🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. الصَّلَاةُ مَعَ الْمُصَلِّي وَحْدَهُ
تنہا نماز پڑھنے والے کے ساتھ نماز پڑھنا
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 1081 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 1081
المنتقى ابن الجارود: 330
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1066 ترقیم الرسالہ : -- 1081
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ ، ثنا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ الأَسَدِيُّ ، ثنا أبِي ، نا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَجُلا جَاءَ وَقَدْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ يُصَلِّي وَحْدَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَلْيُصَلِّي مَعَهُ؟" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص آیا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت نماز ادا کر چکے تھے وہ شخص اٹھ کر تنہا نماز ادا کرنے لگا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کون شخص اس کے ساتھ تعاون کرے گا؟ وہ اس کے ساتھ (دوبارہ) یہ نماز ادا کرے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1081]
ترقیم العلمیہ: 1066
تخریج الحدیث: «إسناده جيد، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 1670، 1671، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1081، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 7286»
«قال ابن حجر: إسناده جيد، تحفة الأحوذي شرح سنن الترمذي: (1 / 189)»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 330
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ: ثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ ، قَالَ: ثَنَا سُلَيْمَانُ الأَسْوَدُ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" رَأَى رَجُلا يُصَلِّي فِي الْمَسْجِدِ، فَقَالَ: " أَلا رَجُلٌ يَتَّجِرُ عَلَى هَذَا فَيُصَلِّي مَعَهُ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو مسجد میں تنہا نماز پڑھتے دیکھا، تو فرمایا: کوئی ہے جو اس پر صدقہ (کر کے اجر کمائے) اور اس کے ساتھ مل کر نماز پڑھے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 330]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده صحيح: مسند الإمام أحمد: 3/45-64-85-5، سنن أبي داود: 574، سنن الترمذي: 220، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے حسن، امام ابن خزیمہ رحمہ اللہ (1632) امام ابن حبان رحمہ اللہ (2397) اور امام حاکم رحمہ اللہ (1/209) نے صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباري: 2/142) نے اسے صحیح کہا ہے، حافظ ابن منذر رحمہ اللہ کہتے ہیں: حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ ثابت (الأوسط: 4/218) حافظ ہیشمی رحمہ اللہ لکھتے ہیں: وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحيح (مجمع الزوائد: 2/45)، اس کا بسند حسن شاہد المعجم الأوسط للطبراني (7282) اور سنن الدارقطني (11/276) میں موجود ہے، حافظ زیلعی حنفی رحمہ اللہ (نصب الراية: 2/58) اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (الدراية: 1/173) نے اس کی سند کو جید قرار دیا ہے، اس کا راوی محمد بن حسن بن زبیر اسدی کی جمہور محدثین نے توثیق کر رکھی ہے، لہذا یہ حسن الحدیث ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں