🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

245. حِكَايَةُ ذَهَابِ الصَّخْرَةِ بِثِيَابِ مُوسَى - عَلَيْهِ السَّلَامُ -
حضرت موسیٰ علیہ السلام کے غسل کے وقت ان کے کپڑے لے کر چٹان کے چلے جانے کا واقعہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3621
أخبرنا أبو زكريا العَنبَري، حدثنا محمد بن عبد السلام، حدثنا إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا أبو معاوية، حدثنا الأعمش، عن المِنهال بن عمرو، عن سعيد بن جُبَير، عن ابن عبَّاس في قوله ﷿: ﴿لَا تَكُونُوا كَالَّذِينَ آذَوْا مُوسَى﴾ الآية [الأحزاب: 69] ، قال له قومُه: به أُدْرةٌ، فخرج ذاتَ يوم يغتسلُ، فوَضَعَ ثيابَه على صخرة، فخرجت الصخرةُ تشتدُّ بثيابه، فخرج موسى يَتبَعُها عُريانًا حتَّى انتهَتْ إلى مجالسِ بني إسرائيل، فرأَوْهُ وليس بآدَرَ، فذلك قولُه ﷿: ﴿فَبَرَّأَهُ اللَّهُ مِمَّا قَالُوا وَكَانَ عِنْدَ اللَّهِ وَجِيهًا﴾ [الأحزاب: 69] (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3579 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت: لَا تَکُوْنُوْا کَالَّذِیْنَ ٰاذَوْا مُوْسٰی (الاحزاب: 69) اے ایمان والو! ان جیسے نہ ہونا جنہوں نے موسیٰ کو ستایا ۔ کے متعلق فرماتے ہیں۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی قوم نے ان کے بارے میں کہا: کہ ان کو ادرہ (آماس خصیہ) کی بیماری ہے۔ ایک مرتبہ آپ نہانے کے لیے نکلے، آپ نے اپنے کپڑے اُتار کر ایک پتھر پر رکھے، وہ پتھر آپ کے کپڑے لے کر بھاگ گیا۔ سیدنا موسیٰ علیہ السلام کپڑے لینے کے لیے ننگے ہی اس کے پیچھے بھاگ نکلے یہاں تک کہ وہ بنی اسرائیل کی مجالس تک جا پہنچا۔ انہوں نے آپ کو دیکھ لیا کہ آپ کو ادرۃ (آماس خصیہ) کی بیماری نہیں ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کے اس قول کا مطلب ہے: فَبَرَّاَہُ اللّٰہُ مِمَّا قَالُوْٓا وَکَانَ عِنْدَاللّٰہِ وَجِیْھًا (الاحزاب: 69) تو اللہ نے اسے بری فرما دیا اس بات سے جو انہوں نے کہی اور موسیٰ اللہ کے یہاں آبرو والا ہے ۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے اس اسناد کے ہمراہ نقل نہیں کیا۔ لیکن انہوں نے اس کو اس سند کے ہمراہ نقل نہیں کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3621]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3622
أخبرني محمد بن موسى الفقيه، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا محمد بن عمرو بن أبي مَذْعُور، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا شُعبة، عن أبي بِشْر، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبَّاس قال: ﴿إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ فَأَبَيْنَ أَنْ يَحْمِلْنَهَا وَأَشْفَقْنَ مِنْهَا﴾ [الأحزاب: 72] ، قال: قيل لآدم: أتأخذُها بما فيها، فإن أطعتَ غَفَرتُ، وإن عصيتَ حذَّرتُك؟ قال: قَبِلتُ، قال: فما كان إلَّا كما بينَ صلاةِ العصر إلى أن غَرَبَت الشمسُ حتَّى أصابَ الذَّنْبَ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3580 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما اس آیت: اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَۃَ عَلَی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الْجِبَالِ فَاَبَیْنَ اَنْ یّحْمِلْنَھَا وَ اَشْفَقْنَ مِنْھَا (الاحزاب: 72) بے شک ہم نے امانت پیش فرمائی آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں پر تو انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے ۔ کے متعلق فرماتے ہیں: آدم علیہ السلام سے کہا گیا: کیا تو اس کو لیتا ہے ان تمام ذمہ داریوں سمیت جوان میں ہیں؟ اگر تو اطاعت کرے گا تو میں تیری مغفرت کر دوں گا اور اگر تو نافرمانی کرے گا تو تجھے بچاؤں گا۔ آدم علیہ السلام نے کہا: مجھے قبول ہے۔ آپ فرماتے ہیں: ابھی اتنا وقت بھی نہیں گزرا تھا جتنا عصر سے مغرب کے درمیان کہ ان سے خطا سرزد ہو گئی۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اسے نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3622]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3623
حدثنا أبو العبَّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا حفص بن غِيَاث، عن الأعمش، عن مسروق، عن أُبيِّ بن كعب، قوله ﷿: ﴿إِنَّا عَرَضْنَا الْأَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَالْجِبَالِ﴾ [الأحزاب: 72] ، قال: من الأمانةِ أنَّ المرأة ائتُمِنَت على فَرْجِها (1) . ﷽ [34 - ومن تفسير سورة سبأ]
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 3581 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَۃَ عَلَی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ الْجِبَالِ کے متعلق فرماتے ہیں: امانت میں سے یہ بھی ہے کہ عورت کو اس کی شرمگاہ امانت دی گئی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّفْسِيرِ/حدیث: 3623]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں