🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. ما قالوا: في النهي (عن) الوقيعة في الرجل والغيبة
کسی آدمی کو برا بھلا کہنے اور اس کی غیبت سے رکنے کا بیان
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 27190 (کل: 2 مقامات، 1 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 27190، 27198
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26051 ترقیم الشثری: -- 27190
حدثنا عفان قال: حدثنا عبد الرحمن بن إبراهيم قال: حدثنا العلاء ، عن ابيه ، عن ابي هريرة عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال له: ما الغيبة يا رسول الله؟ قال: «ذكرك اخاك بما يكره قال: افرايت إن كان في اخي ما اقول يا رسول الله؟ قال:» إن كان في اخيك ما تقول فقد اغتبته، وإن لم يكن فيه ما تقول فقد بهته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
(٢) في [أ، ح، ط]: (قال).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) في [ط]: (ذكر).
(٥) سقط ما بين المعكوفين من: [جـ].
(٦) حسن؛ العلاء صدوق، أخرجه مسلم (٢٥٨٩)، وأحمد (٨٩٨٥).

حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! غیبت کیا چیز ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کہ تو اپنے بھائی کی وہ بات ذکر کرے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو، اس شخص نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ کی کیا رائے ہے اس بارے میں کہ میں جو کچھ کہہ رہا ہوں اگر وہ بات میرے بھائی میں موجود ہو تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم جو بات کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود ہے تو تحقیق تم نے اس کی غیبت بیان کی اور جو بات تم کرتے ہو اگر وہ تمہارے بھائی میں موجود نہیں ہے تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27190]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ العلاء صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 2589، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5758، 5759، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11454، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4874، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1934، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2756، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21225، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7267، 9107، 9131، 10039، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6493، 6528، 6532، والبزار فى «مسنده» برقم: 8299، 8314، ترقيم محمد عوامة: 26051»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26058 ترقیم الشثری: -- 27198
حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا حسن ، عن عطاء بن السائب ، عن الشعبي ، عن ابن مسعود قال: إذا قلت ما هو فيه وهو لا يسمع، فقد اغتبته، وإذا قلت ما ليس فيه، فقد بهته.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (أبي).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) منقطع ضعيف؛ عطاء اختلط، والشعبي لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے ارشاد فرمایا: جب تم اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات کرتے ہو جو اس میں موجود ہے اور وہ اس کو نہیں سن رہا تو تحقیق تم نے اس کی غیبت کی، اور جب تم نے وہ بات کی جو اس میں موجود نہیں تو تحقیق تم نے اس پر بہتان باندھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27198]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2671، ترقيم محمد عوامة: 26058»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں