🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح ابن خزیمہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3080)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
482. ‏(‏249‏)‏ بَابُ فَضْلِ التَّحْمِيدِ وَالتَّسْبِيحِ وَالتَّكْبِيرِ يُوصَفُ بِالْعَدَدِ الْكَثِيرِ مِنْ خَلْقِ اللَّهِ أَوْ غَيْرِ خَلْقِهِ‏.‏
تحمید، تسبیح اور تکبیر کی فضیلت کا بیان کہ ان کی صفت اللہ تعالیٰ کی مخلوق اور غیر مخلوق کی کثیر تعداد کے ساتھ بیان کی گئی ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 753 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 753
المستدرک علی الصحیحین: 6950
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 753
نا يَحْيَى بْنُ حَكِيمٍ ، نا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، نا سُفْيَانُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهُوَ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَتْ جُوَيْرِيَةُ بِنْتُ الْحَارِثِ ، وَكَانَ اسْمُهَا بَرَّةَ، فَحَوَّلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَهَا وَسَمَّاهَا جُوَيْرِيَةَ، وَكَرِهَ أَنْ يُقَالَ: خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ، قَالَتْ: خَرَجَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا فِي مُصَلاي، فَرَجَعَ حِينَ تَعَالَى النَّهَارُ وَأَنَا فِيهِ، فَقَالَ:" لَمْ تَزَالِي فِي مُصَلاكِ مُنْذُ خَرَجْتُ؟"، قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَ:" قَدْ قُلْتُ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَّ بِمَا قُلْتِ لَوَزَنَتْهُنَّ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَا نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ" . هَذَا حَدِيثُ يَحْيَى بْنِ حَكِيمٍ، وَقَالَ عَبْدُ الْجَبَّارِ: عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى صَلاةِ الصُّبْحِ وَجُوَيْرِيَةُ جَالِسَةٌ فِي الْمَسْجِدِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَلَمْ يَذْكُرْ مَا قَبْلَ هَذَا مِنَ الْكَلامِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا نے بیان کیا، اُن کا نام برہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام تبدیل کر کے جویریہ نام رکھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ بات ناپسند کرتے تھے کہ کہا جائے۔ آپ برہ (‏‏‏‏نیکی) کے ہاں سے نکلے ہیں۔ وہ فرماتی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لے گئے جبکہ میں اپنی نماز گاہ میں (‏‏‏‏بیٹھی ذکر کر رہی) تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دن چڑھے واپس تشریف لائے جبکہ میں ابھی تک جائے نماز ہی میں بیٹھی (‏‏‏‏ذکرکر رہی) تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”جب سے میں گیا ہوں تم (‏‏‏‏اس جگہ) اپنی نمازگاہ میں مسلسل بیٹھی ہوئی ہو؟“ میں نے جواب دیا کہ جی ہاں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے (‏‏‏‏تیرے پاس جانے کے بعد) صرف چار کلمات تین مرتبہ پڑھے ہیں۔ اگر ان کا وزن تیرے سارے ذکر کے ساتھ کیا جائے تو وہ ان پر بھاری ہوں گے۔ (‏‏‏‏وہ کلمات یہ ہیں)، «‏‏‏‏سُبْحـانَ اللهِ وَبِحَمْـدِهِ عَدَدَ خَلْـقِه، وَرِضـا نَفْسِـه، وَزِنَـةَ عَـرْشِـه، وَمِـدادَ كَلِمـاتِـه» ‏‏‏‏ ”میں اللہ تعالیٰ کی پاکی اور حمد و ثنا اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر بیان کرتا ہوں۔ اور اٗس کے نفس کی رضا اور خوشنودی کے برابر، اور اُس کے عرش کے وزن کے برابر اور اُس کے کلمات کی سیاہی کے برابر۔“ یہ یحییٰ بن حکیم کی روایت ہے۔ عبدالجبار کی روایت میں ہے کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز کے لئے تشریف لے گئے تو سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا مسجد میں بیٹھی ہوئی تھیں۔ پھر باقی حدیث بیان کی اور اس سے پہلے والا کلام ذکر نہیں کیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 753]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2726، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 753، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 828، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1351، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3555، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3808، وأحمد فى (مسنده) برقم: 27400»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6950
حدَّثني (5) محمد بن عمرو بن عطاء، عن زينبَ بنت أبي سلمة، عن جُويريةَ بنت الحارث: أنَّ اسمها كان بَرَّة، وغَيَّره ﷺ فسمَّاها جويريةَ، وكان يَكرَه أن يقال: خرجَ من عند بَرَّة (1) . صحيح علي شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6783 - على شرط مسلم
سیدہ جویریہ بنت حارث رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کا نام پہلے ”برہ“ تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تبدیل کر کے ان کا نام ”جویریہ“ رکھ دیا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ناپسند تھی کہ یہ کہا جائے: ”وہ برہ (نیکی) کے پاس سے نکل کر آئے ہیں۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6950]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، ولم نقف عليه من طريق ابن إسحاق بهذا اللفظ عند غير المصنّف، وتابعه عليه الواقديّ، وسيأتي في التخريج عن ابن إسحاق بلفظ آخر.» [ترقيم الرساله 6950] [ترقيم الشركة 6870] [ترقيم العلميه 6783]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں