الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1951. (210) بَابُ الدُّعَاءِ عَلَى أَهْلِ الْمِلَلِ وَالْأَوْثَانِ عَلَى الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ بِأَنْ يُهْزَمُوا وَيُزَلْزَلُوا
صفا اور مروہ پر کفّار اور بت پرستوں پر بد دعا کرنا کہ اللہ تعالیٰ انہیں شکست سے دو چار کرے اور ان کے قدم اکھیڑ دے۔
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2775 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2775
سنن دارمی: 1969
مصنف ابن ابی شیبہ: 15366
حدیث نمبر: 2775
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَوْفي ، قَالَ: اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ، ثُمَّ خَرَجَ يَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، فَجَعَلْنَا نَسْتُرُهُ مِنْ أَهْلِ مَكَّةَ أَنْ يَرْمِيَهُ أَحَدٌ مِنْهُمْ أَوْ يُصِيبَهُ بِشَيْءٍ، فَسَمِعْتُهُ يَدْعُو عَلَى الأَحْزَابِ يَقُولُ: " اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَابِ سَرِيعَ الْحِسَابِ اهْزِمِ الأَحْزَابَ، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَزَلْزِلْهُمْ"
سیدنا عبداللہ بن ابو اوفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ ادا کیا تو بیت اللہ شریف کا طواف کیا، پھر صفا اور مروہ کی سعی کے لئے چلے گئے تو ہم آپ کو مکّہ والوں کے شر سے محفوظ رکھنے کے لئے آڑ کیے ہوئے تھے کہ کہیں کوئی کافر آپ کو تیر نہ مار دے یا کوئی اور تکلیف نہ پہنچا دے۔ اس دوران میں، میں نے آپ کو کافر جماعتوں پر بد دعا کرنے ہوئے سنا، آپ فرما رہے تھے «اللَّهُمَّ مُنْزِلَ الْكِتَاب، سَرِيعَ الْحِسَاب، اهْزِم الأَحْزَاب، اللَّهُمَّ اهْزِمْهُمْ وَ زَلْزِلْهُم» ”اے اللہ کتاب کو نازل فرمانے والے، جلد حساب لینے والے، کافر جماعتوں کو شکست فاش دے۔ اے اللہ، انہیں شکست و ناکامی سے دوچار کردے اور ان کے قدم ڈگمگا دے“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2775]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1600، 1791 م1، 2933، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1742، 2433، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2775، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3843، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 6494، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1902، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1678، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2796، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2527، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9486، 9487، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19413»
حدیث نمبر: 1646
وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: لَا يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ".
ہم نے اس کے متعلق جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے بھی پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے بیوی کے قریب بھی نہ جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1646]
(عمرو بن دینار کہتے ہیں کہ) ہم نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے یہی سوال کیا تو انہوں نے واضح طور پر فرمایا کہ جب تک صفا و مروہ کی سعی نہ کر لے اپنی بیوی کے پاس نہ جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1646]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1794
قَالَ: وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، فَقَالَ: لَا يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ".
انہوں نے بیان کیا کہ ہم نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے بھی اس کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا صفا اور مروہ کی سعی سے پہلے اپنی بیوی کے قریب بھی نہ جانا چاہئے۔ [صحيح البخاري/كتاب العمرة/حدیث: 1794]
حضرت عمرو بن دینار سے روایت ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے یہ مسئلہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تک صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہ کرے اپنی بیوی کے قریب نہ جائے۔ [صحيح البخاري/كتاب العمرة/حدیث: 1794]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 1969
«أَخْبَرَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ، يَقُولُ:"قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَطَافَ بِالْبَيْتِ وَصَلَّى عِنْدَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الصَّفَا".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ پہنچے تو بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پاس دو رکعت نماز پڑھی پھر صفا کی طرف تشریف لے گئے۔ [سنن دارمي/من كتاب المناسك/حدیث: 1969]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1973] »
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 395، 396] ، [مسلم 1234] ، [أبويعلی 5627] ، [ابن حبان 3809] ، [الحميدي 863]
اس روایت کی سند صحیح اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 395، 396] ، [مسلم 1234] ، [أبويعلی 5627] ، [ابن حبان 3809] ، [الحميدي 863]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 14944 ترقیم الشثری: -- 15366
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابن عيينة، عن عمرو، قال: سالت جابر بن عبد الله عن " رجل اعتمر فطاف بالبيت , ثم اراد ان يقع على اهله قبل ان يطوف بين الصفا والمروة؟ فقال: لا , حتى يطوف بين الصفا والمروة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص عمرہ کے لیے حاضر ہوا اور اس نے طواف کرلیا تو کیا وہ صفا ومروہ کی سعی سے قبل اپنی بیوی سے صحبت کرسکتا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ نہیں جب تک صفا ومروہ کی سعی نہ کرے نہیں کرسکتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15366]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 396، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9458، 9911، والحميدي فى «مسنده» برقم: 684، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5634، ترقيم محمد عوامة: 14944»