الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1712. (157) بَابُ ذِكْرِ تَضْعِيفِ صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ عَلَى زَوْجِهَا وَعَلَى مَا فِي حِجْرِهَا عَلَى الصَّدَقَةِ عَلَى غَيْرِهِمْ.
عورت دور کے رشتہ داروں کی بجائے اپنے خاوند اور زیر پرورش بچّوں پر صدقہ کرے تو اسے دگنا اجر ملتا ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2463 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2463
مشکوۃ المصابیح: 1808
المستدرک علی الصحیحین: 8998
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7981
حدیث نمبر: 2463
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الأَشَجُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالصَّدَقَةِ، وَقَالَ: " تَصَدَّقْنَ يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ"، قَالَتْ: وَكُنْتُ أَعُولُ عَبْدَ اللَّهِ، وَبَنَاتِي فِي حِجْرِي، فَقُلْتُ لِعَبْدِ اللَّهِ: إِيتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَلْهُ، هَلْ تُجْزِئُ ذَلِكَ عَلَى أَنْ أُوجِبَهُ عَنْكُمْ مَعَ الصَّدَقَةِ؟ قَالَ: لا بَلْ آتِيهِ، فَسَلِيهِ، قَالَتْ: فَأَتَيْتُهُ، فَجَلَسْتُ عِنْدَ الْبَابِ، وَكَانَتْ قَدْ أُلْقِيَتْ عَلَيْهِ الْمَهَابَةُ، فَوَجَدْتُ امْرَأَةً مِنَ الأَنْصَارِ حَاجَتُهَا مِثْلُ حَاجَتِي، فَخَرَجَ عَلَيْنَا بِلالٌ، فَقُلْنَا: سَلْهُ، وَلا تُحَدِّثْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ نَحْنُ، فَقَالَ: امْرَأَتَانِ تَعُولانِ أَزْوَاجَهُمَا وَيَتَامَى فِي حُجُورِهِمَا، أَتُجْزِئُ ذَلِكَ عَنْهُمَا مِنَ الصَّدَقَةِ؟ فَقَالَ لَهُ: مَنْ هُمَا؟ قَالَ: زَيْنَبُ، وَامْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ: أَيُّ الزَّيَانِبِ؟ قَالَ: امْرَأَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، وَامْرَأَةٌ مِنَ الأَنْصَارِ، قَالَ:" نَعَمْ، لَهُمَا أَجْرَانِ: أَجْرُ الْقَرَابَةِ، وَأَجْرُ الصَّدَقَةِ"
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی زوجہ محترمہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں صدقہ کرنے کا حُکم دیا اور فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت، صدقہ کرو خواہ اپنے زیور میں سے ہی سہی۔“ وہ فرماتی ہیں کہ میں عبداللہ اور اپنے زیر پرورش بچّوں پر خرچ کرتی تھی تو میں نےسیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ کر آؤ کہ کیا میرا تم پر خرچ کرنا صدقے سے مجھے کفایت کریگا؟ وہ کہتے ہیں کہ نہیں، بلکہ تم خود ہی آپ سے پوچھ کر آؤ۔ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ تو میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور آپ کے دروازے پر بیٹھ گئی کیونکہ آپ کی ذات اقدس بڑی با رعب تھی (کوئی بھی شخص براہ راست جرأت نہ کرتا تھا) تو میں نے ایک انصاری عورت کو دیکھا جو میری طرح کا مسئلہ پوچھنے آئی تھی۔ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے تو ہم نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھو مگر ہمارے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہ بتانا کہ ہم کون ہیں؟ تو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے عرض کی کہ دو عورتیں اپنے خاوندوں اور زیر پرورش یتیموں پر خرچ کرتی ہیں، کیا ان کا یہ خرچ صدقے سے کفایت کرے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”یہ دو عورتیں کون ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا کہ ایک سیدہ زینب رضی اللہ عنہا ہے اور دوسری ایک انصاری عورت ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کونسی زینب؟“ انہوں نے بتایا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود کی زوجہ محترمہ اور ایک انصاری خاتون ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں (انہیں یہ خرچ کرنا صدقے سے کفایت کریگا) انہیں دہرا اجر ملیگا۔ ایک قرابت داری کا اجر اور دوسرا صدقے کا اجر۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2463]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1466، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1000، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2463، 2464، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4248، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8882، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2582، والترمذي فى (جامعه) برقم: 635، 636، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1834، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7641، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1958، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16330»
حدیث نمبر: 1808
1808 - وَعَنْ زَيْنَبَ امْرَأَةِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَتْ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:"يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ تَصَدَّقْنَ، وَلَوْ مِنْ حُلِيِّكُنَّ ، فَإِنَّكُنَّ أَكْثَرُ أَهْلِ جَهَنَّمَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ". رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی اہلیہ زینب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا تو فرمایا: ”خواتین کی جماعت! صدقہ کرو، خواہ اپنے زیورات سے کرو، کیونکہ روزِ قیامت جہنم میں تم زیادہ ہو گی۔“ صحیح، رواہ الترمذی۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الزكاة/حدیث: 1808]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه الترمذي (635)
٭ و أصله عند البخاري (1466) و مسلم (1000)»
٭ و أصله عند البخاري (1466) و مسلم (1000)»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 8998
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة السُّلَمِي، حدثنا يحيى بن يحيى التَّميمي، أخبرنا جَرِير عن منصور بن المُعتمِر قال: سمعتُ ذَرًّا يحدِّث عن وائل بن مَهَانة، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساء، تَصدَّقن ولو من حُليّكُنَّ، فإنكُنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّم يومَ القيامة" (2) .
وائل بن مہانہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے ہو، کیونکہ قیامت کے دن جہنم میں تمہاری تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الأهوال/حدیث: 8998]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن كسابقه» [ترقيم الرساله 8998]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
حدیث نمبر: 7981
«يا معشر النساء! تصدقن ولو من حليكن فإنكن أكثر أهل جهنم يوم القيامة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اے عورتو! صدقہ دو، خواہ اپنے زیورات میں سے ہی دو، کیونکہ تم قیامت کے دن جہنم والوں میں سب سے زیادہ ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7981]
”اے عورتو! صدقہ دو، خواہ اپنے زیورات میں سے ہی دو، کیونکہ تم قیامت کے دن جہنم والوں میں سب سے زیادہ ہو گی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الياء/حدیث: 7981]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ت ن حب ك] عن زينب امرأة ابن مسعود. المشكاة 1808، الإرواء 190.»
قال الشيخ الألباني: صحيح