الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
19. باب ما جاء في الضحايا
قربانیوں کے متعلق جو مروی ہے
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 906 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 906
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5948
المعجم الکبیر للطبرانی: 14748
حدیث نمبر: 906
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ح وَثَنًا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ: ثنا أَبُو بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ النُّعْمَانِ الْهَمْدَانِيِّ ، أَنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: وَقَالَ ابْنُ هِشَامٍ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُضَحِّيَ بِمُقَابَلَةٍ، أَوْ مُدَابَرَةٍ، أَوْ شَرْقَاءَ، أَوْ خَرْقَاءَ، أَوْ جَدْعَاءَ .
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایسا جانور قربانی کرنے سے منع کیا، جس کا کان آگے سے کٹا ہو، یا پیچھے سے کٹا ہو، لمبائی میں کٹا ہو، یا گولائی میں کٹا ہو یا جس کی ناک کٹی ہو۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 906]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند الإمام أحمد: 1/80-108، سنن أبي داود: 2804، سنن النسائي: 4377، سنن الترمذي: 1498، سنن ابن ماجه: 3142، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح، امام حاکم رحمہ اللہ (4/224) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ابواسحاق ”مدلس“ ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی، امام دارقطنی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَلَمْ يَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو إِسْحَاقَ مِنْ شُرَيْح. (العلل: 3/238)۔ المستدرک للحاکم (4/224) میں ابن اشوع کا واسطہ گر گیا ہے، لیکن وہ سند قیس بن ربیع ضعیف عند الجمہور کی وجہ سے ”ضعیف“ ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5948
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا نُضَحِّي بِمُقَابَلَةٍ، وَلَا مُدَابَرَةٍ، وَلَا شَرْقَاءَ، وَلَا خَرْقَاءَ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَفِيهِ: عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہم مقابلہ اور مدابرہ کو (یعنی وہ جانور جس کے کان کے پچھلے حصے میں سے معمولی سا کاٹ کر اس کو لٹکنے کے لیے چھوڑ دیں) اور جس کا کان چیر دیا گیا ہو، اور جس کے آنکھ یا کان میں گول سوراخ کیا گیا ہو، اسے ذبح نہیں کرتے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی عبدالغفار بن قاسم ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأضاحي/حدیث: 5948]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (243/17)»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
حدیث نمبر: 14748
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، ثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ سَمُرَةَ بْنِ عَطِيَّةَ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: لَا يُضَحَّى بِمُقَابَلَةٍ وَلَا مُدَابَرَةٍ وَلَا شَرْقَاءَ وَلَا خَرْقَاءَ، وَسَلَمِ الْعَيْنِ وَالْأُذُنِ ".
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ آگے سے کٹے ہوئے کان والے جانور کی قربانی کی جائے، نہ پیچھے سے کٹے ہوئے کان والے کی، نہ چِرے ہوئے کان والے کی، نہ سوراخ شدہ کان والے کی“، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم قربانی کے جانور کی آنکھ اور کان کو اچھی طرح دیکھ بھال لیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14748]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 243، حدیث 676»