🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
127. في الرجل ما له من امرأته إذا كانت حائضا؟
آدمی حیض کی حالت میں بیوی کے ساتھ کیا کر سکتا ہے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 17663 (کل: 11 مقامات، 9 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 17663
سنن ابوداود: 213
بلوغ المرام: 127
سنن دارمی: 1082
مسند احمد: 86
الفتح الربانی: 879
سنن سعید بن منصور: 3320
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1467، 1548
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 730، 738
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17089 ترقیم الشثری: -- 17663
حدثنا حدثنا وكيع، عن الاوزاعي، عن ميمون بن مهران، عن عائشة : انها سئلت، " ما للرجل من امراته وهي حائض؟ قالت: ما فوق الإزار"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت میمون بن مہران کہتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا گیا کہ حیض کی حالت میں آدمی بیوی سے کیا فائدہ اٹھا سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ازار سے اوپر کا حصہ اس کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17663]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 1079، 1078، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2144، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1424، 9243، ترقيم محمد عوامة: 17089»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ الْيَزَنِيُّ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ سَعْدٍ الْأَغْطَشِ وَهُوَ ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَائِذٍ الْأَزْدِيِّ، قَالَ هِشَامٌ وَهُوَ ابْنُ قُرْطٍ أَمِيرُ حِمْصَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ، قَالَ:" سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَمَّا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، قَالَ: فَقَالَ: مَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَالتَّعَفُّفُ عَنْ ذَلِكَ أَفْضَلُ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: وَلَيْسَ هُوَ يَعْنِي الْحَدِيثَ بِالْقَوِيِّ.
معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: مرد کے لیے اس کی حائضہ بیوی کی کیا چیز حلال ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لنگی (تہبند) کے اوپر کا حصہ جائز ہے، لیکن اس سے بھی بچنا افضل ہے۔‏‏‏‏“ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 213]
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ایام حیض میں مرد کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تہہ بند سے اوپر اوپر۔ (حلال ہے) تاہم اس سے بچنا افضل ہے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”یہ حدیث قوی نہیں۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أخرجه: الطبراني فى الكبير: 20/ 100، ح: 194 من طريق آخر عن عبدالرحمٰن ابن عائذ به وهو لم يدرك معاذ بن جبل كما فى جامع التحصيل للعلائي، ص: 223، تفرد به أبو داود، (تحفة الأشراف: 11332) (ضعیف)» ‏‏‏‏
سعدالأغطش لین الحدیث اور بقیہ مدلس ہیں۔
وضاحت: عورت جب مخصوص ایام میں ہو تو (جماع کے بغیر) مباشرت جائز ہے جیسا کہ حدیث ۲۱۲ میں ذکر ہوا۔ مذکورہ حدیث ضعیف ہے، جیسا کہ حدیث میں بیان بھی ہوا کہ امام ابوداؤد کہتے ہیں: یہ حدیث قوی نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: ضعيف
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
عبد الرحمٰن بن عائذ لم يدرك معاذ بن جبل رضي اللّٰه عنه،قاله أبو حاتم الرازي (المراسيل ص 125 رقم: 448)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 21

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 127
وعن معاذ بن جبل رضي الله تعالى عنه أنه سأل النبي صلى الله عليه وآله وسلم: ما يحل للرجل من امرأته وهي حائض؟ فقال: «‏‏‏‏ما فوق الإزار» ‏‏‏‏. رواه أبو داود وضعفه.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ ”جب عورت ایام ماہواری میں ہو تو عورت کی اپنے شوہر کے لیے کیا کیا چیز حلال ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” پاجامہ یا تہبند میں جسم کا جتنا حصہ ہے اسے چھوڑ کر باقی حصہ اس کے لیے حلال ہے۔“ اسے ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
«وَعَنْ» اور سے – «مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ» معاذ بن جبل – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «أَنَّهُ» کہ بے شک انہوں نے – «سَأَلَ» پوچھا – «النَّبِيَّ» نبی سے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر اور سلامتی – «مَا» کیا – «يَحِلُّ» حلال ہے – «لِلرَّجُلِ» آدمی کے لیے – «مِنْ» سے – «امْرَأَتِهِ» اس کی عورت (بیوی) – «وَ» اور – «هِيَ» وہ – «حَائِضٌ» حائضہ ہو؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا – «مَا» جو – «فَوْقَ» اوپر ہے – «الْإِزَارِ» تہبند کے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «أَبُو دَاوُدَ» ابو داود نے – «وَ» اور – «ضَعَّفَهُ» اسے ضعیف قرار دیا ہے۔
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا: آدمی کے لیے اپنی بیوی سے کیا حلال ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟ تو آپ نے فرمایا: ”جو تہبند سے اوپر ہے۔“ اسے ابو داود نے روایت کیا ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 127]
تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الطهارة، باب في المذي، حديث: 213* عبدالرحمن بن عائذ أحد رواة السند لم يدرك معاذ بن جبل رضي الله عنه، انظر جامع التحصيل، ص: 223.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1082
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، عَنْ الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ "يُبَاشِرُ الْمَرْأَةَ مِنْ نِسَائِهِ فَوْقَ الْإِزَارِ وَهِيَ حَائِضٌ".
ام المومنین سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیویوں میں سے کسی کے بھی ساتھ حالت حیض میں ازار کے اوپر سے مباشرت فرما لیتے تھے۔ [سنن دارمي/من كتاب الطهارة/حدیث: 1082]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1086] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسند الموصلي 7082] ، [صحيح ابن حبان 1368] و [بيهقي 191/7]

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 86
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ عَمْرٍو الْبَجَلِيَّ يُحَدِّثُ، عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ سَأَلُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ ، فَقَالُوا لَهُ: إِنَّمَا أَتَيْنَاكَ نَسْأَلُكَ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا، وَعَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَعَنِ الرَّجُلِ مَا يَصْلُحُ لَهُ مِنَ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، فَقَالَ: أَسُحَّارٌ أَنْتُمْ؟! لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا نُورٌ، فَمَنْ شَاءَ نَوَّرَ بَيْتَهُ"، وَقَالَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ:" يَغْسِلُ فَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا"، وَقَالَ فِي الْحَائِضِ:" لَهُ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
ایک مرتبہ کچھ لوگ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کرنے لگے کہ ہم آپ سے تین سوال پوچھنے کے لئے حاضر ہوئے ہیں۔ گھر میں نفلی نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ غسل جنابت کا کیا طریقہ ہے؟ اگر عورت ”ایام“ میں ہو تو مرد کے لئے کہاں تک اجازت ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ آپ لوگ بڑے عقلمند محسوس ہوتے ہیں، میں نے ان چیزوں سے متعلق جب سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا، اس وقت سے لے کر آج تک مجھ سے کسی نے یہ سوال نہیں پوچھا جو آپ لوگوں نے پوچھا ہے اور فرمایا کہ انسان گھر میں جو نفلی نماز پڑھتا ہے تو وہ نور ہے اس لئے جو چاہے اپنے گھر کو منور کر لے، غسل جنابت کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرمایا پہلے اپنی شرمگاہ کو دھوئے، پھر وضو کرے اور پھر اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈال کر حسب عادت غسل کرے اور ایام والی عورت کے متعلق فرمایا کہ ازار سے اوپر کا جتنا حصہ ہے، مرد اس سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 86]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لجهالة الرجل الذى روى عنه عاصم. وقوله : يغسل فرجه ثم يتوضأ .... له ما فوق الازار صحيح بالشواهد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 879
عَنْ شُعْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ عَاصِمَ بْنَ عُمْرٍو الْبَجَلِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ سَأَلُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالُوا لَهُ: إِنَّمَا أَتَيْنَاكَ نَسْأَلُكَ عَنْ ثَلَاثٍ، عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا وَعَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ وَعَنِ الرَّجُلِ مَا يَصْلُحُ لَهُ مِنْ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا، فَقَالَ: أَسُحَّارٌ أَنْتُمْ؟ لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: ( (صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا نُورٌ، فَمَنْ شَاءَ نَوَّرَ بَيْتَهُ) ) وَقَالَ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ: ( (يَغْسِلُ فَرْجَهُ ثُمَّ يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا) ) وَقَالَ فِي الْحَائِضِ: ( (لَهُ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ) )
عاصم بن عمرو بَجَلی، اس آدمی سے بیان کرتے ہیں، جو ان لوگوں میں سے تھا، جنھوں نے سیدنا عمر بن خطاب ؓ سے سوال کیا تھا: ہم آپ کے پاس تین چیزوں کے بارے میں سوال کرنے کے لیے آئے ہیں: بندے کا اپنے گھر میں نفلِیْ نماز پڑھنا کیسا ہے، غسل جنابت کا کیا طریقہ ہے اور خاوند کے لے حائضہ بیوی سے کیا کچھ جائز ہے۔ سیدنا عمر ؓ نے کہا: کیا تم لوگ جادو گر ہو؟ تم نے مجھ سے وہ سوالات کیے ہیں کہ جب سے میں نے ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا تھا، اس وقت سے کسی نے یہ سوالات نہیں کیے، بہرحال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بندے کا گھر میں نفلی نماز ادا کرنا، یہ نور ہے، جو چاہے اپنے گھر کو منوّر کرتا رہے۔ غسلِ جنابت کے بارے میں فرمایا: جنبی آدمی اپنی شرمگاہ دھوئے، پھر وضو کرے اور سر پر تین دفعہ پانی بہائے۔ اور حائضہ کے بارے میں فرمایا: اس کے ازار سے اوپر والا حصہ خاوند کے لیے جائز ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 879]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه عاصم بن عمرو۔ أخرجه ابن ماجه: 1375، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة:86 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 86»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لجھالة الرجل الذي روي عنه عاصم بن عمرو۔ أخرجه ابن ماجه: 1375
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2143 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3320
نا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْبَجَلِيِّ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: خَرَجَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَسَأَلَهُمْ:" مِنْ أَيْنَ أَنْتُمْ؟" فَقَالُوا: مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ، فَقَالَ:" أَبِإِذْنِي جِئْتُمْ؟" قَالُوا: نَعَمْ، فَسَأَلُوهُ مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، وَعَنْ غُسْلِ الْجَنَابَةِ، وَعَنْ صَلاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ، فَقَالَ لَهُمْ:" أَسَحَرَةٌ أَنْتُمْ؟" فَقَالُوا: لا وَاللَّهِ، وَمَا نَحْنُ بِسَحَرَةٍ، فَقَالَ:" لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ خِصَالٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ جَمِيعًا بَعْدَ إِذْ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَيْرُكُمْ، أَمَّا " مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَمَا فَوْقَ الإِزَارِ، وَأَمَّا صَلاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ فَنُورٌ، فَنَوِّرُوا بُيُوتَكُمْ، وَأَمَّا الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَتَوَضَّأْ وُضُوءَ الصَّلاةِ، ثُمَّ اغْسِلْ رَأْسَكَ ثَلاثًا، ثُمَّ أَفِضْ عَلَى سَائِرِ جَسَدِكَ" .
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”مرد حائضہ عورت سے صرف ازار کے اوپر مباشرت کرے، گھر میں نماز پڑھنا روشنی ہے، غسل جنابت میں وضو کرے پھر سر اور پورے جسم پر پانی بہائے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 3320]
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 260، 261، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1375، 1375 م، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2143، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1523، وأحمد فى «مسنده» برقم: 87، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 49، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"، 168، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 987، 988، 1238، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 699، 704، 6521، 17103، وأخرجه الطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4377، 4378، 4379، 4380»
وضاحت: وضاحت: اثر عاصم بن عمرو سنداً ضعیف ہے، لیکن اس کا متن متواتر صحیح احادیث سے تقویت یافتہ ہے، اس لیے فقہی استنباط اور تعلیم و فہم کے لیے قابلِ قبول اور مفید ہے، خود سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا اسلوب و حکمت بھی اس میں نمایاں ہے

فائدہ: سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کا ایک فقہی و تربیتی مجلسی بیان ہے۔ اس میں متعدد عبادات اور احکامِ طہارت سے متعلق سوالات کا جواب دیا گیا، اور ساتھ ہی اس کے انداز سے تعلیم، فہم اور ادبِ سوال کی روح بھی جھلکتی ہے۔ یہ اثر صحابہ کے تعلیمی اسلوب، فقیہی اجتہاد، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی علم کی روایت کا عملی مظہر ہے۔ اضافی نکتہ: جب عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: "أسحرة أنتم؟" (کیا تم لوگ جادوگر ہو؟) تو یہ طنز نہیں بلکہ حیرت اور تعجب کا اظہار تھا کہ: "تم نے وہ سوال کیے جنہیں آج تک کسی نے ایک ساتھ نہیں پوچھا" یہ سوال کرنے والوں کی علمی طلب کی تعریف بھی ہے اور علم کی حرمت کا اظہار بھی۔
✅ نتیجہ: یہ اثر: سنداً حسن کے درجہ کے قریب ہے (روایات کے مجموعے میں) اور صحابی جلیل کا جامع علمی بیان ہے اس میں طہارت، حیض، اور نماز کے احکام نہایت جامع، مختصر اور اصولی انداز میں سکھائے گئے ہیں ساتھ ہی تعلیم کا ادب، سوال کا اسلوب، اور سنتِ نبوی کی پیروی کا ایک خوبصورت نمونہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
إسناده مرسل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1467
وَعَنْ رَجُلٍ مِنَ الْقَوْمِ الَّذِينَ سَأَلُوا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَقَالُوا لَهُ: إِنَّا أَتَيْنَاكَ نَسْأَلُكُ عَنْ ثَلَاثٍ: عَنْ صَلَاةِ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا، وَعَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَعَنِ الرَّجُلِ مَا يَصْلُحُ لَهُ مِنَ امْرَأَتِهِ إِذَا كَانَتْ حَائِضًا. فَقَالَ: أَسُحَّارٌ أَنْتُمْ؟ لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ شَيْءٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا نُورٌ، فَمَنْ شَاءَ نَوَّرَ بَيْتَهُ، وَقَالَ فِيهِ: الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ يَغْسِلُ فَرْجَهُ وَيَتَوَضَّأُ، ثُمَّ يُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثًا، وَقَالَ فِي الْحَائِضِ: لَهُ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ.
قُلْتُ: رَوَى ابْنُ مَاجَهْ مِنْهُ قِصَّةَ الصَّلَاةِ فِي الْبَيْتِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ هَكَذَا عَنْ رَجُلٍ لَمْ يُسَمِّهِ، عَنْ عَمْرٍو.
ان افراد میں سے ایک صاحب بیان کرتے ہیں: جنہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تھا، اُن لوگوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے یہ کہا: ہم آپ کے پاس اس لیے آئے ہیں، تاکہ آپ سے تین چیزوں کے بارے میں سوال کریں، یہ کہ آدمی کا اپنے گھر میں نقل نماز ادا کرنا، غسل جنابت، اور جب عورت حیض کی حالت میں ہو، تو مرد اس کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھ سکتا ہے؟ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا تم لوگ جادوگر ہو؟ جب سے میں نے ان چیزوں کے بارے میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، اُس کے بعد کبھی کسی نے، اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا، اور اب تم نے مجھ سے (ان امور کے بارے میں) سوال کیا ہے، پھر انہوں نے بتایا: آدمی کا اپنے گھر میں نفل ادا کرنا نور ہے، اب جو شخص چاہے، وہ اپنے گھر کو نورانی کر دے، اس روایت میں انہوں نے یہ فرمایا: غسل جنابت کا طریقہ یہ ہے کہ آدمی اپنی شرمگاہ دھوئے گا، وضو کرے گا، اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالے گا، حیض والی عورت کے بارے میں انہوں نے یہ فرمایا: تہ بند سے اوپر، اُس کے ساتھ تعلق رکھا جا سکتا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:): میں یہ کہتا ہوں: امام ابن ماجہ نے اس میں سے ”گھر میں نماز ادا کرنے“ کا واقعہ روایت کیا ہے،
یہ روایت امام أحمد نے اسی طرح ایک شخص کے حوالے سے، عمرو سے نقل کی ہے، اور انہوں نے اُس شخص کا نام بیان نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1467]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1548
عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ عُمَرَ قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ قَالَ:" مَا فَوْقَ الْإِزَارِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عاصم بن عمر بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے یہ بات بیان کی ہے: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: مرد کے لیے اپنی بیوی کے ساتھ کس حد تک تعلق رکھنا جائز ہے؟ جبکہ عورت حیض کی حالت میں ہو؟ تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تہبند کے اوپر۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1548]

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 730
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ .
قَالَ أَبُو دَاوُدَ: وَثَنَا زُهَيْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ عَمْرٍو الْبَجَلِيِّ ، عَنِ النَّفَرِ الَّذِينَ أَتَوْا عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - فَقَالُوا: "يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْنَاكَ نَسْأَلُكَ عَنْ ثَلَاثِ خِصَالٍ: مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ، وَعَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، وَعَنْ قِرَاءَةِ الْقُرْآنِ فِي الْبُيُوتِ. فَقَالَ عُمَرُ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -: سُبْحَانَ اللَّهِ! أَسَحَرَةٌ أَنْتُمْ؟ لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ شَيْءٍ سَأَلْتُ عَنْهُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا سَأَلَنِي عَنْهُ أَحَدٌ بَعْدُ. فَقَالَ: أَمَّا مَا يَحِلُّ لِلرَّجُلِ مِنِ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ فَمَا فَوْقَ الْإِزَارِ، وَأَمَّا الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَيَغْسِلُ يَدَيْهِ وَفَرْجَهُ، ثُمَّ يَتَوَضَّأُ وَيُفِيضُ عَلَى رَأْسِهِ وَجَسَدِهِ الْمَاءَ، وَأَمَّا قِرَاءَةُ الْقُرْآنِ فَنُورٌ لِمَنْ شَاءَ نَوَّرَ بَيْتَهُ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ عَمْرٍو، عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَى عُمَرَ قَالَ: "جَاءَ نَفَرٌ مِنْ أَهْلِ الْعِرَاقِ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ فَقَالَ لَهُمْ: بِإِذْنٍ جِئْتُمْ؟ قَالُوا: نَعَمْ. قَالَ: مَا جَاءَ بِكُمْ؟ قَالُوا: جِئْنَاكَ نَسْأَلُكَ عَنْ ثَلَاثٍ. قَالَ: مَا هُنَّ؟ قَالُوا: صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ مَا هِيَ؟ وَمَا يَصْلُحُ لِلرَّجُلِ مِنَ امْرَأَتِهِ وَهِيَ حَائِضٌ؟ وَعَنِ الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ. فَقَالَ: أَسَحَرَةٌ أَنْتُمْ؟! قَالُوا: لَا، وَاللَّهِ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مَا نَحْنُ بِسَحَرَةٍ. قَالَ: لَقَدْ سَأَلْتُمُونِي عَنْ ثَلَاثٍ مَا سَأَلَنِي عَنْهُنَّ أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ عَنْهُنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَكُمْ، أَمَّا صَلَاةُ الرَّجُلِ فِي بَيْتِهِ تَطَوُّعًا فَنَوِّرْ بَيْتَكَ مَا اسْتَطَعْتَ، وَأَمَّا الْحَائِضُ فَلَكَ مَا فَوْقَ الْإِزَارِ وَلَيْسَ لَكَ مِمَّا تَحْتَهُ شَيْءٌ، وَأَمَّا الْغُسْلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فَتُفْرِغُ بِشِمَالِكَ عَلَى يَمِينِكَ فَتَغْسِلُهَا، ثُمَّ تُدْخِلُ يَدَكَ فِي الْإِنَاءِ فَتَغْسِلُ وَجْهَكَ وَمَا أَصَابَكَ، ثُمَّ تَوَضَّأْ وُضُوءَكَ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ تُفْرِغُ عَلَى رَأْسِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ تُدَلِّكُ رَأْسَكَ كُلَّ مَرَّةٍ، ثُمَّ تَغْسِلُ سَائِرَ جَسَدِكَ ".
وَرَوَاهُ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ، وَمُسَدَّدٌ، وَسَيَأْتِي لَفْظُهُمَا فِي صَلَاةِ التَّطَوُّعِ.
قُلْتُ: رَوَاهُ ابْنُ مَاجَهْ فِي سُنَنِهِ بِاخْتِصَارٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْحُسَيْنِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ بِهِ.
وَعَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ طَارِقٍ ، عَنْ عَاصِمٍ بِهِ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ عراق کے چند لوگ ان کے پاس حاضر ہوئے اور عرض کی: ”اے امیر المومنین! ہم آپ کی خدمت میں تین باتوں کے متعلق دریافت کرنے آئے ہیں: ایک یہ کہ جب عورت حیض کی حالت میں ہو تو مرد کے لیے اس کے ساتھ کس حد تک میل جول جائز ہے؟ دوسرا جنابت کے غسل کا طریقہ کیا ہے؟ اور تیسرا گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت کا کیا حکم ہے؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (تعجب سے) فرمایا: «سُبْحَانَ اللَّهِ» ”سبحان اللہ! کیا تم جادوگر ہو؟ تم نے مجھ سے ان باتوں کے بارے میں سوال کیا ہے جن کے متعلق میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا تھا اور میرے بعد آج تک کسی اور نے مجھ سے ان کے بارے میں نہیں پوچھا تھا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا: ”رہی بات حیض کی حالت میں بیوی سے میل جول کی، تو مرد کے لیے تہبند سے اوپر کا حصہ (جائز) ہے، اور جنابت کے غسل کا طریقہ یہ ہے کہ (پہلے) اپنے دونوں ہاتھ اور شرمگاہ دھوئے، پھر وضو کرے اور اپنے سر اور پورے بدن پر پانی بہائے، اور گھروں میں قرآن کی تلاوت ایک نور ہے، جو چاہے اپنے گھر کو اس سے منور کر لے۔“ ایک دوسری روایت میں عمیر مولیٰ عمر رحمہ اللہ سے مذکور ہے کہ اہلِ عراق کے چند لوگ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو آپ رضی اللہ عنہ نے ان سے پوچھا: ”کیا تم اجازت لے کر آئے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تمہیں کیا چیز لائی ہے؟“ انہوں نے عرض کی کہ ہم آپ سے تین باتوں کے متعلق پوچھنے آئے ہیں: ایک یہ کہ آدمی کی اپنے گھر میں نفل نماز کی کیا حیثیت ہے؟ حیض کی حالت میں بیوی سے کیا کچھ کرنا درست ہے؟ اور جنابت کا غسل کیسے کیا جائے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے (حیرت سے) دریافت فرمایا: ”کیا تم جادوگر ہو؟!“ انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! اے امیر المومنین! ہم جادوگر نہیں ہیں۔“ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے مجھ سے ان تین چیزوں کے بارے میں پوچھا ہے جن کے متعلق جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا تھا، تمہارے علاوہ آج تک کسی نے نہیں پوچھا تھا۔ سن لو! آدمی کا اپنے گھر میں نفل نماز پڑھنا (گھر کو روشن کرنا ہے)، پس جہاں تک تم سے ہو سکے اپنے گھر کو (نفل نماز اور تلاوت سے) منور کرو؛ رہی بات حائضہ بیوی کی تو تمہارے لیے تہبند سے اوپر کا حصہ جائز ہے اور اس سے نیچے کے حصے میں سے تمہارے لیے کچھ حلال نہیں؛ اور جہاں تک غسلِ جنابت کا تعلق ہے تو تم اپنے بائیں ہاتھ سے دائیں ہاتھ پر پانی ڈال کر اسے دھوؤ، پھر برتن میں ہاتھ ڈال کر اپنا چہرہ اور جہاں ناپاکی لگی ہو اسے دھوؤ، پھر نماز والا وضو کرو، پھر تین مرتبہ اپنے سر پر پانی بہاؤ اور ہر بار سر کو اچھی طرح ملو، پھر اپنے باقی پورے جسم کو دھو لو۔“
اس حدیث کو محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور مسدد نے بھی روایت کیا ہے اور ان کے الفاظ نفل نماز کے باب میں آئیں گے۔
میں (بوصیری) کہتا ہوں: اسے امام ابن ماجہ نے اپنی سنن میں محمد بن ابی الحسین کے واسطے سے عبد اللہ بن جعفر سے مختصراً روایت کیا ہے۔
نیز اسے ابوبکر بن ابی شیبہ نے ابو الاحوص کے واسطے سے طارق سے، انہوں نے عاصم بن عمرو البجلی رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحيض/حدیث: 730]
تخریج الحدیث: «(730/2) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1375، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1468، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 260»
«(730/3) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1375، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1468، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 260»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لجهالة عاصم بن عمرو والنفر الراوين عنه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں