🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابُ الدِّبَاغِ
باب: چمڑے کو پاک کرنا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 100 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 100
مشکوۃ المصابیح: 499
المعجم الکبیر للطبرانی: 14648
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 96 ترقیم الرسالہ : -- 100
ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، نا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ الْعَلاءِ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ ، وَاللَّفْظُ لِعَبْدِ الْجَبَّارِ، قَالا: ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، ثنا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟"، فَقَالُوا: أُعْطِيتَهَا مَوْلاةٌ لِمَيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ، قَالَ:" أَفَلا أَخَذُوا إِهَابَهَا فَدَبَغُوهُ وَانْتَفَعُوا بِهِ؟"، فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَ مِنَ الْمَيْتَةِ أَكْلُهَا" .
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، آپ نے دریافت کیا: ”یہ کس کی ہے؟“ لوگوں نے بتایا ہے: یہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی کنیز کو صدقے کے طور پر دی گئی تھی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان لوگوں نے اس کی کھال اتار کر اس کو دباغت کر کے اس سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا؟“ لوگوں نے عرض کی: یہ مردار ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کا صرف کھانا حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 100]
ترقیم العلمیہ: 96
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 1492، 2221، 5531، 5532، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 363، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1829، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1280، 1282، 1284، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 4246، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 4120، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1727، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 2031، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 98، 99، 100، 101، 102، 103، 104، 105، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 498، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 2030»
«قال الدارقطني: هذه أسانيد صحاح، البدر المنير فى تخريج الأحاديث والآثار الواقعة فى الشرح الكبير: 601/1»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 499
499 - وَعَنْهُ قَالَ: تُصُدِّقَ عَلَى مَوْلَاةٍ لِمَيْمُونَةَ بِشَاةٍ فَمَاتَتْ، فَمَرَّ بِهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَلَّا أَخَذْتُمْ إِهَابَهَا فَدَبَغْتُمُوهُ فَانْتَفَعْتُمْ بِهِ"، فَقَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ، فَقَالَ:"إِنَّمَا حُرِّمَ أَكْلُهَا"مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ لونڈی کو صدقہ کے طور پر ایک بکری دی گئی، پس وہ مر گئی، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اس کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”تم نے اس کی کھال کیوں نہ اتار لی، پس تم اسے رنگ دیتے اور اس سے فائدہ اٹھاتے۔“ انہوں نے عرض کیا: یہ تو مردار ہے، آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”صرف اس کا کھانا حرام قرار دیا گیا ہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 499]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1492) و مسلم (100 / 363)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14648
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ التُّرْكِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدٍ الْخُزَاعِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الرُّؤَاسِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بَكَّارٍ الْبَاهِلِيُّ ، قَالُوا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَعِيدٍ الْبَرَاءُ ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِشَاةٍ مَيْتَةٍ، فَقَالَ: مَا ضَرَّ أَهْلَ هَذِهِ لَوِ انْتَفَعُوا بِإِهَابِهَا.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مری ہوئی بکری کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اس کے مالکوں کو کیا نقصان ہوتا اگر وہ اس کی کھال سے فائدہ اٹھا لیتے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14648]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 212، حدیث 576»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25275»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں