🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
151. من قال: إذا وقف بعرفة قبل أن يطلع الفجر فقد أدرك
جو شخص طلوع فجر سے پہلے عرفہ پہنچ گیا اس نے وقوف عرفہ کو پا لیا
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 14191 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 14191
صحیح ابن خزیمہ: 2822
مسند امام شافعی: 993
السنن الكبرى للبيهقي: 9820
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1233
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2580
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13853 ترقیم الشثری: -- 14191
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو خالد، عن حجاج، عن ابن ابي مليكة، عن ابن عباس ، وابن الزبير ، قالا: " من وطئ عرفة بليل فقد ادرك الحج"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (مكيكة).
(٢) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص رات کے وقت میں عرفہ پہنچ گیا اس نے حج کو پا لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14191]
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 9922، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2519، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14195، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11496، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5329، 6302، ترقيم محمد عوامة: 13853»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2822
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الْمَكِّيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنِ الثَّوْرِيِّ . ح وحَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى . ح وحَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، قَالا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ . ح وحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، وَهَذَا حَدِيثُ بُنْدَارٍ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَطَاءٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْمُرَ ، قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَرَفَةَ، وَأَتَاهُ أُنَاسٌ مِنْ أَهْلِ نَجْدٍ، وَهُمْ بِعَرَفَةَ، فَسَأَلُوهُ فَأَمَرَ مُنَادِيًا، فَنَادَى، " الْحَجُّ عَرَفَةُ، مَنْ جَاءَ لَيْلَةَ جَمْعٍ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، أَيَّامُ مِنًى ثَلاثَةٌ، فَمَنْ تَعَجَّلَ فِي يَوْمَيْنِ، فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ، وَمَنْ تَأَخَّرَ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ"، وَأَرْدَفَ رَجُلا يُنَادِي ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: هَذِهِ اللَّفْظَةُ الْحَجُّ عَرَفَةُ مِنَ الْجِنْسِ الَّذِي أَعْلَمْتُ فِي كِتَابِ الإِيمَانِ أَنَّ الاسْمَ بِاسْمِ الْمَعْرِفَةِ قَدْ يَقَعُ عَلَى بَعْضِ أَجْزَاءِ الشَّيْءِ ذِي الشُّعَبِ وَالأَجْزَاءِ، قَدْ أَوْقَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اسْمَ الْحَجَّ بِاسْمِ الْمَعْرِفَةِ عَلَى عَرَفَةَ، أَرَادَ الْوُقُوفَ بِهَا وَلَيْسَ الْوُقُوفُ بِعَرَفَةَ جَمِيعَ الْحَجِّ، إِنَّمَا هُوَ بَعْضُ أَجْزَائِهِ لا كُلُّهُ، وَقَدْ بَيَّنْتُ مِنْ هَذَا الْجِنْسِ فِي كِتَابِ الإِيمَانِ مَا فِيهِ الْغُنْيَةِ وَالْكِفَايَةِ لِمَنْ وَفَّقَهُ اللَّهُ لِلإِرْشَادِ وَالصَّوَابِ
سیدنا عبدالرحمٰن بن یعمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس عرفات میں حاضر ہوا اور آپ کے پاس نجد کے کچھ لوگ بھی حاضر ہوئے جبکہ وہ بھی عرفات ہی میں تھے۔ اُنھوں نے آپ سے سوال کیا تو آپ نے منادی کرنے والے کو حُکم دیا تو اُس نے یہ اعلان کیا کہ ”حج عرفہ ہے۔ جو شخص مزدلفہ کی رات طلوع فجر سے پہلے پہلے عرفات گیا تو اُس نے حج پالیا منیٰ میں ٹھہرنے کے تین دن ہیں۔ پھر جو شخص دو دن میں جلدی کرے تو اس پر کوئی گناہ نہیں اور جوتأخیر کرے (تیسرا دن بھی منیٰ میں گزارے) تو اس پر بھی کوئی گناہ نہیں ہے۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو اپنے پیچھے سواری پر بٹھا لیا جو یہ اعلان کر رہا تھا۔ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ یہ الفاظ ”حج عرفہ ہے“ یہ مسئلہ اسی قسم سے ہے جسے میں کتاب الایمان میں بیان کر چکا ہوں کہ کبھی الف لام کے ساتھ معرفہ بننے والے اسم کا اطلاق پوری چیز کی بجائے اس کے کسی جز اور حصّے پر بھی ہوجاتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ”الحج“ کہہ کر مراد عرفات کا وقوف لیا ہے حالانکہ وقوف عرفات مکمّل حج نہیں ہے بلکہ یہ توحج کا ایک حصّہ ہے۔ میں نے کتاب الایمان میں یہ قسم بیان کردی ہے، جس شخص کو اللہ تعالیٰ نے دینی سمجھ بوجھ اور درست راستے کی ہدایت دی ہو اُس کے لئے یہی کافی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر أفعال اختلف الناس فى إباحته للمحرم، نصت سنة النبى صلى الله عليه وسلم أو دلت على إباحتها/حدیث: 2822]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 515، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2822، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3892، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1709، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 3016، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1949، والترمذي فى (جامعه) برقم: 889، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2516، وأحمد فى (مسنده) برقم: 19075»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 993
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ: أَنَّهُ قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ لَيْلَةَ النَّحْرِ مِنَ الْحَاجِّ فَوَقَفَ بِجِبَالِ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ عَرَفَةَ فَيَقِفُ بِهَا قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ، فَلْيَأْتِ الْبَيْتَ فَلْيَطُفْ بِهِ سَبْعًا وَلْيَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، ثُمَّ لِيَحْلِقْ أَوْ يُقَصِّرْ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَنْحَرْهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ وَسَعْيِهِ فَلْيَحْلِقْ أَوْ يُقَصِّرْ، ثُمَّ لِيَرْجِعْ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ أَدْرَكَهُ الْحَجُّ قَابِلًا فَلْيَحْجُجْ إِنِ اسْتَطَاعَ وَلْيُهْدِ. فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ.
نافع رحمہ اللہ، ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا، جس حج کرنے والے نے قربانی کی رات عرفہ کے پہاڑوں میں ٹھہرے ہوئے طلوع فجر سے پہلے پالی تو اس نے حج پالیا، اور جس نے عرفہ کو نہ پایا کہ طلوع فجر سے پہلے وہاں ٹھہر جائے تو اس کا حج فوت ہوگیا۔ اسے چاہیے کہ وہ بیت اللہ آئے اس کے سات چکر کاٹے اور صفا مروہ کی سات چکروں میں سعی کرے پھر اگر چاہے تو بال منڈوادے اگر چاہے تو کتروا دے۔ اور اگر اس کے پاس قربانی ہے تو بال مونڈنے سے پہلے اسے نحر کرے۔ اور جب طواف اور سعی سے فارغ ہو جائے تو بال منڈوائے یا کتروائے۔ پھر اپنے گھر لوٹ آئے۔ اگر آئندہ سال حج پالے تو طاقت ہے تو حج کرے اور قربانی بھی، اگر قربانی نہیں پاتا تو اس کے بدلے میں تین روزے حج کے دنوں میں اور سات گھر آکر رکھے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الحج /حدیث: 993]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح أخرجہ البیہقی: 5 / 174، وفی معرفۃ السنن والآثار لہ (3132) وابن ابی شیبہ (13672) والدارقطنی: (2 / 241).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9820
أَخْبَرَنَا أَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، أنبأ عَلِيُّ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، أنبأ إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَاءَ، حَدَّثَنِي عَمِّي جُوَيْرِيَةُ بْنُ ⦗٢٨٤⦘ أَسْمَاءَ، عَنْ نَافِعٍ أَنَّ عَبْدَ اللهِ كَانَ يَقُولُ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، ثنا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ:" مَنْ أَدْرَكَ لَيْلَةَ النَّحْرِ مِنَ الْحَاجِّ فَوَقَفَ بِجِبَالِ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ، فَلْيَأْتِ الْبَيْتَ فَلْيَطُفْ بِهِ سَبْعًا وَيَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، ثُمَّ لِيَحْلِقْ أَوْ يُقَصِّرْ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيُهُ فَلْيَنْحَرْهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ وَسَعْيِهِ فَلْيَحْلِقْ أَوْ يُقَصِّرْ، ثُمَّ لِيَرْجِعْ إِلَى أَهْلِهِ فَإِنْ أَدْرَكَهُ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ فَلْيَحُجَّ إِنِ اسْتَطَاعَ وَلْيُهْدِ فِي حَجِّهِ فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ".
نافع ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نقل فرماتے ہیں کہ حاجیوں میں سے جس نے قربانی کی رات کو پا لیا اور طلوع فجر سے پہلے عرفہ کے پہاڑوں میں وقوف کیا، اس نے حج کو پا لیا اور جو طلوع فجر سے پہلے وقوفِ عرفہ کو نہ پا سکا، اس کا حج رہ گیا۔ وہ بیت اللہ میں آ کر سات چکر لگائے اور صفا و مروہ کی سات چکر سعی کرے، پھر اگر چاہے تو سر منڈوائے یا بال کتروائے، اور اگر اس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو تو سر منڈوانے سے پہلے اسے ذبح کرے، پھر جب طواف اور سعی سے فارغ ہو جائے تو سر منڈوائے یا بال کتروائے، پھر اپنے گھر واپس لوٹ جائے۔ اگر آئندہ سال حج کے ایام اس کو پا لیں اور اس میں طاقت ہو یعنی زادِ راہ ہو تو حج اور قربانی کرے، اگر قربانی میسر نہ ہو تو تین دن کے روزے ایامِ حج میں رکھے اور سات روزے گھر واپس آ کر رکھ لے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 9820]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الشافعي 581»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1233
وَقَالَ مُسَدَّدٌ أَيْضًا: حَدَّثَنَا خَالِدٌ - هُوَ الطَّحَّانُ - ثَنَا حُمَيْدٌ - هُوَ الطَّوِيلُ - عَنْ بَكْرٍ - هُوَ ابْنُ عَبْدِ اللهِ الْمُزَنِيُّ - عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَنْ أَدْرَكَ عَرَفَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ فَاتَهُ عَرَفَةُ، فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ.
(صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ) .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس شخص نے عرفات (کا وقوف) پا لیا، اس نے یقیناً حج پا لیا اور جس سے عرفات (کا قیام) رہ گیا، اس کا حج (ادا ہونے سے) فوت ہو گیا۔“
یہ روایت سنداً صحیح اور موقوف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الحج/حدیث: 1233]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: (صَحِيحٌ مَوْقُوفٌ) .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: صحيح موقوف (المطالب العالية، ج 7، ص 7)»
«قال ابن حزم: ضعفه (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 6)»
«قال ابن حزم: ضعفه (عمدة القاري شرح صحيح البخاري، ج 10، ص 6)»
«0»

الحكم على الحديث:
صحيح موقوف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2580
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: مَنْ "أَدْرَكَ عَرَفَةَ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ فَاتَهُ عَرَفَةُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ مَوْقُوفًا بِسَنَدٍ صَحِيحٍ.
وَالْبَيْهَقِيُّ فِي الْكُبْرَى وَلَفْظُهُ: "مَنْ أَدْرَكَ لَيْلَةَ النَّحْرِ مِنَ الْحَاجِّ فَوَقَفَ بِجِبَالِ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ أَدْرَكَ الْحَجَّ، وَمَنْ لَمْ يُدْرِكْ عَرَفَةَ قَبْلَ أَنْ يَطْلُعَ الْفَجْرُ فَقَدْ فَاتَهُ الْحَجُّ فَلْيَأْتِ الْبَيْتَ فَلْيَطُفْ بِهِ سَبْعًا، وَيَطُوفُ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ سَبْعًا، ثُمَّ لْيَحْلِقْ أَوْ لِيُقَصِّرْ إِنْ شَاءَ، وَإِنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ فَلْيَنْحَرْهُ قَبْلَ أَنْ يَحْلِقَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ طَوَافِهِ وَسَعْيِهِ فَلْيَحْلِقْ أَوْ لِيُقَصِّرْ، ثُمَّ لْيَرْجِعْ إِلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ أَدْرَكَهُ الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ فَلْيَحُجَّ إِنِ اسْتَطَاعَ، وَلْيُهْدِ فِي حَجِّهِ، فَإِنْ لَمْ يَجِدْ هَدْيًا فَلْيَصُمْ عَنْهُ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةً إِذَا رَجَعَ إِلَى أَهْلِهِ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”جس نے عرفہ کا وقوف پا لیا، اس نے حج پا لیا اور جس سے عرفہ کا وقوف رہ گیا، اس کا حج فوت ہو گیا“، اسے امام مسدد نے بسندِ صحیح موقوفاً روایت کیا ہے، نیز امام بیہقی نے السنن الکبریٰ میں ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ ”حجاج میں سے جو شخص قربانی کی رات طلوعِ فجر سے پہلے میدانِ عرفات پہنچ کر وقوف کر لے، اس نے یقیناً حج کو پا لیا، اور جو فجر طلوع ہونے سے پہلے عرفہ نہ پہنچ سکے، اس کا حج فوت ہو گیا، پس اسے چاہیے کہ وہ بیت اللہ آ کر سات مرتبہ اس کا طواف کرے اور صفا و مروہ کے درمیان سات چکر سعی کرے، پھر اگر چاہے تو سر منڈوائے یا بال کتروائے، اور اگر اس کے ساتھ قربانی کا جانور ہو تو اسے سر منڈوانے سے پہلے ذبح کرے، پھر جب اپنے طواف اور سعی سے فارغ ہو جائے تو سر منڈوائے یا بال چھوٹے کروائے اور پھر اپنے گھر والوں کی طرف لوٹ جائے، پھر اگر اگلے سال حج کی استطاعت پائے تو حج کرے اور اس میں قربانی پیش کرے، لیکن اگر اسے قربانی میسر نہ ہو تو وہ حج کے ایام میں تین دن اور اپنے گھر واپسی پر سات روزے رکھے۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2580]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد موقوفا بسند صحيح»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 2975، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 1»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں