🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

39. لِلْمُصَدِّقَةِ عَلَى الْأَزْوَاجِ وَالْأَيْتَامِ أَجْرَانِ
شوہروں اور یتیموں پر صدقہ کرنے والی خاتون کے لیے دوگنا اجر ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8997
حدثنا أبو أحمد بكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرو من أصل كتابه، حدثنا عبد الصمد بن الفضل، حدثنا قَبِيصة بن عُقْبة، حدثنا سفيان، عن منصور، عن ذرٍّ، عن وائل بن مَهَانةَ التَّيْمي، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساءِ، تَصدَّقنَ ولو من حُلِيِّكُنَّ، فإنكنَّ أكثرُ أهل جهنَّم" [فقالت امرأةٌ ليست من عِلْية النساء: وبِمَ يا رسول الله نحن أكثر أهل جهنم؟] (2) قال:"لأنكنَّ تُكثِرنَ اللَّعْنَ، وتَكْفُرنَ العَشِيرَ، وما رأيتُ من ناقصات عقلٍ ودينٍ أغلب للُبِّ الرجل منكنَّ" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. وقد رواه جرير بن عبد الحميد عن منصور (1) بزيادة ألفاظ فيه:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8783 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عورتو! صدقہ دیا کرو، اگرچہ اپنے زیورات میں سے ہی دینا پڑے، کیونکہ تم زیادہ تعداد میں دوزخ میں جاؤ گی، ایک عورت (یہ عورت، علاقے کی بڑی عورتوں میں سے نہیں تھی) نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا وجہ ہے، ہم زیادہ تعداد میں دوزخ میں کیوں جائیں گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس لئے کہ تم بہت زیادہ لعن طعن کرتی ہو، اور شوہر کی نافرمانی کرتی ہو، اور تمہاری عقل بھی ناقص ہے اور تمہارا دین بھی ناقص ہے، اور تم سے زیادہ مرد کی عقل خراب کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ تاہم جریر نے منصور سے، انہوں نے اعمش سے روایت کیا ہے اور اس میں کچھ الفاظ کا اضافہ بھی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8997]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8998
حدَّثَناه أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتَيبة السُّلَمِي، حدثنا يحيى بن يحيى التَّميمي، أخبرنا جَرِير عن منصور بن المُعتمِر قال: سمعتُ ذَرًّا يحدِّث عن وائل بن مَهَانة، عن عبد الله بن مسعود قال: قال رسول الله ﷺ:"يا معشرَ النساء، تَصدَّقن ولو من حُليّكُنَّ، فإنكُنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّم يومَ القيامة" (2) .
8998 - سیدنا عبداللہ بن مسعود (رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے کیوں نہ ہو، کیونکہ قیامت کے دن جہنم والوں میں تمہاری اکثریت ہوگی"۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8998]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8999
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب الأُمَوي إملاءً، حدثنا أبو عمر أحمد ابن عبد الجبار بن عُمير (3) التَّميمي بالكوفة، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن شَقِيق، عن عمرو بن الحارث بن المُصطَلِق، عن ابن أخي زينبَ امرأةِ عبد الله، عن زينبَ قالت: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ، فقال:"يا معشر النساء، تَصدَّقن ولو من حُليِّكُنَّ، فإنكنَّ أكثرُ أهلِ جهنَّمَ يومَ القيامة". قالت: وكان عبد الله رجلًا خفيفَ ذاتِ اليد، وكان رسول الله ﷺ قد أُلقِيَ عليه المَهابةُ، فقلت له: سَلْ لي رسول الله ﷺ: أيُجزئُ عني من الصدقة النفقةُ على زوجي وأيتامٍ لي في حِجْري؟ قال لنا أبو العباس: وذكر الحديث (4) .
8999 - سیدہ زینب (رضی اللہ عنہا) بیان کرتی ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا: "اے عورتوں کی جماعت! صدقہ کیا کرو خواہ اپنے زیورات ہی میں سے کیوں نہ ہو، کیونکہ قیامت کے دن جہنم والوں میں تمہاری اکثریت ہوگی"۔ وہ (زینب) کہتی ہیں: عبداللہ (بن مسعود رضی اللہ عنہ) ایک تنگ دست آدمی تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شخصیت بہت پررعب تھی، چنانچہ میں نے ان (اپنے شوہر) سے کہا: "آپ میرے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں کہ کیا میرا اپنے شوہر اور اپنی آغوش میں پرورش پانے والے یتیموں پر خرچ کرنا صدقہ شمار ہوگا؟" ابو العباس کہتے ہیں: پھر انہوں نے (مکمل) حدیث ذکر کی (جس میں اس کے جائز ہونے کا ذکر ہے)۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8999]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8999M
فأخبرَناه أبو بكر أحمد بن جعفر بن حَمْدان الزاهد من أصل كتابه، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حَنبَل، حدثني أَبي، حدثنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن شَقيق، عن عمرو بن الحارث بن المُصطلِق، عن ابن أخي زينبَ امرأةِ عبد الله، عن زينبَ قالت: خَطَبَنا رسولُ الله ﷺ فقال:"يا معشرَ النساء، تصدَّقن ولو من حُليِّكُنَّ، فإنكنَّ أكثر أهل جهنَّم يومَ القيامة". قالت: وكان عبد الله رجلًا خفيفَ ذاتِ اليد فقلت له: سَلْ لي رسولَ الله ﷺ: أيُجزئُ عني من الصدقة النفقةُ على زوجي وأيتامٍ في حِجْري؟ قالت: وكان رسول الله ﷺ قد أُلقِيتَ عليه المَهابةُ، فقال لي عبد الله: اذهبي فسَلِيه، قالت: فانطلقتُ فانتهيتُ إلى الباب، فإذا عليه امرأةٌ من الأنصار حاجتُها كحاجَتي، قالت: فخرج إلينا بلالٌ فقلنا له: سَلْ لنا رسولَ الله ﷺ: أتُجزئُ عنا من الصدقة النفقةُ على أزواجنا وعلى أيتامٍ في حِجْرنا؟ قالت: فدخل عليه بلالٌ، فقال: على الباب زينبُ، قال:"أيُّ الزَّيانبِ؟" فقال: زينبُ امرأةُ عبد الله، وزينبُ امرأةٌ من الأنصار، يَسألانِك عن النفقة على أزواجهما وأيتامٍ في حُجورِهما: أيُجزئُ ذلك عنهما من الصَّدقة؟ قالت: فخرج إلينا بلالٌ، فقال: قال رسول الله ﷺ:"لهما أَجْرانِ: أَجرُ القَرَابة، وأجرُ الصَّدقة" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، وتفرَّد مسلم ﵀ بإخراجه مختصرًا!
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8784 - على شرط البخاري ومسلم
سیدہ زینب رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا: اے عورتو! تم صدقہ دیا کرو، اگرچہ اپنے زیورات میں سے ہی دے دیا کرو، کیونکہ جہنمیوں میں اکثریت تمہاری ہے۔ آپ فرماتی ہیں: سیدنا عبداللہ تنگ دست تھے، میں نے ان سے کہا: آپ میرے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھیں: کیا میرے لئے یہ صدقہ کافی ہے کہ میں اپنے شوہر کی دیکھ بھال کرتی ہوں اور میری پرورش میں کچھ یتیم بچے ہیں، میں ان کے کھانے پینے کا انتظام کرتی ہوں؟ میں نے کہا: مجھ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہیبت طاری ہو جاتی ہے، (اس لئے میں نہیں جا سکتا) تو خود چلی جا اور جا کر پوچھ لے، آپ فرماتی ہیں: میں خود ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں چلی گئی، جب میں دروازے پر پہنچی تو ایک انصاری خاتون وہاں پر موجود تھی اس کا مسئلہ بھی میرے ساتھ ملتا جلتا تھا، آپ فرماتی ہیں: پھر سیدنا بلال باہر تشریف لائے، ہم نے ان سے کہا: آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ہمارا یہ مسئلہ پوچھ کر ہمیں بتا دیں کہ ہم اپنے شوہر پر اور اپنی پرورش میں یتیموں پر جو خرچہ کرتی ہیں، کیا ہمارے لئے وہ صدقہ کافی ہے؟ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہو کر عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دروازے پر زینب آئی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون سی زینب؟ انہوں نے بتایا کہ عبداللہ کی زوجہ زینب اور ایک زینب نامی انصاری خاتون ہیں، وہ آپ سے پوچھنے آئی ہیں کہ ہم اپنے شوہروں پر اور اپنی گود میں یتیم بچوں پر جو خرچہ کرتی ہیں، کیا وہ ہمارے لئے کافی ہے؟ یہ پوچھ کر سیدنا بلال رضی اللہ عنہ باہر تشریف لائے اور ہمیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ان کے لئے اس عمل میں دگنا اجر ہے، قرابت کا ثواب بھی ہے اور صدقے کا ثواب بھی ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے اس کو اس اسناد کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ تا ہم صرف امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے بہت اختصار کے ساتھ اس کو نقل كیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 8999M]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں