🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. ما يوصي به الإمام الولاة إذا بعثهم
امام جب گورنروں کو بھیجے تو اس بات کی وصیت کرے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 35131 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 35131
مسند احمد: 301
الفتح الربانی: 9639
السنن الكبرى للبيهقي: 19738
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 213
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33593 ترقیم الشثری: -- 35131
حدثنا ابن علية ، عن الجريري ، عن ابي عثمان قال: كتب عمر إلى ابي موسى الاشعري ان اقطعوا الركب، وانزوا على الخيل نزوا ؛ والقوا الخفاف، واحتذوا النعال، والقوا السراويلات، واتزروا وارموا الاغراض، وعليكم باللبسة المعدية، وإياكم وهدي العجم، فإن شر الهدي هدي العجم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (احتذوا).
(٢) في [أ، ب]: (الأعراض).
(٣) صحيح.

حضرت ابو عثمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو خط لکھا اور فرمایا: تم لوگ رکابیں کاٹ دو اور گھوڑوں پر اچھل کر سوار ہو۔ اور تم موزے اتار دو اور چپل پہنو۔ شلوار چھوڑ دو اور ازار باندھو۔ اور نشانوں پر تیر اندازی کرو، تم قبیلہ معد کا لباس لازم پکڑ لو۔ اور خود کو عجمیوں کے طور طریقوں سے بچاؤ اس لیے کہ بدترین طور طریقے عجمیوں کے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35131]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5828، 5829، 5830، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2069، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5424، 5441، 5454، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5327 / 3، 5328 / 4، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9549، 9548، 9551، 9550، 9554، 9555، 9552، 9553، 9556، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4042، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1721، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2820، 3593، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4275، 4276، 6163، 6162، 6164، 6165، 6166، 17985، 19798، 20473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 93، 248، 249، 307، 362، 363، 371، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 214، 213، والبزار فى «مسنده» برقم: 307، 386، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 2129 / 3، 2129 / 1، 2129 / 2، 2129 / 4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19950، 19994، 19993، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25273، 26253، 26281، 26282، 26296، 26484، 26489، 35125، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6649، 6646، 6647، 6648، 6650، 6684، 6865، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (4/50)، (5/339) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 33593»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 301
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، أَنَّهُ قَالَ: اتَّزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا، وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ، وَأَلْقُوا الرُّكُبَ وَانْزُوا نَزْوًا، وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ، وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرِيرَ، فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْهُ، وَقَالَ:" لَا تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا، وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعَيْهِ.
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ تہبند بھی باندھا کرو اور جسم کے اوپر والے حصے پر چادر بھی ڈالا کرو، جوتے پہنا کرو، موزے اور شلوار چھوڑ دو، سواری کو گھٹنوں کے بل بٹھا کر اس پر سوار ہونے کی بجائے کود کر سوار ہوا کرو تاکہ تمہاری بہادری اور ہمت میں اضافہ ہو، قبیلہ معد کی سواریوں کو اپنے اوپر لازم کر لو، ہدف پر نشانہ لگانا سیکھو، ناز و نعمت، عیش پرستی اور عجم کے طور طریقے چھوڑ دو اور ریشم سے اپنے آپ کو بچاؤ، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے اور فرمایا ہے کہ ریشم مت پہنو، سوائے اتنی مقدار کے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں سے اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 301]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 5829، م: 2069
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9639
عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ اتَّزِرُوا وَارْتَدُوا وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ وَأَلْقُوا الرُّكُبَ وَانْزُوا نَزْوًا وَعَلَيْكُمْ بِالْمَعَدِّيَّةِ وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَذَرُوا التَّنَعُّمَ وَزِيَّ الْعَجَمِ وَإِيَّاكُمْ وَالْحَرِيرَ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ نَهَى عَنْهُ وَقَالَ لَا تَلْبَسُوا مِنَ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا وَأَشَارَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِإِصْبَعَيْهِ
۔ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: تہبند باندھا کرو، چادر اوڑھا کرو اور جوتے پہنا کرو اور موزوں اور شلواروں کو ترک کر دو، اسی طرح (سواریوں سے) رکاب بھی پھینک دو اور کود کر چڑھا کرو، معد بن عدنان کی طرح کی زندگی گزارو، نشانوں پر تیر پھینکا کرو، عیش پرستی اور عجموں کے فیشن اپنانے سے بچو اور ریشم سے بھی دور رہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں اس سے منع کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ریشم نہ پہنا کرو، مگر اتنا۔ ساتھ ہی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دو انگلیوں کے ساتھ اشارہ کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب جامع فى الترغيب: الآداب والمواعظ والحكم وجوامع الكلم، يبدأ بالثلاثيات/حدیث: 9639]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط الشيخين، أخرجه من قوله واياكم والتنعّم الي آخره: البخاري: 5829، ومسلم: 2069، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 301 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 301»
وضاحت: فوائد: … موزے اور شلوار پہننا جائز ہیں، درج ذیل حدیث پر غور کریں:
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: خَرَجَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَی مَشْیَخَۃٍ مِنْ الْأَنْصَارٍ بِیضٌ لِحَاہُمْ فَقَالَ: ((یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! حَمِّرُوا وَصَفِّرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَسَرْوَلَونَ وَلَا یَأْتَزِرُونَ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((تَسَرْوَلُوا وَائْتَزِرُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَتَخَفَّفُونَ وَلَا یَنْتَعِلُونَ، قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((فَتَخَفَّفُوا وَانْتَعِلُوا وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) قَالَ: فَقُلْنَا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّ أَہْلَ الْکِتَابِ یَقُصُّونَ عَثَانِینَہُمْ وَیُوَفِّرُونَ سِبَالَہُمْ قَالَ فَقَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم: ((قُصُّوا سِبَالَکُمْ وَوَفِّرُوا عَثَانِینَکُمْ وَخَالِفُوا أَہْلَ الْکِتَابِ۔)) … نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انصار کے عمر رسیدہ لوگوں پر داخل
ہوئے، ان کی داڑھیاں سفید ہو چکی تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اے انصار کے گروہ! اپنی داڑھیوں کو سرخ اور زرد کرو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی!اہل کتاب شلواریں پہنتے ہیں، تہبند نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم شلواریں بھی پہنو اور تہبند بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب موزے پہنتے ہیں اور جوتے نہیں پہنتے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم موزے بھی پہنو اور جوتے بھی پہنو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ انہوں نے کہا: اے اللہ کے نبی! اہل کتاب اپنی داڑھیاں کاٹتے ہیں اور مونچھیں لمبی کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تم اپنی مونچھیں کاٹو اور داڑھیاں بڑھائو اور اہل کتاب کی مخالفت کرو۔ (مسند احمد: ۲۲۶۳۹)سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے قوت اور نشاط برقرار رکھنے کے لیے رکاب کے استعمال سے منع کیا۔
معد بن عدنان، عربوں کا دادا تھا،یہ تنگ دستی اور سختی والی زندگی گزارنے والا تھا، اس جملے میں دراصل خوشی عیشی سے منع کیا جا رہا ہے، جس کی مفسدت ظاہر ہیں۔
مختلف شارحین نے عجموں کی مختلف قبیح عادتیں بیان کی ہیں، چند ایک درج ذیل ہیں:
عورتوںکا سینے اور سرکو ننگا رکھنا، سرخ رنگ کی گدیاں اور لباس اور گدیوں کے لیے ریشم استعمال کرنا، عمدہ اور باریک لباسوں کا اظہار کرنا، تنگ لباس پہننا، خوشحالی اور عیش پرستی پر بہت توجہ دینا۔
اصل قانون یہ ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی شریعت میں تمام عبادات اور جائز و ناجائز معاملات کا تعین کر دیا ہے، بس ان ہی کا پابند رہا جائے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں عربوں اور عجمیوں کی تہذیبوں میں واضح فروق تھے، اب تو عربوں کی عیش پرستی اور معصیتوں کا سلسلہ بھی بہت آگے بڑھ گیا ہے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19738
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَحْمَوَيْهِ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَلَانِسِيُّ، ثنا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ قَالَ: أَتَانَا كِتَابُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَنَحْنُ مَعَ عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ بِأَذْرَبِيجَانَ" أَمَّا بَعْدُ:" فَاتَّزِرُوا وَانْتَعِلُوا وَارْتَدُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ وَالسَّرَاوِيلَاتِ وَعَلَيْكُمْ بِلِبَاسِ أَبِيكُمْ إِسْمَاعِيلَ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَعُّمَ، وَزِيَّ الْعَجَمِ، وَعَلَيْكُمْ بِالشَّمْسِ، فَإِنَّهَا حَمَّامُ الْعَرَبِ، وَتَمَعْدَدُوا وَاخْشَوْشِنُوا وَاخْلَوْلِقُوا، وَاقْطَعُوا الرَّكْبَ وَانْزُوا عَلَى الْخَيْلِ نَزْوًا، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ، وَامْشُوا مَا بَيْنَهَا، وَذَكَرَ بَاقِيَ الْحَدِيثِ"..
ابوعثمان نہدی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا خط آیا اور ہم آذربائیجان میں سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔ انہوں نے فرمایا: تہبند باندھو، جوتے پہنو، چادر اوڑھ لو، موزے اور شلواریں اتار دو اور اپنے باپ اسماعیل علیہ السلام کا لباس پہنو، عیش و عشرت اور عجمیوں کی مشابہت سے بچو، دھوپ کو لازم پکڑو، کیونکہ یہ عرب کا حمام ہے اور معد (بن عدنان) کی طرح سادہ زندگی اختیار کرو، سخت جان بنو اور پرانے کپڑے پہنو، رکابیں کاٹ دو اور گھوڑوں پر اچھل کر سوار ہوا کرو، نشانوں پر تیر اندازی کرو اور ان کے درمیان پیدل چلو۔ اور (راوی نے) باقی حدیث ذکر کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19738]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ، قَالَ: كَتَبَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ إِلَى عُتْبَةَ بْنِ فَرْقَدٍ : سَلَامٌ عَلَيْكَ، أَمَّا بَعْدُ: فَارْتَدُوا وَاتَّزِرُوا وَأَلْقُوا السَّرَاوِيلَاتِ، وَانْتَعِلُوا وَأَلْقُوا الْخِفَافَ، وَارْمُوا الْأَغْرَاضَ وَاقْطَعُوا الرُّكُبَ، وَانْزُوا عَلَى الْخَيْلِ نَزْوًا، وَعَلَيْكُمْ بِالْجُرَمِيَّةِ وَالْمَعَدِّيَّةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالتَّنَطُّعَ وَزِيَّ الْعَجَمِ، فَإِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنِ الْحَرِيرِ إِلَّا مَا كَانَ هَكَذَا، ثَلَاثَ أَصَابِعَ، أَوْ هَكَذَا، أَرْبَعَ أَصَابِعَ.
ابو عثمان نہدی رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے سیدنا عتبہ بن فرقد رضی اللہ عنہ کی جانب مکتوب روانہ کیا کہ: «سَلَامٌ عَلَيْكَ» ”تم پر سلام ہو، حمد و ثنا کے بعد: تم چادریں اوڑھا کرو، تہبند باندھا کرو اور پاجاموں کا استعمال ترک کر دو، جوتے پہنا کرو اور موزوں کو چھوڑ دو، اپنے نشانے پکے کرو اور (گھوڑوں کی) رکابیں کاٹ دو، نیز گھوڑوں پر اچھل کر چستی کے ساتھ سوار ہوا کرو، تم پر لازم ہے کہ جفاکشی اور معد بن عدنان کی اولاد یعنی قدیم عربوں جیسی سادہ و پروقار زندگی اختیار کرو، اور خبردار! حد سے بڑھے ہوئے بناؤ سنگھار، تکلف اور عجمیوں کی وضع قطع سے دور رہو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم پہننے سے منع فرمایا ہے سوائے اتنی مقدار کے، یعنی تین انگلیوں کے برابر یا چار انگلیوں کے برابر۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 5490، 5491، 5492، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2069، وأخرجه سنن النسائي برقم: 5312، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4042، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2820، وأخرجه مسند أحمد برقم: 303، وأخرجه فتح الباري برقم: 5492، 5496، 5503، 5731، وأخرجه مسند البزار برقم: 130، 180، 181، 307، 386، 2221، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 5454، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 208»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں