الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
891. (658) بَابُ ذِكْرِ عِلَّةِ لِمَا تَنْكَسِفُ الشَّمْسُ إِذَا انْكَسَفَتْ، إِنْ صَحَّ الْخَبَرُ،
سورج کو گرہن لگنے کی علت و سبب کا بیان
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 1403 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 1403
سنن دارقطنی: 1793
حدیث نمبر: 1403
قَالَ أَبُو بَكْرٍ" وَأَمَّا خَبَرُ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ فَإِنَّ بُنْدَارًا حَدَّثَنَاهُ أَيْضًا، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: انْكَسَفَتِ الشَّمْسُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَقَالَ:" فَإِذَا تَجَلَّى اللَّهُ لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ"
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں سورج گرہن لگا پھر راوی نے مکمّل حدیث بیان کی۔ اور یہ الفاظ بیان کیے ”پھر جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں کسی چیز کے لئے تجلی فرماتے ہیں تو وہ چیز اللہ تعالیٰ کے لئے عاجزی کا اظہار کرتی ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة الكسوف/حدیث: 1403]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1403، 1404، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1239، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1484، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1193، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1262، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6425، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18642»
ترقیم العلمیہ : 1769 ترقیم الرسالہ : -- 1793
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الثَّلْجِ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الْقَزَّازُ ، ثنا بَكَّارُ بْنُ يُونُسَ أَبُو يُونُسَ الرَّامِي ، ثنا حُمَيْدٌ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، قَالَ: كَسَفَتِ الشَّمْسُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ آيَتَانِ". الْحَدِيثَ، وَقَالَ فِيهِ:" وَلَكِنَّ اللَّهَ إِذَا تَجَلَّى لِشَيْءٍ مِنْ خَلْقِهِ خَشَعَ لَهُ، فَإِذَا كَسَفَ وَاحِدٌ مِنْهُمَا فَصَلُّوا وَادْعُوا" .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں سورج گرہن ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورج اور چاند یہ دونوں نشانیاں ہیں۔“ اس روایت میں یہ بھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق میں سے کسی چیز پر تجلی کرتا ہے، تو وہ اس کی بارگاہ میں خشوع و خضوع کے ساتھ (جھک جاتی ہے)، تو جب ان دونوں میں سے کوئی ایک گرہن ہو جائے، تو تم نماز ادا کرو اور دعا مانگو۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1793]
ترقیم العلمیہ: 1769
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1040، 1048، 1062، 1063، 5785، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1374، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2833، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 1248، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 1458، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1793، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 20717»
الحكم على الحديث:
صحيح