الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
30. باب ما جاء في الأحكام
احکام اور فیصلوں کے متعلق جو مروی ہے
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 1021 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 1021
مسند الحمیدی: 302
سنن سعید بن منصور: 660
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10935
المعجم الکبیر للطبرانی: 19956
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3572
حدیث نمبر: 1021
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ ، أَنَّ ابْنَ وَهْبٍ ، أَخْبَرَهُمْ قَالَ: أَنِي يُونُسُ بْنُ يَزِيدَ وَاللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَهُ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ، عَنِ الزُّبَيْرِ بْنِ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّهُ خَاصَمَ رَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ قَدْ شَهِدَ بَدْرًا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شِرَاجٍ مِنَ الْحَرَّةِ كَانَا يَسْقِيَانِ بِهِ كِلاهُمَا النَّخْلَ، فَقَالَ الأَنْصَارِيُّ: سَرِّحِ الْمَاءَ يَمُرُّ فَأَبَى عَلَيْهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ أَرْسِلِ الْمَاءَ إِلَى جَارِكَ"، فَغَضِبَ الأَنْصَارِيُّ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَنْ كَانَ ابْنَ عَمَّتِكَ، فَتَلَوَّنَ وَجْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ قَالَ:" اسْقِ يَا زُبَيْرُ، ثُمَّ احْبِسِ الْمَاءَ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَى الْجِذْرِ" ، وَاسْتَوْعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ حَقَّهُ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ ذَلِكَ أَشَارَ عَلَى الزُّبَيْرِ بِرَأْيٍ أَرَادَ فِيهِ السَّعَةَ لِلزُّبَيْرِ وَلِلأَنْصَارِيِّ، فَقَالَ الزُّبَيْرُ: مَا أَحْسَبُ هَذِهِ الآيَةَ إِلا نزلت فِي ذَلِكَ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ سورة النساء آية 65 الآيَةَ، وَأَحَدُهُمَا يَزِيدُ عَلَى صَاحِبِهِ فِي الْقِصَّةِ.
سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ اور ایک انصاری آدمی جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ بدر میں شریک ہوا تھا، حرہ (مدینہ کے قریب ایک جگہ) کی نالیوں کے بارے میں جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، جن سے وہ دونوں اپنی کھجوروں کو سیراب کیا کرتے تھے، انصاری کہتا تھا: پانی کو بہنے دیا کریں، روکا نہ کریں، جب کہ (سیدنا زبیر) اس کا انکار کر رہے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: زبیر! کھیتی سیراب کرنے کے بعد پانی اپنے پڑوسی کی طرف چھوڑ دیا کریں۔ انصاری ناراض ہو کر کہنے لگا: اللہ کے رسول! یہ آپ کی پھوپھی کا بیٹا ہے، اس لیے آپ نے ایسا فیصلہ کیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرے کا رنگ (غصے سے) بدل گیا، پھر فرمایا: زبیر! کھیتی کو سیراب کر کے پانی کو روکے رکھنا حتیٰ کہ وہ منڈیروں تک پہنچ جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر کو پورا پورا حق دیا، جب کہ پہلے آپ نے سیدنا زبیر کو اپنی طرف سے ایسا مشورہ دیا تھا، جس میں سیدنا زبیر اور انصاری دونوں کے لیے گنجائش موجود تھی، سیدنا زبیر کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ یہ آیت اسی بارے میں نازل ہوئی ہے: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ (النساء: 65) (اللہ کی قسم! یہ مؤمن نہیں ہو سکتے حتیٰ کہ آپ کو اپنے جھگڑوں میں فیصلہ تسلیم کر لیں۔) ایک راوی نے دوسرے کی نسبت لمبا واقعہ بیان کیا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 1021]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 2708، صحیح مسلم: 2357»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 302
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ، أَنّ" الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ خَاصَمَ رَجُلا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب سلمہ بیان کرتے ہیں: حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ اپنا مقدمہ لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا تو وہ شخص بولا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ دیا ہے کیونکہ یہ آپ کے پھوپھی زاد ہیں تو الله تعالی نے یہ آیت نازل کی: ”تمہارے پروردگار کی قسم یہ لوگ اس وقت تک کامل مؤمن نہیں ہو سکتے جب تک آپس کے اختلافی معاملات میں تمہیں حاکم تسلیم نہیں کرتے اور پھرتم نے جو فیصلہ دیا ہو اس کے بارے میں اپنے من میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتے اور اسے مکمل طور پر تسلیم نہیں کرتے ہیں۔“ (4-النساء:65) [مسند الحميدي/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى المساقاة 2359، ومسلم فى الفضائل 2357، وقد استوفينا تخريجه والتعليق عليه فى «مسند الموصلي» برقم 6814 كما خرجناه فى صحيح ابن حبان برقم 24»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 660 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 660
نا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ , قَالَ: خَاصَمَ رَجُلٌ الزُّبَيْرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَقَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ , لأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ: فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا سورة النساء آية 65" .
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا کی اولاد میں سے سلمہ نے روایت کیا: ایک شخص نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے مقدمہ کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زبیر کے حق میں فیصلہ فرمایا، اس پر اس شخص نے کہا: آپ نے ان کے حق میں اس لیے فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں، تو یہ آیت نازل ہوئی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنْفُسِهِمْ حَرَجًا مِمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا﴾ ۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 660]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 660، والحميدي فى (مسنده) برقم: 302»
الحكم على الحديث:
سنده ضعيف من هذا الطريق لإرساله، وجهالة حال من أرسله وهو سلمة، وهو صحيح لغيره؛ لأن أصل الحديث مروي في الصحيحين كما سيأتي.
حدیث نمبر: 10935
عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ. فَنَزَلَتْ: (فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ) - الْآيَةَ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ جھگڑا ہو گیا وہ اپنا مقدمہ لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ دے دیا تو اس شخص نے کہا: انہوں نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں اس لئے فیصلہ دیا ہے کیونکہ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ ان کے پھوپھی زاد ہیں تو اس بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”تمہارے رب کی قسم! یہ لوگ جو اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10935]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید ہے، جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 10935]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (294/23)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 19956
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ ، ثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ ، عَنْ سَلَمَةَ، رَجُلٍ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ ، قَالَتْ: خَاصَمَ الزُّبَيْرُ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَى لِلزُّبَيْرِ، فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَنَزَلَتْ فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ الْآيَةَ.
سلمہ بیان کرتے ہیں کہ سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ کے حق میں فیصلہ فرمایا۔ اس شخص نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صرف اس لیے ان کے حق میں فیصلہ دیا کہ وہ آپ کی پھوپھی کے بیٹے ہیں۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”پس آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک مومن نہیں ہو سکتے جب تک آپ کو فیصل نہ بنا لیں“ [سورۃ النساء: 65] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19956]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 23، صفحہ 294، حدیث 652»
حدیث نمبر: 3572
وَقَالَ الْحُمَيْدِيُّ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، نَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ، أَخْبَرَنِي سَلَمَةُ ، رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ أُمِّ سَلَمَةَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا قَالَتْ: إِنَّ الزُّبَيْرَ بْنَ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ خَاصَمَ رَجُلًا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ; فَقَالَ الرَّجُلُ: إِنَّمَا قَضَى لَهُ لِأَنَّهُ ابْنُ عَمَّتِهِ، فَأَنْزَلَ اللهُ تَعَالَى فَلا وَرَبِّكَ لا يُؤْمِنُونَ حَتَّى يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ الْآيَةَ.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا ایک شخص کے ساتھ کسی معاملے میں جھگڑا ہو گیا تو وہ اپنا مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عدالت میں لے کر آئے؛ (آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے پر) اس شخص نے (اعتراض کرتے ہوئے) کہا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے حق میں فیصلہ محض اس لیے فرمایا ہے کیونکہ وہ آپ کے پھوپھی زاد بھائی ہیں“، اس پر اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیتِ کریمہ نازل فرمائی: ﴿فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ﴾ [سورة النساء: 65] ”پس (اے نبی!) آپ کے رب کی قسم! یہ لوگ اس وقت تک (حقیقی) مومن نہیں ہو سکتے جب تک کہ اپنے باہمی تنازعات میں آپ کو حاکم و منصف تسلیم نہ کر لیں“۔
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
اس روایت کو امام حمیدی نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے اور اس واقعے کی اصل صحیح بخاری (4585) میں سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کی روایت سے مروی ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب التفسير/حدیث: 3572]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح البخاري برقم: 2232، 2233، 2561، 4309، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1363، 3027، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5407، 5416، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2480، وأخرجه مسند أحمد برقم: 1422، وأخرجه فتح الباري برقم: 2233، وأخرجه مسند البزار برقم: 969، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 5619، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5448، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 660، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 4866/1»