الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. من كره الخروج في الفتنة وتعوذ منها
جن حضرات کے نزدیک فتنہ میں نکلنا ناپسندیدہ ہے اور انہوں نے س سے پناہ مانگی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 40004 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 40004
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3294
المعجم الاوسط: 1379
ترقیم عوامۃ: 38376 ترقیم الشثری: -- 40004
حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا رزين الجهني قال: حدثنا ابو الرقاد قال: خرجت مع مولاي وانا غلام، فدفعت إلى حذيفة وهو يقول: إن كان الرجل ليتكلم بالكلام على عهد النبي صلى الله عليه وسلم فيصير منافقا، وإني لاسمعها من احدكم في المقعد الواحد اربع مرات! لتامرن بالمعروف ولتنهون عن المنكر، ولتحاضن على الخير او ليسحتنكم الله بعذاب جميعا، او ليؤمرن عليكم شراركم، ثم يدعو خياركم فلا يستجاب لهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (أبو الزناد).
(٢) في [أ، ب، جـ، س، ع]: (بالكلام).
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي الرقاد، أخرجه أحمد (٢٣٣١٢)، وأبو نعيم في الحلية ١/ ٢٧٩، وابن عدي ٥/ ١٧٩٦، وورد شطره الثاني مرفوعًا، أخرجه الترمذي (٢١٦٩)، وأحمد (٢٣٣٠١)، والبيهقي ١٠/ ٩٣، والبغوي (٤١٥٤)، والمزي ١٥/ ٢٣٤.
حضرت ابو الرقاد سے روایت ہے انہوں نے فرمایا میں غلام ہونے کی حالت میں اپنے آقا کے ساتھ نکلا مجھے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے پاس لایا گیا اس حال میں کہ وہ فرما رہے تھے اگر کوئی آدمی وہ کلام نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں کرتا تو منافق ہوجاتا اور بلاشبہ وہ کلام میں نے تم میں ہر ایک سے ایک ایک مجلس میں چار مرتبہ سنا ہے ضرور بالضرور تم بھلائی کا حکم کرو اور ضرور بالضرور تم برائی سے روکو اور ضرور ایک دوسرے کو بھلائی پر ابھارو وگرنہ اللہ تم سب کو عذاب کے ذریعے برباد کردے گا یا تمہارے شریروں کو تم پر حاکم بنا دے گا پھر تمہارے اچھے لوگ دعا کریں گے لیکن ان کی دعا قبول نہیں کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفتن/حدیث: 40004]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة أبي الرقاد .»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23734، 23750، 23786، ترقيم محمد عوامة: 38376»
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 23734، 23750، 23786، ترقيم محمد عوامة: 38376»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
حدیث نمبر: 3294
حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، ثَنَا شَرِيكٌ ، عَمَّنْ أَخْبَرَهُ قَالَ: إِنَّ عَلِيًّا رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: «لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، أَوْ لَيُسَلِّطَنَّ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ عَلَيْكُمْ شِرَارَكُمْ ثُمَّ يَدْعُو خِيَارُكُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَهُمْ» .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”تم لازماً نیکی کا حکم دیتے رہنا اور برائی سے منع کرتے رہنا، بصورتِ دیگر اللہ عزوجل تم پر تمہارے بدترین اور شریر لوگوں کو مسلط کر دے گا، پھر تمہارے بہترین اور صالح لوگ اللہ کے حضور التجائیں کریں گے مگر ان کی دعائیں قبول نہیں کی جائیں گی۔“
[تخریج: مسند احمد: 3294، اس کی سند میں ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے، نیز شریک القاضی حافظے کی بنا پر کلام ہے، لہٰذا یہ روایت ضعیف ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3294]
[تخریج: مسند احمد: 3294، اس کی سند میں ایک راوی مبہم (نامعلوم) ہے، نیز شریک القاضی حافظے کی بنا پر کلام ہے، لہٰذا یہ روایت ضعیف ہے] ۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3294]
تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 1379
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى قَالَ: نَا بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ قَالَ: نَا حِبَّانُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ . عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ-: لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ، أَوْ لَيُسَلَّطَنَّ عَلَيْكُمْ شِرَارُكُمْ، ثُمَّ يَدْعُو خِيَارُكُمْ فَلَا يُسْتَجَابُ لَكُمْ. I " لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا حِبَّانُ ، تَفَرَّدَ بِهِ: بَكْرُ بْنُ يَحْيَى بْنِ زَبَّانَ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم لازماً نیکی کا حکم دیتے رہنا اور برائی سے روکتے رہنا، ورنہ یقیناً تم پر تمہارے بدکار لوگ مسلط کر دیے جائیں گے، پھر تمہارے نیک لوگ دعا مانگیں گے تو تمہارے حق میں (دعا) قبول نہیں کی جائے گی۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عجلان رحمہ اللہ سے یہ حدیث حبان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور بکر بن یحییٰ بن زبان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1379]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ابن عجلان رحمہ اللہ سے یہ حدیث حبان رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کی، اور بکر بن یحییٰ بن زبان رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1379]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه حبان بن علي وهو متروك وقد وثقه ابن معين في رواية وضعفه في غيرها «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 266» »
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8510»
«أخرجه البزار فى «مسنده» برقم: 8510»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًّا، فيه حبان بن علي متروك