🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
122. باب إِثبات التكبير في كل خفض ورفع في الصلاة إِلا رفعه من الركوع فيقول فيه: سمع الله لمن حمده
باب: نماز میں جھکتے اور اٹھتے وقت تکبیر کہنے اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد سمع اللہ لمن حمدہ کہنے کا حکم
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 219 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 219
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 162
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2793
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 219
219 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي بِهِمْ فَيُكَبِّرُ كلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَإِذَا انْصَرَفَ قَالَ: إِنِّي لأَشْبَهُكُمْ صَلاَةً بِرَسُولِ الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ لوگوں کو نماز پڑھاتے تھے، تو جب بھی وہ جھکتے اور جب بھی وہ اٹھتے تو تکبیر ضرور کہتے، پھر جب فارغ ہوتے تو فرماتے کہ میں نماز پڑھنے میں تم سب لوگوں سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے مشابہت رکھنے والا ہوں۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الصلاة/حدیث: 219]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 115 باب إتمام التكبير في الركوع»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 162
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، أَنَّهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُكَبِّرُ فِي الصَّلَاةِ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ، فَلَمْ تَزَلْ تِلْكَ صَلَاتَهُ حَتَّى لَقِيَ اللَّهَ"
حضرت زین العابدین سے جن کا اسم مبارک علی ہے اور وہ بیٹے ہیں سیدنا حسین بن علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہما کے، روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تکبیر کہتے تھے نماز میں جب جھکتے اور جب اٹھتے، اور ہمیشہ رہی اسی طور سے نماز ان کی، یہاں تک کہ مل گئے اللہ جل جلالہُ سے۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 162]
تخریج الحدیث: «مرسل صحيح الإسناد، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2535، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 2497، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 2509، شركة الحروف نمبر: 150، فواد عبدالباقي نمبر: 3 - كِتَابُ الصَّلَاةِ-ح: 17»

الحكم على الحديث:
مرسل صحيح الإسناد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2793
وَعَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - كَانَ يُكَبِّرُ كُلَّمَا خَفَضَ وَرَفَعَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مرتبہ جھکتے ہوئے اور اٹھتے ہوئے تکبیر کہتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2793]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں