جھوٹے سے وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 76]
داود بن دینار التمار اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی والدہ کی مالکہ نے اسے (یعنی ام داود کو) سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ہریسہ (ایک قسم کا کھانا) دے کر بھیجا تو اس نے انہیں نماز پڑھتے پایا۔ انہوں نے (اثنائے نماز ہی میں) اشارہ کیا کہ رکھ دے۔ چنانچہ (اسی دوران میں) ایک بلی آئی اور اس میں سے کچھ کھا گئی، جب وہ نماز سے فارغ ہوئیں تو انہوں نے وہیں سے کھانا شروع کر دیا جہاں سے بلی نے کھایا تھا اور بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ نجس نہیں ہے، یہ تو تم پر گھومنے پھرنے والے جانوروں میں سے ہے۔“ اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ وہ اس کے جوٹھے پانی سے وضو کر لیا کرتے تھے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 76]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، تحفة الأشراف (17979) وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/الطھارة 32 (367) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
أم داود بن صالح لم أجد لھا ترجمة
وقال الطحاوي في مشكل الآثار (270/3): ’’ولا ھي معروفة عند أھل العلم‘‘
ولبعض الحديث شاهد ضعيف في سنن ابن ماجه (368)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 16
إسناده ضعيف
أم داود بن صالح لم أجد لھا ترجمة
وقال الطحاوي في مشكل الآثار (270/3): ’’ولا ھي معروفة عند أھل العلم‘‘
ولبعض الحديث شاهد ضعيف في سنن ابن ماجه (368)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 16
حدیث نمبر: 9
وعن أبي قتادة رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال في الهرة: «إنها ليست بنجس، إنما هي من الطوافين عليكم» .أخرجه الأربعة وصححه الترمذي وابن خزيمة.
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کے متعلق ارشاد فرمایا کہ ”وہ نجس نہیں ہے کیونکہ یہ ہر وقت آمد و رفت رکھنے والا گھریلو جانور ہے۔“
اس روایت کو چاروں ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 9]
اس روایت کو چاروں ابوداؤد، نسائی، ترمذی، ابن ماجہ نے روایت کیا ہے۔ ترمذی اور ابن خزیمہ نے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 9]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي قَتَادَةَ» ابو قتادہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» بیشک – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «قَالَ» فرمایا – «فِي» میں / کے بارے میں – «الْهِرَّةِ» بلی: – «إِنَّهَا» بیشک وہ – «لَيْسَتْ» نہیں ہے – «بِنَجَسٍ» ناپاک، – «إِنَّمَا» درحقیقت – «هِيَ» وہ – «مِنَ» میں سے ہے – «الطَّوَّافِينَ» چکر لگانے والوں (گھومنے پھرنے والوں) – «عَلَيْكُمْ» تم پر (تمہارے اردگرد)۔ – «أَخْرَجَهُ» اسے روایت کیا – «الْأَرْبَعَةُ» چاروں نے – «وَصَحَّحَهُ» اور اسے صحیح قرار دیا – «التِّرْمِذِيُّ» ترمذی – «وَابْنُ خُزَيْمَةَ» اور ابن خزیمہ نے۔
اور سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلی کے بارے میں فرمایا: ”بیشک وہ ناپاک نہیں ہے، درحقیقت وہ تو تم پر (تمہارے اردگرد کثرت سے) چکر لگانے والوں (گھومنے پھرنے والے جانوروں) میں سے ہے۔“ اسے چاروں (اصحاب سنن) نے روایت کیا ہے اور ترمذی اور ابن خزیمہ نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 9]

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود،الطهارة، باب سؤر الهرة، حديث:75، والترمذي، الطهارة، حديث:92، وابن ماجه، الطهارة، حديث:367، والنسائي، الطهارة، حديث:68، وابن خزيمة: 1 / 55، حديث:104، وابن حبان(الموارد)، حديث:121، والحاكم: 1 /160، ووافقه الذهبي.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2437
«إنها ليست بنجس إنها من الطوافين عليكم والطوافات» - يعني الهرة -
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک یہ (بلی) نجس (ناپاک) نہیں ہے، یہ تو تمہارے اردگرد کثرت سے گھومنے پھرنے اور چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2437]
”بے شک یہ (بلی) نجس (ناپاک) نہیں ہے، یہ تو تمہارے اردگرد کثرت سے گھومنے پھرنے اور چکر لگانے والوں اور چکر لگانے والیوں میں سے ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ك/حدیث: 2437]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [مالك حم 4 حب ك] عن أبي قتادة [د هق] عن عائشة. صحيح أبي داود 68 - 69، الإرواء 173.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 20
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْجَابِرِيِّ ، قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ سُئِلَ: الْهِرُّ يَشْرَبُ مِنَ الْإِنَاءِ؟ قَالَ: «لَا بَأْسَ بِسُؤْرِ الْهِرِّ» .
وَقَدْ رُوِيَ مَرْفُوعًا عِنْدَ أَهْلِ السُّنَنِ الْأَرْبَعِ وَابْنِ خُزَيْمَةَ فِي صَحِيحِهِ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي الْهِرَّةِ: إِنَّهَا لَيْسَتْ بِنَجَسٍ، هِيَ مِنَ الطَّوَّافِينَ عَلَيْكُمْ وَالطَّوَّافَاتِ. صَحِيحٌ.

ابوسعید جابری سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ کیا بلی برتن سے پانی پی سکتی ہے؟ تو انہوں نے ارشاد فرمایا: ”بلی کے «سُؤْر» (جھوٹے برتن یا اس کے پئے ہوئے پانی) میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔“ اور یہی روایت مرفوعاً سننِ اربعہ اور صحیح ابن خزیمہ میں سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کے متعلق ارشاد فرمایا: ”یقیناً یہ ناپاک نہیں ہے، بلکہ یہ تو تمہارے پاس بکثرت آنے جانے والے «الطَّوَّافِينَ» اور «الطَّوَّافَاتِ» (گھومنے پھرنے والے نر و مادہ گھریلو جانوروں) میں سے ہے۔“ یہ روایت صحیح ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الطهارة/حدیث: 20]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: صَحِيحٌ .»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 220، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 20، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 338»
«أخرجه الدارقطني فى «سننه» برقم: 220، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 20، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 338»
الحكم على الحديث:
صحيح