🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
143. في الرجلين يختصمان في الشيء فيقيم أحدهما بينته
دو آدمیوں کا کسی چیز کے بارے میں جھگڑا ہو جائے پھر ان میں سے ایک گواہ پیش کر دے تو کیا حکم ہے؟
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 22467 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 22467
بلوغ المرام: 1217
مسند اسحاق بن راہویہ: 882
مشکوۃ المصابیح: 3771
سنن دارقطنی: 4477
صحیح ابن حبان: 5068
مسند امام شافعی: 1694
السنن الكبرى للبيهقي: 21223، 21224، 21231، 21238
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7055
المعجم الکبیر للطبرانی: 1821، 1822
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21238
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا أَبَانُ، ثنا قَتَادَةُ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ:" إِذَا جَاءَ هَذَا بِشَاهِدٍ، وَهَذَا بِشَاهِدٍ أَقْرَعَ بَيْنَهُمْ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَذَا قَالَ:" بِشَاهِدٍ"، وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ جِنْسَ الشُّهُودِ. وَقَدْ مَضَى فِي رِوَايَةِ ابْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خِلَاسٍ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَيْهِ فِي مَتَاعٍ، لَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اسْتَهِمَا عَلَى الْيَمِينِ". قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللهُ:" وَالْقَوْلُ الْآخَرُ: أَنَّهُ يَقْضِي بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ، لِأَنَّ حُجَّةَ كُلِّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا فِيهَا سَوَاءٌ"..
ابو رافع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ جب دونوں فریق ایک ایک گواہ پیش کر دیں تو میں ان کے درمیان قرعہ اندازی کروں گا، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایسا کیا تھا۔
(ب) ابو رافع حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس دو شخص جھگڑا لے کر آئے۔ دونوں میں سے کسی کے پاس گواہ نہ تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دونوں کے درمیان قسم کے لیے قرعہ ڈال لو۔“
امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ان میں برابر تقسیم ہوگا؛ کیونکہ دلائل دونوں کے پاس برابر ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الدعوى والبينات/حدیث: 21238]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ تقدم برقم 21215»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7055
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي بَعِيرٍ فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بِهِ بَيْنَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَاسِينُ الزَّيَّاتُ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: دو آدمیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک اونٹ کے بارے میں مقدمہ پیش کیا، ان دونوں میں سے ہر ایک نے ثبوت (یعنی گواہ) پیش کر دیا کہ وہ اونٹ اس کا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس اونٹ کے بارے میں یہ فیصلہ دیا کہ وہ اونٹ ان دونوں کے درمیان تقسیم ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یاسین زیات ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأحكام/حدیث: 7055]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1835)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1834، 1835، وأخرجه السنن الصغير للبيهقي برقم: 4328»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1821
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعُقَيْلِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حَفْصٍ ، عَنْ يَاسِينَ الزَّيَّاتِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرٍ : أَنَّ رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعِيرٍ، وَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا بَيِّنَةً أَنَّهُ لَهُ فَقَضَى بَيْنَهُمَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک اونٹ کے معاملے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقدمہ لے کر آئے، اور دونوں میں سے ہر ایک نے یہ گواہی پیش کی کہ وہ اس کا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1821]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 204، حدیث 1834»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1822
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِرْقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصَفَّى ، ثَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنَّ رَجُلَيْنِ، " اخْتَصَمَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعِيرٍ، فَأَقَامَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا شَاهِدَيْنِ أَنَّهُ لَهُ، فَجَعَلَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُمَا.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمی ایک اونٹ کے معاملے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مقدمہ لے کر آئے، اور دونوں میں سے ہر ایک نے دو گواہ پیش کیے کہ وہ اس کا ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ان دونوں کے درمیان مشترک کر دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1822]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 204، حدیث 1835»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں