🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1611. ‏(‏56‏)‏ بَابُ إِيجَابِ الْخُمُسِ فِي الرِّكَازِ
مدفون خزانے (رکاز) میں پانچواں حصّہ زکوٰۃ ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2326 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2326
سنن ابن ماجہ: 2674، 2675
مسند احمد: 14810
الفتح الربانی: 6212
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3679
المعجم الکبیر للطبرانی: 10003
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2134
المعجم الاوسط: 6968
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2326
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، وَابْنُ جُرَيْجٍ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، وَعَنِ ابْنِ سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازُ الْخُمُسِ" ، غَيْرَ أَنَّ عَمْرًا لَمْ يَذْكُرِ الْمَعْدِنَ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: خَرَّجْتُ طُرُقَ هَذَا الْخَبَرِ فِي كِتَابِ الدِّيَاتِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ حُمَيْدٍ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ مَكْحُولٍ، قَالَ: الْجُبَارُ: الْهَدْرُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ. ح وَأَخْبَرَنِي ابْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ أَخْبَرَهُمْ , عَنْ يُونُسَ، قَالَ: قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: الْجُبَارُ: الَّذِي لا دِيَةَ لَهُ، سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ يَحْيَى يَحْكِي، عَنِ إِسْحَاقَ بْنِ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ، قَالَ: قَالَ مَالِكٌ: الْجُبَارُ: الَّذِي لا دِيَةَ لَهُ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جانور زخمی کردے تو اس کا بدلہ نہیں ہے، کنویں میں گر کر مرنے والے کا خون رائیگاں ہے اور معدن کی کھدائی میں دب کرمرنے والے کا خون بھی رائیگاں ہے اور رکاز (مدفون خزانے) میں پانچواں حصّہ زکوٰۃ ہے۔“ جناب عمرو نے معدن کا ذکر نہیں کیا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ میں نے اس روایت کی تمام طرق کتاب الدیات میں بیان کیے ہیں۔ جناب مکحول فرماتے ہیں کہ جبار کا معنی هدر ہے یعنی اس کے خون کا کوئی بدلہ نہیں۔ امام ابن شہاب فرماتے ہیں کہ الجبار سے مراد ہے کہ اس کے قتل پر دیت نہیں ہوگی۔ امام مالک نے بھی اس کا یہی معنی کیا ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة الحبوب والثمار/حدیث: 2326]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1499، 2355، 6912، 6913، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1710، ومالك فى (الموطأ) برقم: 855، وابن الجارود فى "المنتقى"، 409، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2326، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6005، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2494، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3085، والترمذي فى (جامعه) برقم: 642، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2509، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7734، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3301، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7241»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2674
حَدَّثَنَا أَبو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ".
عمرو بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”بےزبان (جانور) کا زخم بیکار ہے، اور کان میں گر کر مر جائے تو وہ بھی بیکار ہے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2674]
حضرت عمرو بن عوف مزنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد سنا: ”جانور کا پہنچایا ہوا زخم «هَدَرٌ» ”ہدر (رائگاں)“ ہے اور کان «هَدَرٌ» ”ہدر“ ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2674]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 10781، ومصباح الزجاجة: 944) (صحیح)» ‏‏‏‏ (کثیر بن عبد اللہ ضعیف راوی ہے، لیکن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2675
حَدَّثَنَا عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ خَالِدٍ النُّمَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ ، حَدَّثَنِي إِسْحَاق بْنُ يَحْيَى بْنِ الْوَلِيدِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ ، قَالَ:" قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ، وَالْبِئْرَ جُبَارٌ، وَالْعَجْمَاءَ جَرْحُهَا جُبَارٌ"، وَالْعَجْمَاءُ: الْبَهِيمَةُ مِنَ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا، وَالْجُبَارُ: هُوَ الْهَدْرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ.
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ فرمایا: ”کان بیکار ہے اور کنواں بیکار و رائیگاں ہے، اور بےزبان (جانور) کا زخم بیکار و رائیگاں ہے“ ۱؎۔ «عجماء» چوپائے وغیرہ حیوانات کو کہتے ہیں، اور «جبار» ایسے نقصان کو کہتے ہیں جس میں جرمانہ اور تاوان نہیں ہوتا۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2675]
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فیصلہ فرمایا کہ «الْمَعْدِنُ جُبَارٌ» ”کان ہدر (رائیگاں) ہے“، «الْبِئْرُ جُبَارٌ» ”کنواں ہدر ہے“، اور «الْعَجْمَاءُ جُبَارٌ» ”چوپائے کا پہنچایا ہوا زخم ہدر ہے“۔“ امام ابن ماجہ رحمہ اللہ نے فرمایا: ” «الْعَجْمَاءُ» سے مراد مویشی وغیرہ جانور ہیں۔ اور «جُبَارٌ» یعنی ہدر وہ ہوتا ہے جس کا کوئی تاوان (یا دیت وغیرہ) نہ ہو۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الديات/حدیث: 2675]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ، ابن ماجہ، (تحفة الأ شراف: 5063، ومصباح الزجاجة: 945)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/326، 327) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں اسحاق بن یحییٰ اور عبادہ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، لیکن سابقہ شاہد سے تقویت پاکر یہ صحیح ہے)
وضاحت: ۱؎: یعنی اس میں تاوان اور جرمانہ نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح لغيره
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14810
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" السَّائِبَةُ جُبَارٌ، وَالْجُبُّ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ"، قَالَ: وَقَالَ الشَّعْبِيُّ الرِّكَازُ: الْكَنْزُ الْعَادِيُّ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: چراگاہ میں چرنے والے جانور سے ماراجانے ولا رائیگاں گیا کنویں میں گر کر مرنے والے خون رائیگاں گیا کان میں مرنے والے کا خون رائیگاں گیا اور زمین کے دفینے میں بیت المال کا پانچواں حصہ ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14810]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لضعف مجالد بن سعيد .
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6212
عَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ إِنَّ مِنْ قَضَاءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الْمَعْدِنَ جُبَارٌ وَالْبِئْرَ جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءَ وَجُرْحَهَا جُبَارٌ وَالْعَجْمَاءُ الْبَهِيمَةُ مِنَ الْأَنْعَامِ وَغَيْرِهَا وَالْجُبَارُ هُوَ الْهَدَرُ الَّذِي لَا يُغَرَّمُ
۔ سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک فیصلہ یہ بھی تھا کہ کان بھی رائیگاں ہے، کنواں بھی رائیگاں ہے، چوپائے کا زخم بھی رائیگاں ہے۔ عَجْمَاء سے مراد چوپایہ ہے اور جُبَار سے مراد ہدر ہو جانے والی وہ چیز ہے، جس کی چٹی نہیں بھری جاتی۔ [الفتح الربانی/مسائل الغصب/حدیث: 6212]
تخریج الحدیث: «صحيح بالشواھد، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22778 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23159»
وضاحت: فوائد: … اس حدیث ِ مبارکہ کا مفہوم یہ ہے کہ اگر کوئی آدمی کسی کی کان یا کنویں میں کام کر رہا ہو اور وہ کان یا کنواں اس پر گر جائے اور وہ فوت ہو جائے، یا کوئی کسی کے کنویں میں گر کر مر جائے تو مالک ضامن نہیں ہو گا، اسی طرح اگر کسی کا چوپایہ کسی شخص کو مارتا ہے اور اس کا نقصان کر دیتا ہے تو چوپائے کا مالک ذمہ دار نہیں ہو گا۔ لیکنیہ مفہوم اس وقت تک ہے، جب تک مالک کا قصور نہ ہو، اگر وہ قصور وار ہو تو اس کی چٹی پڑے گی، مثلااگر مالک جان بوجھ کر جانور کو مارنے کے لیے چھوڑتا ہے، یا عام شاہراہ میں کنواں کھود دیتا ہے۔ علی ہذا القیاس

الحكم على الحديث:
صحيح بالشواھد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3679
«السائمة جبار والجب جبار والمعدن جبار وفي الركاز الخمس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چرنے والا جانور (جو نقصان پہنچائے اس کا تاوان) معاف ہے، کنواں (میں گر کر نقصان ہو تو وہ) معاف ہے، کان (میں حادثہ ہو تو وہ) معاف ہے، اور دفینے میں پانچواں حصہ (زکاۃ کے طور پر) ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف./حدیث: 3679]
تخریج الحدیث: «(حسن) ... [حم] عن جابر. رسالة الركاز ص7.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10003
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَزِيغٍ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعَجْمَاءُ وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَالسَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ ".
في طبعة مكتبة ابن تيمية: (بن) والمثبت من الظاهرية (1) 3 / 61 ظ] .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے زبان جانور (کا نقصان) معاف ہے، کان (میں کام کرنے سے ہونے والا نقصان) معاف ہے، چرنے والا جانور (کا نقصان بھی) معاف ہے، اور دفینہ (رکاز) میں پانچواں حصہ (خمس) ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10003]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 87، حدیث 10039»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2134
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: السَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «السَّائِمَةُ جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ» ”چرنے والے چوپایوں کا (پہنچایا گیا نقصان) رائیگاں ہے (یعنی اس کا کوئی تاوان نہیں)، کنواں (کھودتے ہوئے کسی کے گر کر ہلاک ہونے کا نقصان) رائیگاں ہے، کان (کی کھدائی کے دوران پیش آنے والا کوئی جانی حادثہ) رائیگاں ہے، اور زمین میں دفن شدہ قدیم مال (رکاز) میں پانچواں حصہ (بطورِ زکوٰۃ) واجب ہے“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند جابر/حدیث: 2134]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1428، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1710، وأخرجه سنن النسائي برقم: 2495، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 3085، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7080، 7213، 7407، 7647، 7769، 9013، 9072، 9106، 9549، 9572، 10022، 10044، 10106، 10137، 10209، وأخرجه موطأ مالك برقم: 1622، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1668، 2377، 2378، 2379، وأخرجه فتح الباري برقم: 2228، 6406، 6514، 6515، وأخرجه مسند البزار برقم: 3824، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2326، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3414، 3940، 6421، 8285، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 308، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3814، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 5062، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7640، 7862، 8241، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 8391، 16317، 17580، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3424/1، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2131»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6968
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْمَرْوَزِيُّ ، نَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْعُصْفُرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مُعَاذٍ أَبُو مُعَاذٍ ، ثَنَا أَبِي ، نَا بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: الْعَجْمَاءُ جَرْحُهَا جُبَارٌ، وَالْبِئْرُ جُبَارٌ، وَالْمَعْدِنُ جُبَارٌ، وَفِي الرِّكَازِ الْخُمُسُ.
I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِلَّا مُعَاذٌ أَبُو بَكْرٍ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ، عَنْهُ I ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما، سیدنا عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چوپائے کے ذریعے پہنچنے والا زخم رائیگاں ہے، کنواں (میں پیش آنے والا حادثہ) رائیگاں ہے، کان رائیگاں ہے، اور «رکاز» (قدیم دفینے) میں پانچواں حصہ (خمس) ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بکیر بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے صرف معاذ ابوبکر رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور ان سے ان کے بیٹے نے اسے روایت کرنے میں تفرد کیا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6968]
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5801، والبزار فى «مسنده» برقم: 3824، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3928»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں