🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
281. من سماها العتمة
جن حضرات نے عشاء کی نماز کو «العتمة» کہا ہے
شواہد الحدیث — مصنف ابن ابي شيبه حدیث نمبر 8299 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 8299
سنن ابوداود: 1434
صحیح ابن خزیمہ: 1084، 1085
صحیح ابن حبان: 2446
المستدرک علی الصحیحین: 1133، 1134
الجامع الكامل: 2796
السنن الكبرى للبيهقي: 4839، 4841
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3478
المعجم الکبیر للطبرانی: 14909
المعجم الاوسط: 3059
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3478
وَعَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ حَذِرٌ" فَقَالَ لِعُمَرَ:" كَيْفَ تُوتِرُ؟" فَقَالَ:" أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر ادا کر لیتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: یہ ایک محتاط مؤمن کا طریقہ ہے، آپ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: تم کب وتر ادا کرتے ہو؟ انہوں نے عرض کی: میں دو، دو رکعات ادا کرتا رہتا ہوں پھر میں سو جاتا ہوں، یہاں تک کہ رات کے آخری حصے میں (بیدار ہو کر) وتر ادا کرتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ ایک طاقتور مؤمن کا طریقہ ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3478]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14909
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زُغْبَةَ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ ، أَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِي الْمُصْعَبِ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ أَبَا بَكْرٍ " مَتَى تُوتِرُ؟ " قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى، ثُمَّ أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مُؤْمِنٌ حَذِرٌ وَقَالَ لِعُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ : " كَيْفَ تُوتِرُ؟ " قَالَ: أُصَلِّي مَثْنَى مَثْنَى، ثُمَّ أَنَامُ حَتَّى أُوتِرَ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مُؤْمِنٌ قَوِيٌّ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں دو دو رکعت پڑھتا ہوں، پھر سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”محتاط مومن۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کیسے پڑھتے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: میں دو دو رکعت پڑھتا ہوں، پھر سو جاتا ہوں اور رات کے آخری حصے میں وتر پڑھتا ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مضبوط مومن۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14909]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 303، حدیث 838»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3059
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: نَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ قَالَ: نَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ : مَتَى تُوتِرُ؟ I " قَالَ: أُوتِرُ لِأَوَّلِ اللَّيْلِ، وَقَالَ لِعُمَرَ : I " مَتَى تُوتِرُ؟ I " قَالَ: أُوتِرُ مِنْ آخِرِ اللَّيْلِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " أَخَذَ أَبُو بَكْرٍ بِالْحَزْمِ I "، وَقَالَ لِعُمَرَ : I " أَخَذَ بِالْقُوَّةِ
لَمْ يُجَوِّدْ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ .
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں رات کے ابتدائی حصے میں وتر پڑھ لیتا ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا: ”آپ وتر کب پڑھتے ہیں؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں رات کے آخری حصے میں وتر پڑھتا ہوں۔“ تب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے احتیاط کا راستہ اختیار کیا ہے“، اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ”انہوں نے قوت و عزم پر عمل کیا ہے۔“
حماد بن سلمہ سے اس حدیث کو یحییٰ بن اسحاق کے علاوہ کسی نے (اس درجہ کا) جید بیان نہیں کیا۔ [المعجم الأوسط/باب الباء/حدیث: 3059]
تخریج الحدیث: «قال ابن القطان الفاسي: رجاله ثقات «التلخيص الحبير في تخريج أحاديث الرافعي الكبير، ج 2، ص 36» »
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1084، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1124، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1434، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4917، 4916، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4499»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں