الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
67. باب في قوله تعالى: (وأنذر عشيرتك الأقربين)
باب: اللہ تعالیٰ کے قول (وانذر عشیرتک الاقربین) کے بیان میں
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 124 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 124
الجامع الكامل: 8565
حدیث نمبر: 124
124 صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ (وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ) وَرَهْطَكَ مِنْهُمُ الْمُخْلَصِينَ، خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى صَعِدَ الصَّفَا فَهَتفَ: يَا صَبَاحَاهْ فَقَالُوا مَنْ هذَا فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ فَقَالَ: أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَخْبَرْتُكُمْ أَنَّ خَيْلاً تَخْرُجُ مِنْ سَفْحِ هذَا الْجَبَلِ أَكُنْتُمْ مُصَدِّقِيَّ قَالُوا مَا جَرَّبْنَا عَلَيْكَ كَذِبًا، قَالَ: فَإِنِّي نَذِيرٌ لَكُمْ بَيْنَ يَدَيْ عَذَابٍ شَدِيدٍ، قالَ أَبُو لَهَبٍ: تَبًّا لَكَ مَا جَمَعْتَنَا إِلاَّ لِهذَا ثُمَّ قَامَ فَنَزَلَتْ (تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ)
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب یہ آیت ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ﴾ [سورة الشعراء: 214] (آپ اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈرائیے اور اپنے گروہ کے ان لوگوں کو ڈراؤ جو مخلصین ہیں) نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی پر چڑھ گئے اور پکارا: «يَا صَبَاحَاهْ!» ”ہائے صبح کا خطرہ!“ قریش نے کہا: یہ کون ہے؟ پھر وہاں سب آ کر جمع ہو گئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تمہارا کیا خیال ہے اگر میں تمہیں بتاؤں کہ ایک لشکر اس پہاڑ کے پیچھے سے آنے والا ہے تو کیا تم مجھ کو سچا نہیں سمجھو گے؟“ انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ سے کبھی بھی جھوٹ کا تجربہ نہیں ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر میں تمہیں سخت عذاب سے ڈراتا ہوں جو تمہارے سامنے آ رہا ہے۔“ یہ سن کر ابولہب بولا: تو تباہ ہو! کیا تو نے ہمیں اسی لیے جمع کیا تھا؟ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے چلے آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر سورہ لہب ﴿تَبَّتْ يَدَا أَبِي لَهَبٍ وَتَبَّ﴾ [سورة المسد: 1] (دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے ابولہب کے اور وہ برباد ہو گیا) نازل ہوئی۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 124]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 111 سورة تبت يدا أبي لهب وتب: 1 باب حدثنا يوسف»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 8565
8565- عن عائشة قالت: لما نزلت: وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الْأَقْرَبِينَ قام رسول الله صلى الله عليه وسلم على الصفا فقال: يا فاطمة بنت محمد! يا صفية بنت عبد المطلب! يا بني عبد المطلب! لا أملك لكم من الله شيئاً. سلوني من مالي ما شئتم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (205) من طرق عن هشام بن عروة، عن أبيه، عن عائشة فذكرته.»
الحكم على الحديث:
صحيح