الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
112. من رخص في ذلك
جن حضرات نے عشاء کے بعد گفتگو کی رخصت دی ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 6853 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 6853
مسند احمد: 175
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15551
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 194
ترقیم عوامۃ: 6752 ترقیم الشثری: -- 6853
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو معاوية ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن علقمة ، عن عمر ، قال:" كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يسمر عند ابي بكر الليلة كذلك في الامر من امور المسلمين وانا معه، وانه سمر عنده ذات ليلة، وانا معه"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (قال).
(٢) في [أ] زيادة: (الصديق).
(٣) في [ب، ك]: (كذاك).
(٤) في [ز، ك]: (أمر)، وفي [أ]: (أمراء).
(٥) صحيح، أخرجه أحمد (١٧٥)، والترمذي (١٦٩)، والنسائي (٨٢٥٦)، وابن خزيمة (١١٥٦).
حضرت عمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو مسلمانوں کے معاملات کے بارے میں حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو کیا کرتے تھے اور میں آپ کے ساتھ ہوتا تھا۔ ایک رات آپ نے حضرت ابوبکر کے ساتھ گفتگو فرمائی اور میں آپ کے ساتھ تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 6853]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الضياء المقدسي: سئل الدارقطني عنه فذكر الاختلاف فيه وقال وقد ضبط الأعمش إسناده وحديثه وهو الصواب قيل له فإن البخاري فيما ذكره أبو عيسى عنه حكم بحديث الحسن بن عبيد الله يعني رواه عن إبراهيم عن علقمة عن القرثع عن قيس أو ابن قيس رجل من جعفى فقال الدارقطني عندي أن حديث الأعمش هو الصواب والحسن بن عبيد الله ليس بالقوي ثم قال لا يقاس الحسن بالأعمش . قال الترمذي: علقمة لم يسمع من عمر . قال البخاري: علقمة لم يسمعه من عمر وبينهما رجل . قال أبو بكر الأثرم: علقمة لم يسمعه من عمر وبينهما رجل . قال الدارقطني: ليس بين علقمة وعمر أحد . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2034، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 14، 265، 266، 267، 268، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2911، 2912، 5431، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8199، 8198، 8200، والترمذي فى «جامعه» برقم: 169، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2164، 2163، 2165، وأحمد فى «مسنده» برقم: 37، 177، 180، 233، 271، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 193، 194، 195، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32134، 34408، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5592، 5594، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8418، 8419، 8420، 8421، 8422، 8424، 8425، ترقيم محمد عوامة: 6752»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2034، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 14، 265، 266، 267، 268، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2911، 2912، 5431، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8199، 8198، 8200، والترمذي فى «جامعه» برقم: 169، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2164، 2163، 2165، وأحمد فى «مسنده» برقم: 37، 177، 180، 233، 271، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 193، 194، 195، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32134، 34408، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5592، 5594، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8418، 8419، 8420، 8421، 8422، 8424، 8425، ترقيم محمد عوامة: 6752»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 175
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَة ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ، قَالَ أَبُو مُعَاوِيَة : وَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ : أَنَّهُ أَتَى عُمَرَ ، فَقَالَ: جِئْتُ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ مِنَ الْكُوفَةِ، وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِهِ، فَغَضِبَ وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيْ الرَّجلِ، فَقَالَ: وَمَنْ هُوَ وَيْحَكَ؟ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ: فَمَا زَالَ يُطْفَأُ وَيُسَرَّى عَنْهُ الْغَضَبُ، حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: وَيْحَكَ، وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ مِنَ النَّاسِ أَحَدٌ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلكَ فِي الْأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَأَنَا مَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَخَرَجْنَا مَعَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ"، قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ لَهُ:" سَلْ تُعْطَهْ، سَلْ تُعْطَهْ"، قَالَ عُمَرُ: قُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ فَبَشَّرَهُ، وَلَا وَاللَّهِ مَا سَبَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ، إِلَّا وَسَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا کہ امیر المؤمنین! میں کوفہ سے آپ کے پاس آ رہا ہوں، وہاں میں ایک ایسے آدمی کو چھوڑ کر آیا ہوں جو اپنی یاد سے قرآن کریم املاء کروا رہا ہے، یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غضب ناک ہو گئے اور ان کی رگیں اس طرح پھول گئیں کہ کجاوے کے دونوں کنارے ان سے بھر گئے اور مجھ سے پوچھا: افسوس! وہ کون ہے؟ میں نے سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا نام لیا۔ میں نے دیکھا کہ ان کا نام سنتے ہی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا اور ان کی وہ کیفیت ختم ہونا شروع ہو گئی، یہاں تک کہ وہ نارمل ہو گئے اور مجھ سے فرمایا: کمبخت! میں اللہ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میرے علم کے مطابق لوگوں میں ان سے زیادہ اس کا کوئی حق دار نہیں ہے اور میں تمہیں اس کے متعلق ایک حدیث سناتا ہوں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول مبارک تھا کہ رات کے وقت سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ مسلمانوں کے معاملات میں مشورہ کرنے کے لئے تشریف لے جاتے تھے، ایک مرتبہ اسی طرح رات کے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ساتھ گفتگو میں مصروف تھے، میں بھی وہاں موجود تھا، فراغت کے بعد جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے نکلے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکل آئے، دیکھا کہ ایک آدمی مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس کی قرأت سننے کے لئے کھڑے ہو گئے۔ ابھی ہم اس آدمی کی آواز پہچاننے کی کوشش کر ہی رہے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص قرآن کریم کو اسی طرح تروتازہ پڑھنا چاہے جیسے وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابن ام عبد کی قرأت پر اسے پڑھے، پھر وہ آدمی بیٹھ کر دعا کرنے لگا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس سے فرمانے لگے: ”مانگو، تمہیں عطاء کیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے دل میں سوچا کہ صبح ہوتے ہی میں انہیں یہ خوشخبری ضرور سناؤں گا، چنانچہ جب میں صبح انہیں یہ خوشخبری سنانے کے لئے پہنچا تو وہاں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کو بھی پایا، وہ مجھ پر اس معاملے میں بھی سبقت لے گئے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 175]
الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان
حدیث نمبر: 1156
حَدَّثَنَا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ ، وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، نَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ! جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ، وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهَرِ قَلْبِهِ، قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: مَنْ هُوَ وَيْحَكَ؟ قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، قَالَ: فَمَا زَالَ يُسَرَّى عَنْهُ الْغَضَبُ وَيُطْفَأُ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، ثُمَّ قَالَ: وَيْحَكَ، مَا أَعْلَمُ بَقِيَ أَحَدٌ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ، كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ فِي الأَمْرِ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ، وَأَنَا مَعَهُ، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي، وَخَرَجْنَا مَعَهُ فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَ الرَّجُلَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ" قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو فَجَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهْ" مَرَّتَيْنِ، قَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ، فَبَشَّرَهُ، وَلا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلا سَبَقَنِي . هَذَا حَدِيثُ أَبِي مُوسَى، غَيْرَ أَنَّهُ لَمْ يَقُلْ وَانْتَفَخَ، وَقَالَ سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ: فَمَا زَالَ يَسْرِي عَنْهُ، وَقَالَ: وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ، وَلَمْ يَقُلْ: لا يَزَالُ، وَقَالَ: يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، وَقَالَ: فَقَالَ عُمَرُ: وَاللَّهِ لأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ
حضرت علقمہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ آپ عرفہ میں تھے تو اُس نے عرض کی کہ اے امیر المؤمنین، میں کوفہ سے آیا ہوں اور کوفہ میں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو قرآن مجید زبانی لکھواتا ہے۔ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سخت غصّے میں آ گئے اور شدید غضبناک ہوئے حتیٰ کہ قریب تھا کہ کجاوے کے دونوں پہلو غصّے سے لبریز ہو جاتے (سخت غضبناک ہوئے) آپ نے فرمایا کہ تیری بربادی ہو، وہ کون ہے؟ اُس نے جواب دیا کہ وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔ تو آپ کا غصّہ آہستہ آہستہ دور ہونا شروع ہو گیا اور آپ کا غضب ٹھنڈا ہوگیا حتیٰ کہ آپ پہلے کی طرح پر سکون ہو گئے پھر فرمایا کہ تیرا بھلا ہو، مجھے نہیں معلوم کہ ان کے علاوہ کوئی شخص موجود ہو جو اس کام کا ان سے زیادہ حق رکھتا ہو - اور میں تمہیں اس بارے میں بتاتا ہوں ـ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر مسلمانوں کے معاملات میں ہر رات مشورہ کیا کرتے تھے۔ ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے گھر بات چیت کے لئے مو جود تھے اور میں بھی ان کے ساتھ تھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے، (پھر جب) واپس جانے کے لئے چلے تو ہم بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ باہر آگئے۔ اچانک ہم نے دیکھا کہ ایک شخص مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوکر اس کی قراءت سننے لگے، ہم اس شخص کو پہچاننے ہی والے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس شخص کو یہ خوشی ہو کہ وہ قرآن مجید کو اسی طرح تازہ پڑھے جیسے وہ نازل ہوا تھا تو اسے ابن ام عبد کی قراءت کے مطابق پڑھنا چاہئے۔“ پھر اُس شخص نے بیٹھ کر دعا مانگنی شروع کر دی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کہنے لگے: ”مانگو، تمہیں وہ عطا کیا جائے گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو مرتبہ یہ بات فرمائی۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے (دل میں) کہا کہ اللہ کی قسم، میں صبح ضرور ان کے پاس جاکر انہیں خوش خبری دوں گا۔ چنانچہ میں صبح کے وقت اُن کی طرف گیا تا کہ اُنہیں خوشخبری دوں تو میں نے دیکھا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے ہی ان کے پاس پہنچ کر انہیں خوشخبری دے چکے تھے۔ اللہ کی قسم، میں نے جس نیک کام میں بھی سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا مقابلہ کیا تو وہ مجھ سے سبقت لے گئے۔ یہ جناب ابوموسیٰ کی حدیث ہے مگر اُنہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے کہ اور آپ کی رگیں پھول گئیں۔ جناب سلم بن جنادہ کے الفاظ یہ ہیں کہ تو آہستہ آہستہ ان کا غصّہ اُترنا شروع ہو گیا۔ اور کہا کہ آپ عرفات کے میدان میں کھڑے تھے۔ اور یہ لفظ بیان نہیں کیے۔ مسلسل (نبی علیہ السلام رات کے وقت مشورہ کرتے تھے) اور ”يَسْمَعُ قِرَاءَتَهُ“ کی بجائے ”يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ“ آپ غور سے اُن کی قرأت سننے لگے، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ”وَاللهِ لَأَغْدُوْنَّ إِلَيْهِ“ اللہ کی قسم، میں ضرور ان کے پاس جاؤں گا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صلاة التطوع بالليل/حدیث: 1156]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2911، والترمذي فى (جامعه) برقم: 169، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2163، وأحمد فى (مسنده) برقم: 37، 177»
حدیث نمبر: 1341
نَا أَبُو مُوسَى ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، نَا الأَعْمَشُ ، وَحَدَّثَنَا سَلْمُ بْنُ جُنَادَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالا: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهَرِ قَلْبِهِ، فَغَضِبَ عُمَرُ ، وَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" لا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَاكَ فِي الأَمْرِ مِنْ أُمُورِ الْمُسْلِمِينَ"
جناب ابراہیم اور علقمہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا جبکہ وہ میدان عرفات میں کھڑے تھے، اُس نے کہا کہ اے امیر المؤمنین، میں کوفہ سے آیا ہو ں اور میں وہاں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو قرآن مجید کو زبانی لکھواتا ہے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سخت ناراض ہوئے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے گھر مسلمانوں کے مسائل وامور میں رات کے وقت مشورہ کیا کرتے تھے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأفعال المباحة فى المسجد غير الصلاة وذكر الله/حدیث: 1341]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1156، 1341، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2034، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2911، والترمذي فى (جامعه) برقم: 169، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2163، وأحمد فى (مسنده) برقم: 37، 177»
حدیث نمبر: 15551
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ وَتَرَكْتُ بِهَا رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبٍ. قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ، وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ! مَنْ هُوَ؟ فَقَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْعُودٍ، فَمَا زَالَ عُمَرُ يُطْفِئُ وَيُسَرِّي عَنْهُ الْغَضَبَ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: وَيْحَكَ! وَاللَّهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ لِأَمْرٍ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدِهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا مَعَهُ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي وَنَحْنُ نَمْشِي مَعَهُ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا نَعْرِفُ الرَّجُلَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ". قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَلَسَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" سَلْ تُعْطَهُ". قَالَ عُمَرُ: فَقُلْتُ: وَاللَّهِ لَأَعُودَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ. قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي فَبَشَّرَهُ، فَلَا وَاللَّهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان بیان کرتے ہیں: ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا وہ اس وقت عرفہ میں موجود تھے، اس شخص نے کہا: اے امیرالمؤمنین! میں کوفہ سے آیا ہوں، اور میں نے وہاں ایک صاحب کو چھوڑا ہے، جو زبانی طور پر قرآن مجید املاء کرواتے ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے سے میں آ گئے اور شدید غصے میں آ گئے، انہوں نے دریافت کیا: تمہارا ستیاناس ہو، وہ شخص کون ہے؟ اس شخص نے جواب دیا: وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں، راوی بیان کرتے ہیں: تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونا شروع ہوا، جب اُن کی کیفیت ٹھیک ہو گئی، جو پہلے تھی، تو انہوں نے فرمایا: تمہارا ستیاناس ہو، اللہ کی قسم! ان کے بارے میں میرا علم یہ ہے کہ لوگوں میں کوئی بھی ایسا شخص باقی نہیں ہے، جو اس بارے میں اُن سے زیادہ حق رکھتا ہو اور میں تمہیں اُس کے بارے میں بتاتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ معمول تھا کہ آپ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیٹھ کر رات کے وقت گفتگو کرتے تھے، جو مسلمانوں کے کسی معاملے کے بارے میں ہوتی تھی، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے، میں بھی آپ کے پاس موجود تھا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر سے باہر تشریف لائے، ہم بھی آپ کے ساتھ چلتے ہوئے آئے، تو ایک شخص مسجد میں کھڑا ہوا نماز ادا کر رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اُس کی تلاوت سننے لگے، قریب تھا کہ ہم اُس شخص کو پہچان جاتے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص یہ چاہتا ہو کہ وہ قرآن کو بالکل اسی طرح پڑھے، جس طرح یہ نازل ہوا ہے، اُسے ابن ام عبد (یعنی سیدنا عبداللہ بن مسعود) کی تلاوت کے مطابق قرآن کو پڑھنا چاہیے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: پھر وہ شخص بیٹھ کر دعا مانگنے لگا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوئے اور یہ کہنے لگے: تم مانگو! تمہیں دیا جائے گا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سوچا، اللہ کی قسم! کل میں اس شخص کے پاس ضرور جاؤں گا، اور اُسے ضرور خوشخبری سناؤں گا، وہ کہتے ہیں: جب میں اگلے دن صبح اُسے خوشخبری دینے کے لیے اس کے پاس گیا، تو میں نے یہ صورتحال پائی کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے اسے خوشخبری سنا چکے تھے، اللہ کی قسم! میں نے بھلائی کے جس بھی کام کے بارے میں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے مقابلہ کرنے کی کوشش کی، تو وہ اس بارے میں مجھ سے سبقت لے جا چکے ہوتے تھے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15551]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (194) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير“ (8422)، أخرجه مسند أحمد برقم: 176، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8500، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6883/2»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح، ولہ شاہد
حدیث نمبر: 194
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، قَالَ، وَالْأَعْمَشُ ، عَنْ خَيْثَمَةَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مَرْوَانَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى عُمَرَ ، وَهُوَ بِعَرَفَةَ، فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، جِئْتُ مِنَ الْكُوفَةِ وَتَرَكْتُ رَجُلًا يُمْلِي الْمَصَاحِفَ عَنْ ظَهْرِ قَلْبِهِ، قَالَ: فَغَضِبَ عُمَرُ وَانْتَفَخَ حَتَّى كَادَ يَمْلَأُ مَا بَيْنَ شُعْبَتَيِ الرَّحْلِ، فَقَالَ: وَيْحَكَ، مَنْ هُوَ؟ قَالَ: فَقَالَ: عَبْدُ اللهِ بْنُ مَسْعُودٍ ، فَمَا زَالَ عُمَرُ يُطْفِئُ وَيَسْتُرُ عَنْهُ الْغَضَبَ حَتَّى عَادَ إِلَى حَالِهِ الَّتِي كَانَ عَلَيْهَا، فَقَالَ: وَيْحَكَ! وَاللهِ مَا أَعْلَمُهُ بَقِيَ أَحَدٌ مِنَ النَّاسِ هُوَ أَحَقُّ بِذَلِكَ مِنْهُ، وَسَأُحَدِّثُكَ عَنْ ذَلِكَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يَزَالُ يَسْمُرُ عِنْدَ أَبِي بَكْرٍ اللَّيْلَةَ كَذَلِكَ فِي أَمْرٍ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ، وَإِنَّهُ سَمَرَ عِنْدَهُ ذَاتَ لَيْلَةٍ وَأَنَا مَعَهُ، ثُمَّ خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي وَنَحْنُ نَمْشِي مَعَهَ، فَإِذَا رَجُلٌ قَائِمٌ يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَمِعُ قِرَاءَتَهُ، فَلَمَّا كِدْنَا أَنْ نَعْرِفَ الرَّجُلَ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ ، قَالَ: ثُمَّ جَلَسَ الرَّجُلُ يَدْعُو، فَجَعَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: سَلْ تُعْطَهْ، فَقَالَ عُمَرُ : فَقُلْتُ: وَاللهِ لَأَغْدُوَنَّ إِلَيْهِ فَلَأُبَشِّرَنَّهُ، قَالَ: فَغَدَوْتُ إِلَيْهِ لِأُبَشِّرَهُ، فَوَجَدْتُ أَبَا بَكْرٍ قَدْ سَبَقَنِي إِلَيْهِ فَبَشَّرَهُ، وَلَا وَاللهِ مَا سَابَقْتُهُ إِلَى خَيْرٍ قَطُّ إِلَّا سَبَقَنِي إِلَيْهِ.
قیس بن مروان رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا جبکہ وہ عرفہ کے میدان میں تھے، اس نے عرض کی: ”اے امیر المؤمنین! میں کوفہ سے آیا ہوں اور وہاں ایک ایسے شخص کو چھوڑ کر آیا ہوں جو اپنے حافظے سے قرآن مجید کے نسخے لکھواتا ہے۔“ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ غصے میں آگئے اور (جلال کی وجہ سے) اس قدر پھول گئے کہ قریب تھا کہ کجاوے کی دونوں لکڑیوں کے درمیانی حصے کو بھر دیتے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تیرا ناس ہو! وہ کون ہے؟“ اس نے عرض کی: ”وہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ ہیں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا غصہ ٹھنڈا ہونے لگا اور وہ اپنے غصے کے اثرات کو چھپانے لگے یہاں تک کہ اپنی سابقہ حالت پر لوٹ آئے اور فرمایا: ”تیرا بھلا ہو! اللہ کی قسم، میں نہیں جانتا کہ اب لوگوں میں کوئی ایسا شخص باقی بچا ہے جو اس منصب کا ان سے زیادہ حقدار ہو۔ میں تمہیں اس بارے میں ایک بات بتاتا ہوں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس رات کے وقت مسلمانوں کے کسی معاملے پر گفتگو فرمانے کے لیے تشریف فرما رہا کرتے تھے، ایک رات آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس گفتگو میں مصروف تھے اور میں بھی آپ کے ساتھ تھا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور ہم بھی آپ کے ساتھ چلنے لگے، اچانک ایک شخص مسجد میں کھڑا نماز پڑھ رہا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر اس کی قرأت سننے لگے۔ جب ہم اس شخص کو پہچاننے کے قریب پہنچے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «مَنْ سَرَّهُ أَنْ يَقْرَأَ الْقُرْآنَ رَطْبًا كَمَا أُنْزِلَ، فَلْيَقْرَأْهُ عَلَى قِرَاءَةِ ابْنِ أُمِّ عَبْدٍ» ”جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ وہ قرآن اسی طرح تروتازہ پڑھے جیسا کہ وہ نازل ہوا ہے، تو اسے چاہیے کہ وہ ابنِ امِ عبد (سیدنا عبداللہ بن مسعود) کی قرأت کے مطابق پڑھے۔“ پھر وہ شخص بیٹھ کر دعا مانگنے لگا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: «سَلْ تُعْطَهْ» ”مانگو، تمہیں عطا کیا جائے گا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں کل صبح ضرور ان کے پاس جاؤں گا تاکہ انہیں یہ خوشخبری سناؤں۔ چنانچہ میں صبح سویرے ان کی خدمت میں خوشخبری دینے حاضر ہوا تو معلوم ہوا کہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ مجھ سے پہلے وہاں پہنچ کر انہیں خوشخبری دے چکے تھے۔ اللہ کی قسم! میں نے کبھی بھی کسی خیر کے کام میں ان سے سبقت لے جانے کی کوشش نہیں کی مگر وہ ہمیشہ مجھ سے پہلے ہی اسے انجام دے چکے ہوتے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 194]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: طريقان لحديث واحد كلاهما صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 176، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15550، 15551، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8500، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6883/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 189»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 176، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 15550، 15551، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 8500، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 5589، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6883/2، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 189»
الحكم على الحديث:
طريقان لحديث واحد كلاهما صحيح