الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
613. (380) بَابُ اسْتِحْبَابِ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ لِقَبُولِ الرُّخْصَةِ الَّتِي رَخَّصَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ،
اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی رخصت کو قبول کرتے ہوئے سفر میں قصر نماز پڑھنا مستحب ہے
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 950 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 950
مسند الشهاب: 1079
الجامع الكامل: 2865
حدیث نمبر: 950
نَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحِيمِ الْبَرْقِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمُ ، أَخْبَرَنِي يَحْيَى بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنِي عُمَارَةُ بْنُ غَزِيَّةَ ، عَنْ حَرْبِ بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يُوتَى رُخْصَةٌ، كَمَا يَكْرَهُ أَنْ تُؤْتَى مَعْصِيَةٌ"
سیدنا عبداﷲ بن عمر رضی اللہ عنہما رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” بیشک اﷲ تعالیٰ رخصت پر عمل کئے جانے کو پسند کرتے ہیں جس طرح کہ گناہ و نافرمانی کرنے کو ناپسند کرتے ہیں۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الفريضة فى السفر/حدیث: 950]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 950، 2027، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2742، 3568، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5498، وأحمد فى (مسنده) برقم: 5971، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 27003، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 5302»
حدیث نمبر: 1079
1079 - أنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، نا الْقَاضِي أَبُو الطَّاهِرِ، نا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نا أَبُو عُمَرَ، حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحُلْوَانِيُّ الضَّرِيرُ، نا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الْبَصْرِيُّ، بَيَّاعُ الْخَمْرِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا عَزَائِمُهُ؟ قَالَ: «فَرَائِضُهُ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی (دی ہوئی) رخصت کو اختیار کیا جائے جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت والے کاموں کو اختیار کیا جائے۔“ کہتی ہیں کہ میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اس کی عزیمت والے کام کون سے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اس کے فرائض۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1079]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 8032، الكامل:»
عمر بن عبيد بصری ضعيف ہے۔
عمر بن عبيد بصری ضعيف ہے۔
وضاحت: تشریح: -
معلوم ہوا کہ شدت اور تکلیف کے وقت اللہ تعالیٰ ٰ کی طرف سے مومن بندوں کو دی ہوئی رخصتوں کو اختیار کرنا اللہ تعالیٰ ٰ کے ہاں اسی طرح پسندیدہ ہے جیسے گناہ اور نافرمانی والے کاموں کو ترک کرنا ہے۔ رخصتوں سے مراد وہ سہولتیں ہیں جو تکلیف، بیماری یا کسی دوسری مجبوری کی وجہ سے کسی حرام کام کو مباح یا کسی واجب کو ترک کرنے کی صورت میں دی گئی ہوں جیسے نماز مکمل ادا کرنا واجب ہے لیکن سفری مشقت کی وجہ سے اسے کم کر کے سہولت دی گئی ہے۔ اسی طرح روزہ اور دیگر بے شمار امور ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:
﴿يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ﴾ (البقرۃ: 185) {اللہ تمہارے ساتھ آسانی چاہتا ہے اور وہ تمہیں مشقت میں نہیں ڈالنا چاہتا۔ }
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب بھی دو چیزوں کے درمیان اختیار دیا گیا تو آپ نے اس کو اختیار کیا جو ان دونوں میں آسان تھی بشر طیکہ وہ گناہ نہ ہو۔ اگر وہ چیز گناہ ہوتی تو آپ تمام لوگوں سے زیادہ اس سے دور رہنے والے تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی اپنی ذات کے لیے بدلہ نہیں لیا، ہاں اگر اللہ کی حدود کو پامال کیا جاتا تو آپ اللہ کے لیے اس کا بدلہ لیتے تھے۔“ [بخاري: 3560]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2865
2865. عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنَّ الله عزَّ وجلَّ يحب أن يؤتى رُخَصُهُ كما يُحِبُّ أن يؤتى عزائمه.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في ((الكبير)) (11/323)، والبزار -كشف الأستار (990) كلاهما من طريق حسين بن محمد الذارع، ثنا حصين بن نمير، ثنا هشام بن حسان، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4940
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُ الْبَزَّارِ ثِقَاتٌ، وَكَذَلِكَ رِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت پر عمل کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت پر عمل کیا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں امام طبرانی کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4940]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ امام بزار کے رجال ثقہ ہیں امام طبرانی کے رجال بھی ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (11880) اخرجه البزار فى المسند (990)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11880، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 691، 2325»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
حدیث نمبر: 4941
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى رَفْعِ حَدِيثِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ، قَالَ الْعُقَيْلِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى رَفْعِ حَدِيثِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی رخصت کو قبول کیا جائے جس طرح وہ اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کی عزیمت پر عمل کیا جائے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی معمر بن عبداللہ انصاری ہے عقیلی بیان کرتے ہیں: اس روایت کے ”مرفوع“ ہونے میں، اس کی متابعت نہیں کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4941]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10030) اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (2602)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10030، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2602، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 690»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 9994
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا مَعْمَرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ ".
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل پسند کرتا ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتیں قبول کی جائیں، جیسا کہ وہ پسند کرتا ہے کہ اس کے فرائض ادا کیے جائیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 9994]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 84، حدیث 10030»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27002، 27001، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2581»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27002، 27001، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2581»
حدیث نمبر: 11830
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ ، ثَنَا حُصَيْنُ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى رُخَصُهُ كَمَا يُحِبُّ أَنْ يُؤْتَى عَزَائِمُهُ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ عزوجل پسند فرماتا ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتوں پر عمل کیا جائے، جیسا کہ وہ پسند فرماتا ہے کہ اس کے واجب کردہ احکام پر عمل کیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11830]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 323، حدیث 11880»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 354، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 304، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27004، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11881»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 354، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 304، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 27004، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11881»
حدیث نمبر: 690
وَقَالَ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُقْبَلَ رُخَصُهُ، كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتوں (آسانیوں) کو قبول کیا جائے، جس طرح وہ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کے عزیمت والے احکامات (فرائض) کو بجا لایا جائے۔“
اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 690]
اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 690]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10030، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2602، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4337»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10030، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2602، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4337»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
حدیث نمبر: 691
قَالَ: وَثَنَا يَحْيَى ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: " إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ أَنْ تُتَّبَعَ رُخَصُهُ، كَمَا يُحِبُّ أَنْ تُؤْتَى عَزَائِمُهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرُهُ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ قَصْرِ الصَّلَاةِ.
هَذَا إِسْنَادٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ، وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ أَبِي هُرَيْرَةَ رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرُهُ، وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ قَصْرِ الصَّلَاةِ.
سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کی دی ہوئی رخصتوں (رعایتوں) پر عمل کیا جائے، جس طرح وہ اس بات کو پسند فرماتا ہے کہ اس کے عزائم (فرائض اور تاکیدی احکامات) کو بجا لایا جائے۔“
اس روایت کی سند کے تمام راوی ثقہ ہیں، اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث سے اس کا ایک شاہد (تائیدی روایت) بھی موجود ہے جسے ابو بکر بن ابی شیبہ اور دیگر نے روایت کیا ہے، اور یہ عنقریب 'کتاب قصر الصلاۃ' میں آئے گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الطهارة/حدیث: 691]

تخریج الحدیث: «هذا إسناد رجاله ثقات، وله شاهد من حديث أبي هريرة رواه أبو بكر بن أبي شيبة وغيره، وسيأتي في كتاب قصر الصلاة»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11880، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4336»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11880، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 4336»
الحكم على الحديث:
رجاله ثقات