🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
129. باب فِي تَخْفِيفِ الصَّلاَةِ
باب: نماز ہلکی پڑھنے کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 790 (کل: 14 مقامات، 8 کتب)
سنن ابوداود: 790
مشکوۃ المصابیح: 2182
مسند احمد: 742، 2066
مصنف ابن ابی شیبہ: 8877، 8878، 8879، 8880، 8884
الفتح الربانی: 8825، 8826
الجامع الكامل: 2042
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4766
المعجم الکبیر للطبرانی: 12283
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 790
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، وَسَمِعَهُ مِنْ جَابِرٍ، قَالَ:" كَانَ مُعَاذٌ يُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا، قَالَ مَرَّةً: ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي بِقَوْمِهِ، فَأَخَّرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةً الصَّلَاةَ، وَقَالَ مَرَّةً: الْعِشَاءَ، فَصَلَّى مُعَاذٌ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ جَاءَ يَؤُمُّ قَوْمَهُ فَقَرَأَ الْبَقَرَةَ، فَاعْتَزَلَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَصَلَّى، فَقِيلَ: نَافَقْتَ يَا فُلَانُ، فَقَالَ: مَا نَافَقْتُ، فَأَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّ مُعَاذًا يُصَلِّي مَعَكَ، ثُمَّ يَرْجِعُ فَيَؤُمُّنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَإِنَّمَا نَحْنُ أَصْحَابُ نَوَاضِحَ وَنَعْمَلُ بِأَيْدِينَا، وَإِنَّهُ جَاءَ يَؤُمُّنَا فَقَرَأَ بِسُورَةِ الْبَقَرَةِ، فَقَالَ: يَا مُعَاذُ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ، أَفَتَّانٌ أَنْتَ، اقْرَأْ بِكَذَا، اقْرَأْ بِكَذَا، قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ: بِ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى، وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى". فَذَكَرْنَا لِعَمْرٍو، فَقَالَ: أُرَاهُ قَدْ ذَكَرَهُ.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے، پھر لوٹتے تو ہماری امامت کرتے تھے - ایک روایت میں ہے: پھر وہ لوٹتے تو اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک رات نماز دیر سے پڑھائی اور ایک روایت میں ہے: عشاء دیر سے پڑھائی، چنانچہ معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی پھر گھر واپس آ کر اپنی قوم کی امامت کی اور سورۃ البقرہ کی قرآت شروع کر دی تو ان کی قوم میں سے ایک شخص نے جماعت سے الگ ہو کر اکیلے نماز پڑھ لی، لوگ کہنے لگے: اے فلاں! تم نے منافقت کی ہے؟ اس نے کہا: میں نے منافقت نہیں کی ہے، پھر وہ شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! معاذ آپ کے ساتھ نماز پڑھ کر یہاں سے واپس جا کر ہماری امامت کرتے ہیں، ہم لوگ دن بھر اونٹوں سے کھیتوں کی سینچائی کرنے والے لوگ ہیں، اور اپنے ہاتھوں سے محنت اور مزدوری کا کام کرتے ہیں (اس لیے تھکے ماندے رہتے ہیں) معاذ نے آ کر ہماری امامت کی اور سورۃ البقرہ کی قرآت شروع کر دی (یہ سن کر) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تم لوگوں کو فتنے اور آزمائش میں ڈالو گے! کیا تم لوگوں کو فتنے اور آزمائش میں ڈالو گے؟ فلاں اور فلاں سورۃ پڑھا کرو“۔ ابوزبیر نے کہا کہ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”تم «سبح اسم ربك الأعلى»، «والليل إذا يغشى» پڑھا کرو“، ہم نے عمرو بن دینار سے ذکر کیا تو انہوں نے کہا: میرا بھی خیال ہے کہ آپ نے اسی کا ذکر کیا ہے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 790]
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے اور پھر واپس آ کر ہماری امامت کراتے تھے، عمرو بن دینار نے ایک بار یوں کہا کہ پھر واپس آ کر اپنی قوم کو نماز پڑھاتے تھے۔ ایک رات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاخیر سے نماز پڑھائی اور ایک بار روایت کیا کہ عشاء کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تاخیر سے پڑھائی اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی پھر آ کر اپنی قوم کی امامت کی اور سورۃ البقرہ پڑھنی شروع کر دی۔ تو قوم میں سے ایک آدمی علیحدہ ہو گیا اور اس نے الگ ہی اپنی نماز پڑھی، تو اسے کہا گیا: ”کیا تو منافق ہو گیا ہے اے فلاں؟“ اس نے کہا: ”میں منافق نہیں ہوا ہوں۔“ چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا اور کہا: ”سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ آپ کے ساتھ نماز پڑھتے ہیں، پھر واپس جا کر ہماری امامت کراتے ہیں، اے اللہ کے رسول! اور ہم آب پاشی کی اونٹنیوں والے ہیں، اپنے ہاتھوں سے کام کرتے ہیں، (گزشتہ رات) وہ آئے اور ہماری امامت کرائی اور سورۃ البقرہ پڑھنے لگے۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے معاذ! کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے؟ کیا تو فتنے میں ڈالنے والا ہے؟ وہ پڑھو اور وہ پڑھو۔“ ابوزبیر نے نام لے کر کہا کہ ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ [سورة الأعلى: 1] اور ﴿وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَى﴾ [سورة الليل: 1] پڑھو اور ہم نے عمرو سے اس کا ذکر کیا تو انہوں نے کہا کہ میرا بھی خیال ہے کہ آپ نے سورتوں کے نام ذکر کیے تھے۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 790]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (600)، (تحفة الأشراف: 2533) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (700) صحيح مسلم (465)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2182
2182 - وَعَنْ عَلِيٍّ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ سَبِّحِ اسْمِ رَبِّكَ الْأَعْلَى  . رَوَاهُ أَحْمَدُ.
علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس سورت، سورۃ الاعلیٰ کو پسند کرتے تھے، «إِسْنَادُهُ ضَعِيفٌ جِدًّا» ”اس کی سند بہت زیادہ ضعیف ہے“۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2182]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف جدًا، رواه أحمد (1/ 96ح 742)
٭ فيه ثوير بن أبي فاختة: ضعيف رمي بالرفض .»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف جدًا

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 742
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ ثُوَيْرِ بْنِ أَبِي فَاخِتَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" يُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ: سَبِّحْ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سورۃ الاعلی بہت محبوب تھی۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 742]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف ثوير بن أبى فاختة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2066
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ مُسْلِمٍ الْبَطِينِ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" إِذَا قَرَأَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الأَعْلَى سورة الأعلى آية 1 قَالَ: سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب « ﴿سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى﴾ » کی تلاوت فرماتے تو یہ بھی کہتے: «سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى» ۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2066]

الحكم على الحديث:
صحيح موقوفاً.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8731 ترقیم الشثری: -- 8877
حدثنا حدثنا عبدة، ووكيع، عن سفيان، عن السدي، عن عبد خير، ان عليا قرا:" سبح اسم ربك الاعلى"، فقال:" سبحان ربي الاعلى"، قال عبدة: وهو في الصلاة

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ السدي صدوق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8877]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3756، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4049، ترقيم محمد عوامة: 8731»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8732 ترقیم الشثری: -- 8878
حدثنا عبدة، عن هشام، قال: سمعت ابن الزبير يقرا ب:" سبح اسم ربك الاعلى"، فقال:" سبحان ربي الاعلى" وهو في الصلاة

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز] زيادة: (عبده).
(٢) صحيح.

حضرت ابن زبیر نے نماز میں قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8878]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8880، 8882، ترقيم محمد عوامة: 8732»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8733 ترقیم الشثری: -- 8879
حدثنا حدثنا وكيع، عن هشام، قال: سمعت ابن الزبير يقرا ب:" سبح اسم ربك الاعلى"، فقال:" سبحان ربي الاعلى"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفتين من: [أ، هـ].
(٢) صحيح.

حضرت ابن زبیر نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8879]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8882، ترقيم محمد عوامة: 8733»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8734 ترقیم الشثری: -- 8880
حدثنا حدثنا وكيع، عن ابيه، عن ابي إسحاق، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس :" انه قرا" سبح اسم ربك الاعلى"، فقال:" سبحان ربي الاعلى"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8880]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال العظيم آبادي محمد بن علي: مختلف في رفعه وفي إسناده .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 386، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 976، وأبو داود فى «سننه» برقم: 883، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3753، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2095، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4051، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12335، ترقيم محمد عوامة: 8734»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8738 ترقیم الشثری: -- 8884
حدثنا ابو اسامة، عن الجريري، عن ابي نضرة، عن عمر، انه كان إذا قرا:" سبح اسم ربك الاعلى"، قال:" سبحان ربي الاعلى"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ك، ز]: (عمر أنه)، وفي [هـ، ب، ط]: (عمران)؛ وأبو نضرة يروي عن عمران ولا يروي عن عمر.
(٢) في [ز]: بـ (سبح).
(٣) منقطع، أبو نضرة لم يسمع من عمر.

حضرت عمر قرآن مجید کی آیت { سَبِّحِ اسْمَ رَبِّکَ الأَعْلَی } (اپنے بلند رب کے نام کی تسبیح کہو) پڑھنے کے بعد سُبْحَانَ رَبِّیَ الْاَعْلٰی (میرا بلند رب پاک ہے) کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8884]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 8738»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8825
عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ هَذِهِ السُّورَةَ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى [سورة الأعلى]
۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورۂ اعلیٰ سے محبت فرماتے تھے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8825]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف ثوير بن ابي فاختة۔ أخرجه البزار: 775، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 742) ذ ترقیم بيت الأفكار الدولية: 742»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف ثوير بن ابي فاختة ۔ أخرجه البزار: 775
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں