الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
3. بَابُ الشَّهَادَةِ عَلَى رُؤْيَةِ الْهِلَالِ
باب چاند دیکھنے کی گواہی
شواہد الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 2210 (کل: 10 مقامات، 8 کتب)
سنن دارقطنی: 2210
صحیح مسلم: 2515
مصنف ابن ابی شیبہ: 9269
الفتح الربانی: 3677
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4803
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3810
ترقیم العلمیہ : 2184 ترقیم الرسالہ : -- 2210
حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ ، ثنا بُنْدَارٌ مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثنا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الْبَخْتَرِيِّ ، قَالَ: أَهْلَلْنَا هِلالَ رَمَضَانَ وَنَحْنُ بِذَاتِ عِرْقٍ، فَأَرْسَلْنَا رَجُلا إِلَى ابْنِ عَبَّاسٍ فَسَأَلَهُ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ قَدْ أَمَدَّهُ لَكُمْ لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ" . وَهَذَا صَحِيحٌ.
ابوبختری بیان کرتے ہیں: ہم نے رمضان کا چاند دیکھا، ہم ذات عرق میں موجود تھے، ہم نے ایک شخص کو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس دریافت کرنے کے لیے بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ”بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے اسے (مہینے کو) اس کے دیکھے جانے تک دراز کیا ہے، اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تم تعداد پوری کر لو۔“ یہ روایت مستند ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصيام/حدیث: 2210]
ترقیم العلمیہ: 2184
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1088، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 1915، بدون ترقيم، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 8033، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 2172، 2210، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 3079، 3269، 3584، والطيالسي فى ((مسنده)) برقم: 2844، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 9121، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2533، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 3766»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 127) برقم: (2210)»
«قال الدارقطني: وهذا صحيح، سنن الدارقطني: (3 / 127) برقم: (2210)»
الحكم على الحديث:
صحيح
ترقیم عبدالباقی: 1081 ترقیم شاملہ: -- 2515
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ يَعْنِي ابْنَ مُسْلِمٍ ، عَنْ مُحَمَّدٍ وَهُوَ ابْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمِّيَ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعَدَدَ ".
ربیع، ابن مسلم، محمد، ابن زیاد، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر افطار کرو اور اگر مطلع ابر آلود ہو تو تم روزوں کی تعداد پوری کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2515]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھو تو روزہ رکھنا چھوڑ دو، اگر مہینہ کا چاند دکھائی نہ دے تو گنتی پوری کر لو (تیس دن پورے کرو)۔“ [صحيح مسلم/كتاب الصيام/حدیث: 2515]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1081
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 9472
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأُمَوِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَجَّاجُ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَة ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو، چاند دیکھ کر عید منایا کرو۔ اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو کیا تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9472]
الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081 ، وھذا إسناد ضعیف ، الحجاج بن أرطاۃ مدلس ، وقد عنعن
حدیث نمبر: 9556
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ" .
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھا کرو چاند دیکھ کر عید منایا کرو، اگر چاند نظر نہ آئے اور آسمان پر ابر چھایا ہو تو تیس کی گنتی پوری کیا کرو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9556]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح ، خ : 1909 ، م : 1081
ترقیم عوامۃ: 9114 ترقیم الشثری: -- 9269
حدثنا حدثنا ابو الاحوص، عن ابي إسحاق، عن ابي الاحوص، عن عبد الله ، قال: " صوموا لرؤيته، وافطروا لرؤيته، فإن غم عليكم فاكملوا ثلاثين"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، ص]: (غمي).
(٢) في [ص، ز]: (فأتموا).
(٣) صحيح.
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر عید مناؤ، اگر بادل چھا جائیں تو تیس روزے پورے کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9269]
تخریج الحدیث: «أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 9561، ترقيم محمد عوامة: 9114»
حدیث نمبر: 3677
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمُ الشَّهْرُ، فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ) )
۔ سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: چاند دیکھ کر روزے رکھنا شروع کیا کرو اور چاند دیکھ کر ہی روزے ترک کیا کرو، ہاں اگر بادل کی وجہ سے چاند دکھائی نہ دے تو تیس کی گنتی پوری کرو۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3677]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1081، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9472 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9453»
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1081
حدیث نمبر: 7932
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَسَنِ الْقَاضِي، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ، ثنا آدَمُ، ثنا شُعْبَةُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا" يَعْنِي: عُدُّوا شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ فِي الصَّحِيحِ عَنْ آدَمَ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي الْحَدِيثِ:" فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا عِدَّةَ شَعْبَانَ ثَلَاثِينَ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم روزہ رکھو اس (چاند) کے دیکھنے پر اور افطار کرو اس کے نظر آنے پر۔ اگر اس مہینے تم پر بادل چھا جائیں تو پھر تیس دن گن لو، یعنی شعبان کے تیس دن۔“ امام بخاری رحمہ اللہ نے فرمایا: اگر بادل ہوں تو شعبان کے تیس دن پورے کرو۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7932]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه البخاري»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7938
وَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ، وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ يَوْمًا".
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کے نظر آنے پر روزہ رکھو اور اس کے نظر آنے پر افطار کرلو، اگر تم پر بادل ہو جائیں تو پھر تیس دن کی گنتی کرو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصيام/حدیث: 7938]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه الطبراني»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4803
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِهِ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ".
قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الشَّهْرُ هَكَذَا وَهَكَذَا وَهَكَذَا".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِمْرَانُ بْنُ دَاوُدَ الْقَطَّانُ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اسے دیکھ کے روزے رکھنا شروع کرو اور اسے دیکھ کے عیدالفطر کرو اور اگر تم پر بادل چھایا ہوا ہو تو تعداد مکمل کرو“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ اتنا اتنا اور اتنا ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4803]
یہ روایت امام بزار نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمران بن داؤد قطان ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4803]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (970)، أخرجه مسند البزار برقم: 3646»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3810
«صوموا لرؤيته وأفطروا لرؤيته فإن غم عليكم فأكملوا شعبان ثلاثين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
”چاند دیکھ کر روزہ رکھو اور چاند دیکھ کر روزہ چھوڑو، اور اگر (چاند) تم پر مخفی ہو جائے تو شعبان کے تیس دن پورے کر لو۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الصاد/حدیث: 3810]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ق ن] عن أبي هريرة ... [ن] عن ابن عباس [طب] عن البراء. الروض النضير 1099»
قال الشيخ الألباني: صحيح