🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
274. باب فضل الصلاة على الجنازة واتباعها
باب: جنازہ کے ساتھ جانے اور جنازہ کی نماز پڑھنے کی فضیلت کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 552 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 552
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6136
المعجم الکبیر للطبرانی: 11315
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 552
552 صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ حَدَّثَ ابْنُ عُمَرَ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ رضي الله عنه يَقُولُ: مَنْ تَبِعَ جَنَازَةً فَلَهُ قِيرَاطٌ، فَقَالَ: أَكْثَرَ أَبُو هُرَيْرَةَ عَلَيْنَا، فَصَدَّقَتْ، يَعْنِي عَائِشَةَ أَبَا هُرَيْرَةَ؛ وَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُهُ؛ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَقَدْ فَرَّطْنَا فِي قَرَارِيطَ كَثيرَةٍ
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ”جو جنازہ کے ساتھ جائے اسے ایک قیراط کا ثواب ملے گا“، پھر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ احادیث بہت زیادہ بیان کرتے ہیں، پھر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بھی تصدیق کی اور فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ارشاد خود سنا ہے، اس پر سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا کہ پھر تو ہم نے بہت سے قیراطوں کا نقصان اٹھایا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الجنائز/حدیث: 552]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 13 كتاب الجنائز:58 باب فضل اتباع الجنائز»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6136
«من تبع جنازة حتى يفرغ منها فله قيراطان فإن رجع قبل أن يفرغ منها فله قيراط»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”جو شخص جنازے کے ساتھ اس وقت تک چلے جب تک اس سے فارغ نہ ہو جائے تو اسے دو قیراط ملتے ہیں، اور اگر وہ فارغ ہونے سے پہلے واپس چلا جائے تو اسے ایک قیراط ملتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 6136]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن عبد الله بن مغفل. أحكام الجنائز ص 68: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11315
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، ثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، ثَنَا نَافِعٌ أَبُو هُرْمُزَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يُوضَعُ فِي مِيزَانِهِ قِيرَاطَانِ كُلُّ قِيرَاطٍ مِثْلُ أُحُدٍ، يَعْنِي مَنْ تَبِعَ الْجِنَازَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اس کے میزان میں دو قیراط رکھے جائیں گے، ہر قیراط احد پہاڑ کے برابر ہو گا“ - یعنی جو شخص جنازے کے ساتھ جائے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11315]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 161، حدیث 11363»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں