🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. ما يستحب أن (يدعو) به إذا أصبح؟
وہ دعا جو دعا صبح کے وقت مانگنا مستحب ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 31250 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 31250
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 16995
المعجم الاوسط: 934
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29891 ترقیم الشثری: -- 31250
حدثنا عبيدة بن حميد ، عن منصور ، عن محمد بن المنكدر قال: حدثت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يقول إذا اصبح: بك اصبحنا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك النشور، وإذا امسى قال: اللهم بك امسينا، وبك نحيا، وبك نموت، وإليك المصير.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عبيد).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط، هـ]: (المصير).
(٤) سقط من: [ب، هـ].
(٥) مرسل؛ محمد بن المنكدر تابعي.

حضرت محمد بن منکدر فرماتے ہیں مجھے بیان کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب صبح ہوتی تو یوں فرماتے تھے: اے اللہ! تیرے نام کے ساتھ ہم صبح کرتے ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں اور تیرے نام کے ساتھ ہی ہم مریں گے، اور تیری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے۔ اور جب شام ہوتی تو یوں دعا فرماتے: اے اللہ! تیرے نام کے ساتھ ہم شام کرتے ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم زندہ ہیں، اور تیرے نام کے ساتھ ہم مریں گے۔ اور تیری طرف ہی ٹھکانہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31250]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 29891»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16995
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي:" أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدٍ الْأَيْلِيُّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب میرے گھر میں ہوتے تھے اور شام کا وقت ہو جاتا تھا تو میں آپ کو یہ پڑھتے ہوئے سنتی تھی:
«أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلَّهِ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ، وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ، وَكُلُّ شَيْءٍ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ، اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ نَحْيَا، وَبِكَ نَمُوتُ، وَإِلَيْكَ النُّشُورُ»
”ہم نے شام کر لی اور اللہ تعالیٰ کی بادشاہی میں بھی شام ہو گئی، ہمت، طاقت، قدرت اور آسمانوں اور زمین میں اور ہر چیز میں، حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، اے اللہ! ہم تیری مدد سے صبح کرتے ہیں اور تیری مدد سے شام کرتے ہیں، اور تیری مدد سے زندہ ہیں اور تیرے حکم سے اور تیری ہی طرف اٹھائے جائیں گے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حکم بن عبداللہ بن سعد ایلی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأذكار/حدیث: 16995]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (938)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 938»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 934
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ قَالَ: نَا عَمْرٌو قَالَ: نَا أَبُو مُعَيْدٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْأَيْلِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: كُنْتُ أَسْمَعُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا أَدْرَكَهُ الْمَسَاءُ فِي بَيْتِي يَقُولُ: أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ I ".
وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ: أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ. اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ”میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کرتی تھی کہ جب میرے گھر میں شام کا وقت ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «أَمْسَيْنَا وَأَمْسَى الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْحَوْلُ وَالْقُوَّةُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَصْبَحْنَا، وَبِكَ أَمْسَيْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ» ”ہم نے شام کی اور اللہ کی سلطنت نے شام کی، اور تمام تعریف، طاقت، قوت، قدرت اور اقتدار آسمانوں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف لوٹنا ہے۔“
اور جب صبح ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: «أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلهِ، وَالْحَمْدُ وَالْقُوَّةُ وَالْحَوْلُ وَالْقُدْرَةُ وَالسُّلْطَانُ فِي السَّمَاوَاتِ وَفِي الْأَرْضِ وَكُلُّ شَيْءٍ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ . اللَّهُمَّ بِكَ أَمْسَيْنَا، وَبِكَ أَصْبَحْنَا وَبِكَ نَحْيَا وَبِكَ نَمُوتُ وَإِلَيْكَ النُّشُورُ» ”ہم نے صبح کی اور اللہ کی سلطنت نے صبح کی، اور تمام تعریف، قوت، طاقت، قدرت اور اقتدار آسمانوں میں اور زمین میں اللہ ہی کے لیے ہے، اور ہر چیز اللہ رب العالمین ہی کی ملکیت ہے۔ اے اللہ! تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے شام کی، اور تیرے ہی حکم و توفیق سے ہم نے صبح کی، تیرے ہی حکم سے ہم جیتے ہیں، تیرے ہی حکم سے ہم مریں گے اور تیری ہی طرف دوبارہ جی اٹھنا ہے۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 934]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه الحكم بن عبد الله بن سعد الأيلي وهو متروك «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 10، ص 114» »

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه الحكم بن عبد الله الأيلي متروك
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں