🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما ذكر في موسى ﵇ من الفضل
وہ فضائل جو موسیٰ علیہ السلام کے بارے میں نقل کیے گئے ہیں
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 34013 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 34013، 34012
المستدرک علی الصحیحین: 3621
الجامع الكامل: 13111
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32510 ترقیم الشثری: -- 34013
حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا عوف ، عن الحسن ، وخلاس بن عمرو ، ومحمد ، عن ابي هريرة في قوله: يا ايها الذين آمنوا لا تكونوا كالذين آذوا موسى فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها قال: كان من اذاهم إياه ان نفرا من بني إسرائيل قالوا: ما يستتر منا موسى هذا التستر إلا من عيب بجلده: إما برص وإما آفة وإما ادرة، وإن الله اراد ان يبرئه مما قالوا، قال: وإن موسى عليه السلام خلا ذات يوم وحده، فوضع ثوبه على حجر ثم دخل يغتسل، فلما فرغ اقبل على ثوبه لياخذه عدا الحجر بثوبه، فاخذ موسى عليه السلام عصاه في اثره فجعل يقول: ثوبي يا حجر ثوبي يا حجر، حتى انتهى إلى ملا من بني إسرائيل فراوه عريانا، فإذا كاحسن الرجال خلقا، فبراه الله مما يقولون، قال: وقام الحجر فاخذ ثوبه فلبسه، وطفق موسى يضرب الحجر بعصاه، فوالله إن بالحجر الآن من اثر ضرب موسى ندبا ذكر ثلاث او اربع او خمس.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (التستر).
(٢) سقط من: [م].
(٣) في [ك]: (إلى).
(٤) سقط من: [م].
(٥) في [أ، ب]: (فرأوه).
(٦) في [أ، ب]: (فطفق).
(٧) زيادة في [م]: (ندب).
(٨) صحيح؛ وورد مرفوعًا أخرجه البخاري (٣٤٠٤)، والترمذي (٣٢٢١)، وبنحوه مسلم (٣٣٩)، وظاهر رواية أحمد (١٠٦٨٨)، أن خبر الحسن مرسل.

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اللہ کے فرمان { یَا أَیُّہَا الَّذِینَ آمَنُوا لاَ تَکُونُوا کَاَلَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کی تفسیر میں روایت ہے فرمایا کہ انہوں نے آپ کو اذیت ا س طرح تھی کہ بنو اسرائیل کی ایک جماعت نے ان سے کہا کہ موسیٰ ہم سے اس لیے چھپتے ہیں کہ ان کی جلد میں کوئی عیب ہے یا برص ہے یا کوئی اور بیماری یا أُدرہ بیماری ہے، اللہ تعالیٰ نے آپ کو ان کی اس بات سے بری کرنے کا ارادہ فرمایا تو ایک دن موسیٰ علیہ السلام خلوت میں گئے اور اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھے پھر داخل ہو کر غسل کرنے لگے، جب فارغ ہوئے تو اپنے کپڑوں کی طرف آئے تاکہ کپڑے لے لیں، چناچہ پتھر ان کے کپڑے لے کر دوڑنے لگا، موسیٰ علیہ السلام نے اپنی لاٹھی پکڑی اور اس کے پیچھے پیچھے یہ کہتے ہوئے دوڑنے لگے اے پتھر! میرے کپڑے، اے پتھر! میرے کپڑے، یہاں تک کہ جب وہ بنو اسرائیل کی مجلس میں پہنچا اور انہوں نے آپ کو برہنہ دیکھا تو آپ بہترین جسامت والے تھے، اس طرح اللہ نے آپ کو ان کی باتوں سے بری فرما دیا، اور پتھر ٹھہر گیا اور آپ نے اپنے کپڑے لے کر پہنے اور موسیٰ علیہ السلام اپنی لاٹھی سے پتھر کو مارنے لگے، بخدا پتھر پر اب بھی موسیٰ علیہ السلام کی ضرب کے نشانات ہیں، تین ہیں یا چار یا پانچ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34013]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال عوف بن أبي جميلة: قال يحيى بن سعيد سألت عوفا فترك محمدا وقال خلاس مرسل . قال الدارقطني: والصحيح عن الحسن مرسل . قال سعد الشثري: صحيح؛ وورد مرفوعًا .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3404، 4799، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 339، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 11360، 11361، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3221، وأحمد فى «مسنده» برقم: 9214، 10829، 11068، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2587، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 67، ترقيم محمد عوامة: 32510»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32509 ترقیم الشثری: -- 34012
حدثنا ابو معاوية قال: حدثنا الاعمش ، عن المنهال ، عن سعيد بن جبير ، عن ابن عباس في قوله: لا تكونوا كالذين آذوا موسى فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها قال: قال له قومه: إنه آدر، قال: فخرج ذات يوم يغتسل، فوضع ثيابه على صخرة فخرجت الصخرة تشتد بثيابه وخرج يتبعها عريانا حتى انتهت به إلى مجالس بني إسرائيل قال: فراوه ليس بآدر، قال: فذاك قوله: فبراه الله مما قالوا وكان عند الله وجيها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبر).
(٢) في [م]: (فذلك).
(٣) صحيح؛ أخرجه ابن جرير ٢٢/ ٥١، وابن عساكر ٦١/ ١٧٢.

سعید بن جبیر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اللہ کے فرمان { لاَ تَکُونُوا کَالَّذِینَ آذَوْا مُوسَی فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کی تفسیر میں روایت کرتے ہیں کہ آپ کی قوم نے آپ سے کہا کہ آپ کو ”اُدرہ“ بیماری ہے، چناچہ ایک دن آپ غسل کے لئے نکلے تو آپ نے اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھ دیے چناچہ وہ پتھر ان کے کپڑوں کو لے کر بھاگنے لگا، اور آپ برہنہ اس کا پیچھا کرنے لگے، یہاں تک کہ وہ پتھر آپ کو بنی اسرائیل کی مجلس میں لے گیا، چناچہ انہوں نے دیکھا کہ ان کو ”اُدرہ“ بیماری نہیں، کہتے ہیں کہ یہی اللہ کے فرمان { فَبَرَّأَہُ اللَّہُ مِمَا قَالُوا وَکَانَ عِنْدَ اللہِ وَجِیہًا } کا معنی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34012]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3600، ترقيم محمد عوامة: 32509»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3621
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن المِنهال بن عمرو، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ الآية [الأحزاب: 69] ، قال له قومُه: به أُدْرةٌ، فخرج ذاتَ يوم يغتسلُ، فوَضَعَ ثيابَه على صخرة، فخرجت الصخرةُ تشتدُّ بثيابه، فخرج موسى يَتبَعُها عُريانًا حتَّى انتهَتْ إلى مجالسِ بني إسرائيل، فرأَوْهُ وليس بآدَرَ، فذلك قولُه ﷿: ﴿فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا﴾ [الأحزاب: 69] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3579 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ تعالیٰ کے اس فرمان ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ [سورة الاحزاب: 69] کے متعلق فرماتے ہیں: ان کی قوم نے ان کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں «أُدْرَة» (خصیتین کی سوجن) کی بیماری ہے، پس وہ ایک دن غسل کے لیے نکلے اور اپنے کپڑے ایک پتھر پر رکھ دیے، وہ پتھر ان کے کپڑے لے کر بھاگ کھڑا ہوا، موسیٰ علیہ السلام اس کے پیچھے برہنہ حالت میں دوڑے یہاں تک کہ وہ بنی اسرائیل کی مجلسوں تک پہنچ گئے، انہوں نے آپ کو دیکھا تو آپ کو وہ بیماری نہیں تھی، یہی اللہ کا فرمان ہے: ﴿فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا﴾ ۔ یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اس سیاق کے ساتھ اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب التفسير/حدیث: 3621]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،إسحاق بن إبراهيم: هو ابن راهويه، وأبو معاوية: هو محمد بن خازم الضرير، والأعمش: هو سليمان بن مهران.» [ترقيم الرساله 3621] [ترقيم الشركة 3600] [ترقيم العلميه 3579]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13111
13111- عن ابن عباس: في قوله: لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا قال: قال له قومه: إنه آدر، قال: فخرج ذات يوم يغتسل، فوضع ثيابه على صخرة، فخرجت الصخرة تشتد بثيابه، وخرج يتبعها عريانا حتى انتهت به إلى مجالس بني إسرائيل، قال: فرأوه ليس بآدر، قال: فذاك قوله: فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن أبي شيبة (32509)، والحاكم (2/422)، وابن جرير الطبري في تفسيره (19/190-191) كلهم من طريق أبي معاوية، حدثنا الأعمش، عن المنهال بن عمرو، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں