🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. في لعق الأصابع
انگلیاں چاٹنے کے بارے میں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 26045 (کل: 7 مقامات، 6 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 26045
سنن دارمی: 2065
الجامع الكامل: 14328، 14332
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7940
المعجم الکبیر للطبرانی: 5415
المعجم الاوسط: 5380
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24939 ترقیم الشثری: -- 26045
حدثنا هشيم قال: اخبرنا حصين ، عن مجاهد قال: ما رايت ابن عمر يتوضا من طعام قط، وكان يلعق اصابعه الثلاث ثم يمسح يده بالتراب.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أنبأنا).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) صحيح.

حضرت مجاہد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کھانا کھانے کے بعد کبھی وضو کرتے نہیں دیکھا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹتے تھے پھر اپنے ہاتھ کو مٹی سے صاف کرلیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26045]
تخریج الحدیث: «أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 4602، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 540، 26051، ترقيم محمد عوامة: 24939»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2065
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا أَكَلَ أَحَدُكُمْ، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ أَوْ يُلْعِقَهَا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو ہاتھ چاٹنے یا (کسی کو) چٹانے سے پہلے ہاتھ نہ پونچھے۔“ [سنن دارمي/من كتاب الاطعمة/حدیث: 2065]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2069] »
اس حدیث کی سند صحیح ہے اور حدیث متفق علیہ ہے۔ دیکھئے: [بخاري 5456] ، [مسلم 2031] ، [أبوداؤد 3847] ، [ابن ماجه 3269] ، [أبويعلی 2503] ، [ابن حبان 5252]
وضاحت: (تشریح حدیث 2064)
یہاں اس روایت میں اور صحیح بخاری میں مندیل کا لفظ نہیں ہے لیکن صحیح مسلم میں ہے: «فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ بِالْمَنْدِيْلِ» یعنی ”چاٹنے سے پہلے مندیل سے ہاتھ صاف نہ کرے۔
“ عربی میں مندیل کپڑے کے رومال کو کہتے ہیں جس کا اطلاق ٹشوز پیپرس وغیرہ پر بھی ہوتا ہے، جس کا استعمال کھانے کے بعد چکنائی وغیرہ دور کرنے کے لئے ہوتا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں چاٹ کر رومال سے ہاتھ صاف کرنے کا حکم دیا۔
ایک روایت ابوداؤد میں ہے کہ جو شخص سو جائے اور اس کے ہاتھ میں چکنائی لگی ہو اور دھو کر نہ سویا، اور اس کو تکلیف پہنچے تو اپنے آپ کو ملامت کرے۔
[أبوداؤد 3852] ، ابن ماجہ میں یہ اضافہ ہے کہ وہ نہیں جانتا کھانے کے کس ذرے میں برکت ہے۔
مذکورہ بالا حدیث سے مندیل سے ہاتھ صاف کرنے کا ثبوت معلوم ہوا، نیز یہ کہ کھانے کے بعد ہاتھ ضرور دھونے چاہیے ورنہ ضرر پہنچنے کا خطرہ ہے۔
(دیکھئے حدیث رقم: 2100)، اور بیوی یا غلام کو چٹا دینا بھی رزق کے ضیاع سے بچنا ہے۔
جو دنیا دار قسم کے لوگ انگلی چاٹنا خلافِ تہذیب سمجھتے ہیں وہ اتباعِ سنّت سے اور اس کی حقیقت سے محروم ہیں، اللہ ان کو ہدایت دے۔
آمین۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14328
14328- عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا أكل أحدكم من الطعام فلا يمسح يده حتى يلعقها، أو يلعقها.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5456)، ومسلم في الأشربة (2031: 129) كلاهما من طريق سفيان (هو ابن عيينة)، عن عمرو بن دينار، عن عطاء، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14332
14332- عن ابن عباس، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إذا أكل أحدكم من الطعام فلا يمسح يده حتى يَلْعقها، أو يُلْعِقها.
تخریج الحدیث: «متفق عليه: رواه البخاري في الأطعمة (5456)، ومسلم في الأشربة (2031: 129) كلاهما من طريق سفيان (هو ابن عيينة)، عن عمرو بن دينار، عن عطاء، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
متفق عليه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7940
وَعَنْ أَبِي الْمَضَاءِ قَالَ: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: كَيْفَ تَأْكُلُ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ"..
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَأَبُو الْمَضَاءِ وَابْنُهُ جَمِيلٌ لَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ حَدِيثُهُمْ حَسَنٌ أَوْ صَحِيحٌ، وَرَوَاهُ فِي الْأَوْسَطِ وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ الذَّهَبِيُّ: وَهُوَ مَسْتُورٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
ابومضاء بیان کرتے ہیں: مروان بن حکم نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ کیسے کھاتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے مجھے یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے بیان کی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کوئی ایک شخص کھانا کھائے، تو وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پوچھے جب تک اپنی انگلیاں نہیں چاٹ لیتا کیونکہ وہ یہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کون سے حصے میں اس کے لئے برکت رکھی گئی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ ابومضاء اور اس کا بیٹا جمیل میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں۔ اس روایت کے بقیہ رجال کی نقل کردہ حدیث حسن ہے یا صحیح ہے۔ امام طبرانی نے اسے معجم اوسط میں نقل کیا ہے اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عمارہ انصاری ہے۔ امام ذہبی کہتے ہیں: وہ مستور ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأطعمة/حدیث: 7940]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (5434)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5434، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5376»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5415
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَبُو صَالِحٍ الْحَرَّانِيُّ ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ رَبِيعَةَ ، أَنَّ جَمِيلَ بْنَ أَبِي الْمَضَاءِ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ لِزَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ : كَيْفَ تَأْكُلُ؟ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا طَعِمَ أَحَدُكُمْ مِنَ الطَّعَامِ، فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ، حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ.
جمیل بن ابی المضاء رحمہ اللہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ مروان بن حکم نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھا: تم کیسے کھاتے ہو؟ انہوں نے جواب دیا: مجھے سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ صاف کرے جب تک اپنی انگلیاں چاٹ نہ لے، کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت رکھی گئی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5415]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 35، حدیث 5434»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5380
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَيْثَمَةَ قَالَ: نَا الْفَضْلُ بْنُ سَهْلٍ الْأَعْرَجُ قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَارَةَ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: نَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ أَكَلَ طَعَامًا فَلَا يَمْسَحْ يَدَهُ حَتَّى يَلْعَقَ أَصَابِعَهُ، فَإِنَّهُ لَا يَدْرِي فِي أَيِّ طَعَامِهِ يُبَارَكُ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ بُسْرِ بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْأَشَجِّ ، تَفَرَّدَ بِهِ: ابْنُهُ مَخْرَمَةُ .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص کھانا کھائے وہ اپنا ہاتھ اس وقت تک نہ پونچھے جب تک اپنی انگلیاں چاٹ نہ لے، کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں اس کے لیے برکت رکھی گئی ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو بسر بن سعید سے بکیر بن عبداللہ بن اشج کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اور ان سے روایت کرنے میں ان کے بیٹے مخرمہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 5380]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 5434»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں