🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1595. ‏(‏40‏)‏ بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ الزَّكَاةَ وَاجِبَةٌ عَلَى مَا زَادَ عَلَى الْمِائَتَيْنِ مِنَ الْوَرِقِ
اس بات کا بیان کہ دو سو درہم سے زائد چاندی پر بھی زکوٰۃ واجب ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2297 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2297
مصنف ابن ابی شیبہ: 10107، 10531
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2297
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ السَّعْدِيُّ ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ جَابِرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ ضَمْرَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " هَاتُوا رُبْعَ الْعُشُورِ مِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ دِرْهَمًا، وَلَيْسَ فِيمَا دُونَ الْمِائَتَيْنِ شَيْءٌ، فَإِذَا كَانَتْ مِائَتَيْ دِرْهَمٍ، فَفِيهَا خَمْسَةُ دَرَاهِمَ، فَمَا زَادَ فَعَلَى ذَلِكِ الْحِسَابِ"
سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر چالیس درہموں میں سے ایک درہم زکوٰۃ ادا کرو اور دو سو سے کم درہموں میں زکوٰۃ نہیں ہے پھر جب دو سو درہم ہو جائیں تو ان میں پانچ درہم زکوٰۃ ہے اور جو اس سے زائد ہو تو اس پر بھی اسی حساب سے (چالیسواں حصّہ) زکوٰۃ واجب ہے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الورق/حدیث: 2297]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2262، 2270، 2284، 2297، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1458، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2476، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1572، والترمذي فى (جامعه) برقم: 620، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1790، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7360، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1892، وأحمد فى (مسنده) برقم: 722»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9938 ترقیم الشثری: -- 10107
حدثنا حدثنا ابو اسامة، عن هشام، عن ابن سيرين، عن جابر الحذاء، وكان عبدا لبني مجاشع، قال: قلت لابن عمر : هل على العبد زكاة، قال:" امسلم"، قلت: نعم، قال:" عليه في كل مائتي درهم خمسة دراهم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (خالد).
(٢) مجهول؛ لجهالة جابر الحذاء، أخرجه أحمد في مسائل عبد اللَّه ١/ ١٢٩، وابن حزم في المحلى ٥/ ٢٠٤، وذكره البيهقي ٤/ ١٠٨، وابن عبد البر في الاستذكار ٣/ ١٢٩.

حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ حضرت جابر الحذاء جو بنی مجاشع کے غلام تھے انہوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ کیا غلام پر بھی زکوٰۃ ہے؟ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا کہ کیا غلام مسلمان ہے؟ انہوں نے جواب دیا جی ہاں، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: ہر دو سو دراھم پر پانچ درھم (زکوٰۃ) ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10107]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة جابر الحذاء .» ‏‏‏‏
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7616، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7007، 7075، 7079، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10132، 10532، ترقيم محمد عوامة: 9938»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10345 ترقیم الشثری: -- 10531
حدثنا حدثنا ابو اسامة، عن هشام، عن ابن سيرين، عن جابر الحذاء، قال: قلت لابن عمر : في مال العبد زكاة؟ قال" مسلم هو؟" قلت: نعم قال:" في مائتي درهم خمسة دراهم"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ح].
(٢) في [أ، هـ]: (خالد).
(٣) سقط من: [ص].
(٤) في [ح]: بياض.
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) مجهول؛ لجهالة جابر الحذاء.

حضرت جابر الحذائ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا کہ کیا غلام کے مال پر زکوٰۃ ہے؟ آپ نے دریافت فرمایا: کیا وہ مسلمان ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، آپ نے ارشاد فرمایا: دو سو درہموں پر پانچ درہم زکوٰۃ واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10531]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7616، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7007، 7075، 7079، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 10108، 10132، ترقيم محمد عوامة: 10345»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں