الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
29. باب ما جاء في النحل والهبات
عطیات اور ہبات (تحفوں) کے متعلق جو مروی ہے
شواہد الحدیث — المنتقى ابن الجارود حدیث نمبر 994 (کل: 8 مقامات، 6 کتب)
المنتقى ابن الجارود: 994
سنن ابن ماجہ: 2384
مسند اسحاق بن راہویہ: 496
مصنف ابن ابی شیبہ: 23078
حدیث نمبر: 994
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ، قَالَ: ثنا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ ، قَالَ: ثنا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ ، ح وَثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالا: أنا عِيسَى، عَنْ حُسَيْنٍ الْمُعَلِّمِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، وَابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ، قَالا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَحِلُّ لِرَجُلٍ أَنْ يُعْطِيَ عَطِيَّةً فَيَرْجِعُ فِيهَا إِلا الْوَالِدُ فِيمَا يُعْطِي وَلَدَهُ، وَمَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ فَيَرْجِعُ فِيهَا كَالْكَلْبِ أَكَلَ حَتَّى إِذَا نَمَّ، وَقَالَ عَلَى شِبَعٍ، قَاءَ ثُمَّ رَجَعَ فِي قَيْئِهِ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما اور سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی کے لیے جائز نہیں کہ وہ کسی کو تحفہ دے کر اس سے واپس لے لے، بجز والد کے، جو وہ اپنے بیٹے کو دیتا ہے، جو تحفہ دے کر واپس لیتا ہے، اس کی مثال کتے جیسی ہے، جو کھاتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے، تو قے کرتا ہے، پھر اسے چاٹ لیتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 994]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 2/27-78، سنن أبي داود: 3539، سنن النسائي: 3720، سنن الترمذي: 2132، سنن ابن ماجه: 2377، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن صحیح، اور امام حاکم رحمہ اللہ (2/46) نے صحیح الاسناد اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2384
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عَوْفٍ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَثَلَ الَّذِي يَعُودُ فِي عَطِيَّتِهِ كَمَثَلِ الْكَلْبِ أَكَلَ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ فَأَكَلَهُ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس شخص کی مثال جو ہبہ کر کے واپس لے اس کتے جیسی ہے جو خوب آسودہ ہو کر کھا لے، پھر قے کر کے اسے چاٹے“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2384]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنا عطیہ واپس لیتا ہے، وہ کتے کی طرح ہے، جو کھاتا رہتا ہے، جب سیر ہو جاتا ہے تو قے کر دیتا ہے، پھر اپنی قے کو دوبارہ کھانے لگ جاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2384]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 12305، ومصباح الزجاجة: 835)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/259، 430، 492) (صحیح)» (خلاس اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کے درمیان انقطاع ہے، اس لئے کہ خلاس نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کچھ نہیں سنا ہے، لیکن شواہد کی بناء پر یہ حدیث صحیح ہے، ملاحظہ ہو: الإرواء: 6 64 و سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 1699)۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 496
أَخْبَرَنَا النَّضْرُ، نا عَوْفُ بْنُ أَبِي جَمِيلَةَ الْأَعْرَابِيُّ، عَنْ خِلَاسِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (مَثَلُ الَّذِي يُعْطِي الْعَطِيَّةَ، ثُمَّ يَعُودُ فِيهَا كَمَثَلِ الْكَلْبِ يَأْكُلُ حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ، ثُمَّ يَعُودُ فِي قَيْئِهِ فَيَأْكُلُهُ) ) .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عطیہ دے کر واپس لینے والا اس کتے کے مثل ہے جو کھاتا رہتا ہے حتیٰ کہ جب وہ سیر ہو جاتا ہے، تو قے کر دیتا ہے اور پھر اس قے کو کھانے لگتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الهبة و فضلها/حدیث: 496]
تخریج الحدیث: «بخاري، كتاب الهبة، باب لا يحل لاحدان يرجع فى هبته وصدقته، رقم: 2623 . مسلم، كتاب الهبات، باب تحريم الرجوع فى الصدقة الهبة الخ، رقم: 1622 . سنن ابوداود، رقم: 3539 . سنن ابن ماجه، رقم: 2386 . مسند احمد: 175/2 .»
حدیث نمبر: 9552
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ عَوْفٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا خِلَاسٌ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي هِبَتِهِ، مَثَلُ الْكَلْبِ إِذَا شَبِعَ قَاءَ ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی کو ہدیہ دے کر واپس مانگ لے اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو خواب سیراب ہو کر کھائے اور جب پیٹ بھر جائے تو اسے قے کر دے اور اس قے کو چاٹ کر دوبارہ کھانے لگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9552]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد منقطع ، خلاس لم یسمع من أبي ھریرۃ ، قد توبع
حدیث نمبر: 10381
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قََالَ: حَدَّثَنَا عَوْفٌ ، عَنْ خِلَاسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قََالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَثَلُ الَّذِي يَعُودُ فِي هِبَتِهِ، كَمَثَلِ الْكَلْبِ أَكَلَ، حَتَّى إِذَا شَبِعَ قَاءَ، ثُمَّ عَادَ فِي قَيْئِهِ فَأَكَلَهُ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی کو ہدیہ دے کر واپس مانگ لے اس کی مثال اس کتے کی سی ہے جو خوب سیراب ہو کر کھائے اور جب پیٹ بھر جائے تو اسے قے کردے اور اس قے کو چاٹ کر دوبارہ کھانے لگے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 10381]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد منقطع، خلاس لم يسمع من أبي هريرة، وقد توبع
ترقیم عوامۃ: 22133 ترقیم الشثری: -- 23078
حدثنا ابو اسامة ، عن عوف ، عن خلاس ، عن ابي هريرة قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: مثل الذي يعود في عطيته مثل الكلب اكل، حتى إذا شبع قاء، ثم عاد في قيئه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (خلال).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط].
(٣) في [ز]: (قيه).
(٤) منقطع؛ خلاس لا يروي عن أبي هريرة، أخرجه أحمد (٧٥٢٤)، وابن ماجه (٢٣٨٤)، وإسحاق (٤٩٧)، والطحاوي (٤/ ٧٨).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ہبہ دے کر رجوع کرے اس کی مثال اس کتے کی ہے جو پیٹ بھرنے کے بعد قے کر دے پھر اپنی قے کو دوبارہ چاٹ لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23078]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن عدي: لخلاس بن عمرو هذا أحاديث صالحة لم أر بعامة حديثه بأسا . قال سعد الشثري: منقطع؛ خلاس لا يروي عن أبي هريرة .»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2384، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7640، 9682، 10525، 10526، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5813، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5032، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3898، 8963، ترقيم محمد عوامة: 22133»
«أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2384، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7640، 9682، 10525، 10526، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 5813، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5032، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3898، 8963، ترقيم محمد عوامة: 22133»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
حدیث نمبر: 2193
«إن مثل الذي يعود في عطيته كمثل الكلب أكل حتى إذا شبع قاء ثم عاد في قيئه فأكله»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ اس شخص کی مثال جو اپنا ہدیہ (عطیہ) دے کر واپس لے لیتا ہے، اس کتے کی طرح ہے جس نے کھایا، یہاں تک کہ جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی، پھر اپنی قے کی طرف لوٹا اور اسے دوبارہ کھا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2193]
”بلاشبہ اس شخص کی مثال جو اپنا ہدیہ (عطیہ) دے کر واپس لے لیتا ہے، اس کتے کی طرح ہے جس نے کھایا، یہاں تک کہ جب اس کا پیٹ بھر گیا تو اس نے قے کر دی، پھر اپنی قے کی طرف لوٹا اور اسے دوبارہ کھا لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2193]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هـ] عن أبي هريرة. الصحيحة 1699: حم.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 7686
«لا يرجع أحد في هبته إلا الوالد من ولده والعائد في هبته كالعائد في قيئه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی شخص اپنے ہبے (دیے ہوئے تحفے) میں واپسی نہیں کرے گا، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے، اور اپنے ہبے میں واپسی کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے دوبارہ کھا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7686]
”کوئی شخص اپنے ہبے (دیے ہوئے تحفے) میں واپسی نہیں کرے گا، سوائے باپ کے جو اپنی اولاد کو دی ہوئی چیز واپس لے سکتا ہے، اور اپنے ہبے میں واپسی کرنے والا اس شخص کی طرح ہے جو اپنی قے دوبارہ کھا لے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7686]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ن هـ] عن ابن عمرو. المشكاة 3020.»
قال الشيخ الألباني: صحيح