🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1798. (57) بَابُ دُعَاءِ الْمُسَافِرِ عِنْدَ الصَّبَّاحِ
صبح کے وقت مسافر کی دعا کا بیان
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2571 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2571
مصنف ابن ابی شیبہ: 31590
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2571
حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَيْضًا يَعْنِي سُلَيْمَانَ بْنَ بِلالٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ . ح وَثَنًا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُصْعَبٍ أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ . ح وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، أَيْضًا نا أَبُو مُصْعَبٍ ، نا أَبُو ضَمْرَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَامِرٍ ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ فِي سَفَرٍ فَبَدَا لَهُ الْفَجْرُ، قَالَ:" سَمِعَ سَامِعٌ بِحَمْدِ اللَّهِ وَنِعْمَتِهِ وَحُسْنِ بَلائِهِ عَلَيْنَا، رَبُّنَا صَاحِبُنَا، فَأَفْضِلْ عَلَيْنَا سِتْرًا بِاللَّهِ مِنَ النَّارِ"، يَقُولُ ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ يَرْفَعُ صَوْتَهُ ، هَذَا حَدِيثُ أَبِي ضَمْرَةَ، وَلَمْ يَقُلْ فِي حَدِيثِ سُلَيْمَانَ، وَابْنِ أَبِي حَازِمٍ: وَنِعْمَتِهِ، وَقَالَ فِي حَدِيثِ ابْنِ أَبِي حَازِمٍ: وَحُسْنِ بَلائِهِ، يَقُولُ: ذَلِكَ ثَلاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَامِرٍ لَيْسَ مِنْ شَرْطِنَا فِي هَذَا الْكِتَابِ، وَإِنَّمَا خَرَّجْتُ هَذَا الْخَبَرَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلالٍ، وَعَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، فَكُتِبَ هَذَا إِلَى جَنْبِهِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سفر میں ہوتے تو جب سحر طلوع ہوتی تو آپ یہ دعا مانگتے: «‏‏‏‏سَمِـعَ سـامِعٌ بِحَمْـدِ اللهِ وَحُسْـنِ بَلائِـهِ عَلَيْـنا، رَبَّنـا صـاحِبْـنا وَأَفْـضِل عَلَيْـنا سِتْراً باللهِ مِنَ النّـار» ‏‏‏‏ ”سننے والے نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء، اس کی نعمت کا شکریہ اور ہم پر اس کے فضل و کرم کا اعتراف سن لیا۔ اے ہمارے رب (ہمارے سفر میں) ہمارا ساتھی بن جا۔ اور ہم پر اپنا فضل و کرم فرما میں جہنّم کی آگ سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں۔“ آپ یہ دعائیہ کلمات بلند آواز سے تین بار پڑھتے۔ جناب ابن ابی حازم کی روایت میں ہے کہ اور اس کی کرم فرمائی کا اعتراف“ آپ یہ کلمات تین بار پڑھتے۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ عبداللہ بن عامر راوی ہماری اس کتاب کی شرط پر پورا نہیں اُترتا لیکن چونکہ میں نے یہ روایت سلیمان بن بلال اور سہیل بن ابی صالح سے بھی بیان کی ہے (جو شرط پر پورے اترتے ہیں) اس لئے عبداللہ بن عامر کی روایت بھی ان کی روایت کے ساتھ درج کردی۔ [صحيح ابن خزيمه/كتاب: المناسك/حدیث: 2571]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2718، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2571، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2701، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1642، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 8777، 10293، وأبو داود فى (سننه) برقم: 5086، والبزار فى (مسنده) برقم: 9077»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30227 ترقیم الشثری: -- 31590
حدثنا ابن فضيل ، عن يزيد ، عن مجاهد قال: سافرت مع ابن عمر ، فإذا كان من السحر نادى: سمع سامع بحمد الله ونعمته، وحسن بلائه عندنا، اللهم صاحبنا فافضل علينا، ثلاثا، اللهم عائذ بك من جهنم، ثلاثا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ يزيد بن أبي زياد ضعيف، أخرجه عبد الرزاق (٢٠٩٢٩)، والبخاري في التاريخ ١/ ٢٥٩، والذهبي في سير أعلام النبلاء ٦/ ٣٨٥، وابن فضيل في الدعاء (٤٤).
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ سفر کیا، پس جب صبح ہوئی تو آپ یوں ندا لگاتے تھے، تین مرتبہ، سننے والے نے سن لیا اللہ کی حمد اور اس کی نعمت اور اس کی طر ف سے ہم پر ہر اچھے انعام کو، اے اللہ! تو ہمارا ساتھی بن! پس ہم پر فضل فرما، پھر تین مرتبہ یوں ندا لگاتے: اے اللہ! پناہ مانگتا ہوں جہنم سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31590]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ يزيد بن أبي زياد ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 9236، 9237، 20929، ترقيم محمد عوامة: 30227»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں