🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
610. باب صلح الحديبية في الحديبية
باب: صلح حدیبیہ کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 1168 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 1168
المعجم الکبیر للطبرانی: 5583
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1168
1168 صحيح حديث سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: كُنَّا بِصِفِّينَ، فَقَامَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ، فَإِنَّا كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الحُدَيْبِيَةِ وَلَوْ نَرَى قِتَالاً لَقَاتَلْنَا، فَجَاءَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَلَسْنَا عَلَى الْحَقِّ وَهُمْ عَلَى الْبَاطِلِ فَقَالَ: بَلَى فَقَالَ: أَلَيْسَ قَتْلاَنَا فِي الْجَنَّةِ وَقَتْلاَهُمْ فِي النَّارِ قَالَ: بَلَى قَالَ: فَعَلَى مَا نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا أَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ فَقَالَ: ابْنَ الْخطَّابِ إِنِّي رَسُولُ اللهِ وَلَنْ يُضَيِّعَنِي الله أَبَدًا فَانْطَلَقَ عُمَرُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ مِثْلَ مَا قَالَ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ؛ فَقَالَ: إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللهُ أَبَدًا فَنَزَلَتْ سُورَةُ الْفَتْحِ، فَقَرَأَهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى عُمَرَ إِلَى آخِرِهَا فَقَالَ عُمَرُ: يَا رَسُولَ اللهِ أَو فَتْحٌ هُوَ قَالَ: نَعَمْ
سیدنا ابو وائل رحمہ اللہ نے بیان کیا کہ ہم مقام صفین میں ڈیرے ڈالے ہوئے تھے، پھر سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے لوگو! تم خود اپنی رائے کو غلط سمجھو، ہم صلح حدیبیہ کے موقع پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، اگر ہمیں لڑنا ہوتا تو اس وقت ضرور لڑتے۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس موقع پر آئے (یعنی حدیبیہ میں) اور عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم حق پر اور وہ باطل پر نہیں ہیں؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں!“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا ہمارے مقتول جنت میں اور ان کے مقتول جہنم میں نہیں جائیں گے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں!“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ہم اپنے دین کے معاملے میں پھر کیوں دبیں؟ کیا ہم (مدینہ) واپس چلے جائیں گے اور ہمارے اور ان کے درمیان اللہ کوئی فیصلہ نہیں کرے گا؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن خطاب! میں اللہ کا رسول ہوں اور اللہ مجھے کبھی برباد نہیں کرے گا۔“ اس کے بعد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور ان سے وہی سوالات کیے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابھی کر چکے تھے، انہوں نے بھی یہی کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور اللہ انہیں کبھی برباد نہیں ہونے دے گا۔ پھر سورۂ فتح نازل ہوئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو اسے آخر تک پڑھ کر سنایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: کیا یہی فتح ہے؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! بلا شک یہی فتح ہے۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجهاد/حدیث: 1168]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 58 كتاب الجزية: 18 باب حدثنا عبدان»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5583
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ نُمَيْرٍ ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ سِيَاهٍ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ ، أَنَّهُ قَالَ يَوْمَ صِفِّينَ: أَيُّهَا النَّاسُ، اتَّهِمُوا أَنْفُسَكُمْ، وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا يَوْمَ الْحُدَيْبِيَةِ، وَلَوْ نَرَى قِتَالًا لَقَاتَلْنَاهُمْ، فَقَالَ عُمَرُ : يَا رَسُولَ اللهِ، أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ، وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ، وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ: " بَلَى " قَالَ: فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا، وَنَرْجِعُ وَلَمَّا يَحْكُمِ اللهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ قَالَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ ، إِنِّي رَسُولُ اللهِ، وَلَنْ يُضَيِّعَنِي أَبَدًا، فَرَجَعَ وَهُوَ مَغِيظٌ، وَلَمْ يَصْبِرْ حَتَّى أَتَى أَبَا بَكْرٍ فَقَالَ: أَلَسْنَا عَلَى حَقٍّ وَهُمْ عَلَى بَاطِلٍ؟ أَلَيْسَ قَتْلَانَا فِي الْجَنَّةِ، وَقَتْلَاهُمْ فِي النَّارِ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَفِيمَ نُعْطِي الدَّنِيَّةَ فِي دِينِنَا، فَنَرْجِعُ، وَلَمَّا يَحْكُمِ اللهُ بَيْنَنَا وَبَيْنَهُمْ؟ فَقَالَ: يَا ابْنَ الْخَطَّابِ إِنَّهُ رَسُولُ اللهِ، وَلَنْ يُضَيِّعَهُ اللهُ أَبَدًا، فَنَزَلَتْ سُورَةُ الْفَتْحِ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عُمَرَ فَأَقْرَأَهُ إِيَّاهَا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَفْتَحٌ هُوَ؟ قَالَ: " نَعَمْ.
ابووائل، سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے جنگِ صفین کے دن کہا: اے لوگو! اپنے آپ پر شبہ کرو، اور میں نے خود کو حدیبیہ کے دن دیکھا، اگر ہم جنگ کا کوئی موقع دیکھتے تو ضرور ان سے لڑتے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا ہم حق پر نہیں اور وہ باطل پر نہیں ہیں؟ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیوں نہیں۔“ انہوں نے عرض کیا: تو پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں یہ کمتری کیوں قبول کریں اور اللہ کے ہم میں اور ان میں فیصلہ کیے بغیر ہی واپس کیوں چلے جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابن خطاب! میں اللہ کا رسول ہوں، اور اللہ مجھے کبھی ضائع نہیں کرے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے کی حالت میں واپس آئے، اور صبر نہ کر سکے یہاں تک کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: کیا ہم حق پر نہیں اور وہ باطل پر نہیں؟ کیا ہمارے مقتولین جنت میں اور ان کے مقتولین جہنم میں نہیں جائیں گے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر ہم اپنے دین کے معاملے میں یہ کمتری کیوں قبول کریں اور واپس کیوں چلے جائیں جبکہ اللہ نے ابھی ہم میں اور ان میں فیصلہ نہیں کیا؟ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اے ابن خطاب! بے شک وہ اللہ کے رسول ہیں، اور اللہ انہیں کبھی ضائع نہیں کرے گا۔ پھر سورۂ فتح نازل ہوئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو بلوا بھیجا اور انہیں یہ سورت پڑھ کر سنائی، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا یہ فتح ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5583]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 90، حدیث 5604»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3181، 3182، 4189، 4844، 7308، (9/100) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1785، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11440، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2969، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18880، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16221، 16222، والحميدي فى «مسنده» برقم: 408، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 473، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 38002، 39026، 39069، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5036، 5037، 5038، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5599، 5600، 5598، 5601، 5602، 5605، 5603، والطبراني فى «الصغير» برقم: 775»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں