🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
اللؤلؤ والمرجان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

اللؤلؤ والمرجان میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1906)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
41. باب صدق الإيمان وإِخلاصه
باب: ایمان کی سچائی اور خلوص کا بیان
شواہد الحدیث — اللؤلؤ والمرجان حدیث نمبر 78 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
اللؤلؤ والمرجان: 78
المستدرک علی الصحیحین: 3271
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 78
78 صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ رضي الله عنه، قَالَ: لَمّا نَزَلَتْ (الَّذينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسوا إِيمانَهُمْ بِظُلْمٍ) شَقَّ ذَلِكَ عَلى الْمُسْلِمينَ؛ فَقالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّنا لاَ يَظْلِمُ نَفْسَهُ قَالَ: لَيْسَ ذَلِكَ، إِنَّما هُوَ الشِّرْكُ؛ أَلَمْ تَسْمَعُوا ما قَالَ لُقْمَانُ لاِبْنِهِ وَهوَ يَعِظهُ (يا بُنَيَّ لا تُشْرِكُ بِاللهِ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ)
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب آیت ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُم بِظُلْمٍ﴾ [سورة الأنعام: 82] (جو لوگ ایمان لائے اور اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کی ملاوٹ نہیں کی) نازل ہوئی تو مسلمانوں پر بڑا شاق گزرا اور انہوں نے عرض کیا: ہم میں کون ایسا ہو سکتا ہے جس نے اپنے ایمان کے ساتھ ظلم کی ملاوٹ نہ کی ہو گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا یہ مطلب نہیں، ظلم سے مراد آیت میں شرک ہے، کیا تم نے نہیں سنا کہ سیدنا لقمان نے اپنے بیٹے سے نصیحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ ﴿يَا بُنَيَّ لَا تُشْرِكْ بِاللَّهِ ۖ إِنَّ الشِّرْكَ لَظُلْمٌ عَظِيمٌ﴾ [سورة لقمان: 13] (اے بیٹے! اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرا، بے شک شرک بڑا ہی ظلم ہے)۔“ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب الايمان/حدیث: 78]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 1 باب قول الله تعالى (ولقد آتينا لقمان الحكمة»

الحكم على الحديث:
«صحیح»
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3271
أخبرنا أبو بكر الشافعي، حدثنا إسحاق بن الحسن، حدثنا أبو حذيفة، حدثنا سفيان، عن زياد بن عِلَاقة، عن زياد بن حَرمَلة قال: سمعت عليَّ بن أبي طالب يقرأ هذه الآية: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ أُولَ﴾ [الأنعام: 82] ، قال: هذه في إبراهيمَ وأصحابه ليس في هذه الأُمة (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. إنما اتَّفقا (2) على حديث الأعمش عن إبراهيم عن عَلقَمة عن عبد الله (3) : أنهم قالوا: يا رسول الله، وأيُّنا لم يَظلِمْ نفسَه، الحديثَ بطوله بغير هذا التأويل.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3232 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿الَّذِينَ آمَنُوا وَلَمْ يَلْبِسُوا إِيمَانَهُمْ بِظُلْمٍ﴾ ”جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اپنے ایمان کو ظلم کے ساتھ نہیں ملایا“ [سورة الأنعام: 82] اور فرمایا: ”یہ (آیت) سیدنا ابراہیم علیہ السلام اور ان کے ساتھیوں کے حق میں ہے، اس امت کے لیے نہیں ہے“۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ البتہ شیخین نے الاعمش کی روایت پر اتفاق کیا ہے جو انہوں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے نقل کی ہے کہ صحابہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم میں سے کون ہے جس نے اپنی جان پر ظلم نہ کیا ہو؟ (یعنی انہوں نے عام گناہوں کو ظلم سمجھا تھا)، تو وہ لمبی حدیث ہے مگر اس میں یہ والی تاویل (کہ یہ صرف ابراہیم علیہ السلام کے لیے ہے) مذکور نہیں ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3271]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لجهالة زياد بن حرملة فلم نقف له على ذكرٍ في شيء من كتب التراجم. أبو حذيفة: هو موسى بن مسعود النهدي، وسفيان: هو الثوري.» [ترقيم الرساله 3271] [ترقيم الشركة 3251] [ترقيم العلميه 3232]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں