🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. في صدقة الفطر، (من) قال: نصف صاع بر
بعض حضرات فرماتے ہیں کہ صدقۃ الفطر نصف صاع گندم ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 10637 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 10637
سنن دارقطنی: 2125
سنن سعید بن منصور: 785
السنن الكبرى للبيهقي: 7726
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4442
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 10447 ترقیم الشثری: -- 10637
حدثنا محمد بن بكر، عن ابن جريج، عن عطاء، قال: " مدان من قمح، او صاع من تمر، او شعير"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (مدن).
(٢) في [أ، ح]: (شعير أو تمر).

حضرت عطاء فرماتے ہیں صدقۃ الفطر دومد گیہوں یا ایک صاع کھجور یا جو ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزكاة/حدیث: 10637]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 7821، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2085، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5765، ترقيم محمد عوامة: 10447»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 2100 ترقیم الرسالہ : -- 2125
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ الْمَرْوَزِيُّ ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ أَبِي الرَّبِيعِ ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنْبَأَ ابْنُ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ:" صَدَقَةُ الْفِطْرِ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ وَكَبِيرٍ، عَبْدٍ أَوْ حُرٍّ، مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: صدقہ فطر کی ادائیگی ہر مسلمان چھوٹے بڑے، آزاد غلام پر لازم ہو گی، جو گندم کے دو مد ہوں گے یا کھجور یا جو کا ایک صاع ہو گا۔ [سنن الدارقطني/ كتاب زكاة الفطر/حدیث: 2125]
ترقیم العلمیہ: 2100
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 3140، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2125، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 5772، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 10444، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7664»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 785 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 785
نا نا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ يَسَارِ بْنِ نُمَيْرٍ , قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ:" إِنَّ الرَّجُلَ لَيَأْتِينِي، فَيَسْأَلُنِي، فَأَحْلِفُ أَنْ لا أُعْطِيَهُ، ثُمَّ يَبْدُو لِي فَأُعْطِيهِ، فَإِذَا أَمَرْتُكَ أَنْ تُكَفِّرَ عَنِّي، فَأَطْعِمْ عَشَرَةَ مَسَاكِينَ، لِكُلِّ مِسْكِينٍ نِصْفُ صَاعٍ مِنْ قَمْحٍ، أَوْ صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ، أَوْ تَمْرٍ" .
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کبھی کوئی شخص میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے سوال کرتا ہے، تو میں قسم کھا لیتا ہوں کہ میں اسے کچھ نہیں دوں گا، پھر میرا دل بدل جاتا ہے اور میں اسے کچھ دے دیتا ہوں، پس جب میں تمہیں کہوں کہ میری طرف سے کفارہ ادا کر دینا، تو دس مساکین کو کھانا کھلا دینا، ہر مسکین کو آدھا صاع گیہوں یا ایک صاع جو یا کھجور۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 785]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 785، 787، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20035، 20105، وعبد الرزاق فى (مصنفه) برقم: 16075، 16076، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 12323»

الحكم على الحديث:
سنده صحيح.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7726
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ وَلَقَبُهُ حَمْدَانُ، ثنا دَاوُدُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، وَكَانَ مِنْ خِيَارِ النَّاسِ، ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ صَارِخًا بِبَطْنِ مَكَّةَ يُنَادِي أَنَّ صَدَقَةَ الْفِطْرِ حَقٌّ وَاجِبٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَغِيرٍ أَوْ كَبِيرٍ ذَكَرٍ أَوْ أُنْثَى حُرٍّ وَمَمْلُوكٍ حَاضِرٍ أَوْ بَادٍ، صَاعٌ مِنْ شَعِيرٍ أَوْ تَمْرٍ. وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ عَنْ حَمْدَانَ فَزَادَ فِيهِ مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ، وَقَالَهُ الْكُدَيْمِيُّ أَيْضًا، عَنْ دَاوُدَ بْنِ شَبِيبٍ، وَهَذَا حَدِيثٌ يَنْفَرِدُ بِهِ يَحْيَى بْنُ عَبَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ هَكَذَا، وَإِنَّمَا رَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَطَاءٍ مِنْ قَوْلِهِ فِي الْمُدَّيْنِ، وَعَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عُمَرِو بْنِ شُعَيْبٍ مَرْفُوعًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَائِرِ ألْفَاظِهِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان کرنے والے کو حکم دیا کہ وہ بطنِ مکہ میں یہ اعلان کرے کہ ”صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب ہے، وہ چھوٹا ہو یا بڑا، مذکر ہو یا مؤنث، آزاد ہو یا غلام، شہری ہو یا دیہاتی؛ ایک صاع جو یا ایک صاع کھجور سے۔“
اس حدیث کو ابن جریج سے اس طرح بیان کرنے میں یحییٰ بن عباد منفرد ہیں، دوسرے راویوں نے اسے ابن جریج سے، انہوں نے عطاء سے دو مد کے بارے میں ان کے اپنے قول کے طور پر روایت کیا ہے، اور ابن جریج سے، انہوں نے عمرو بن شعیب سے باقی الفاظ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوعاً روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الزكاة/حدیث: 7726]
تخریج الحدیث: «منكر۔ أخرجه الحاكم»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4442
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ فِي زَكَاةِ الْفِطْرِ قَالَ: مُدَّانِ مِنْ قَمْحٍ أَوْ صَاعٌ مِنْ تَمْرٍ أَوْ شَعِيرٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ أَبُو أُمَيَّةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ صدقہ فطر کے بارے میں یہ فرماتے ہیں: یہ گندم کے دو مد ہوں گے، یا کھجور، یا جو کا ایک صاع ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالکریم ابوامیہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4442]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (9535)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں